ویزاگ ریفائنری دھماکہ میں مرنے والوں کو معاوضہ کی ادائیگی

وشاکھاپٹنم 2 جنوری ( پی ٹی آئی ) ایچ پی سی ایل نے وشاکھا پٹنم تیل ریفائنری دھماکہ میں مرنے والے تمام 28 افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کردیا ۔ یہ دھماکہ گذشتہ سال اگسٹ میںہوا تھا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ پٹرولیم پنابا کا لکشمی نے مہلوکین کے لواحقین کو فی مہلوک 20 لاکھ روپئے معاوضہ کے چیکس حوالے کئے ۔ اس دھماکہ میں مرنے والوں میں 27 کو ایک خ

چاند نظر آگیا

حیدرآباد۔ 2 جنوری (راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاول 1435ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر آگیا۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز جمعہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد ہری نگر مشیر آباد مسجد رسول گلشن سبزی منڈی اور بعد نماز مغرب مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر و مسجد بلال بھولکپور مشیر آباد کے علاوہ بعد نماز عشاء مسجد زرد علی شاہ پٹیل مارکٹ و جامع مسجد حشمت پیٹ سکندرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ مبلغین

انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج سید عبدالرشید المعروف کمال ولد الحاج سید عبدالعزیز مرحوم ( مالک رشیدیہ فنکشن ہال یاقوت پورہ ) حال مقیم جدہ کا بعمر 65 سال یکم جنوری کو جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین جدہ میں ہی عمل میں آئی ۔ تلاوت قرآن برائے ایصال ثواب 3 جنوری بعد نماز عصر مسجد فتح اللہ بیگ یاقوت پورہ اور خواتین ک

چار لوگوں کو بچانے پر ہوم گارڈ اکبر علی کو صرف 2 ہزار روپئے انعام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : محکمہ پولیس کو انتہائی بدنام اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جس طرح مٹھی بھر اشرار سارے ماحول کو بگاڑ دیتے ہیں اس طرح ہر محکمہ میں اچھے اور برے لوگوں کی کمی نہیں ۔ چنانچہ محکمہ پولیس میں بھی ایسے ملازمین کی کمی نہیں جو دیانت داری اور فرض شناسی کے ذریعہ بدعنوان عہدیداروں کو شرمندہ کرنے میں ک

چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر ہوا میں اُڑا دیا جائے گا: پونم پربھاکر

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا کریم نگر کے کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر ہوا میں اڑا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سریدھر بابو کو امور مقننہ کی ذمہ داری سے چیف منسٹر ہٹا سکتے ہیں، مگر علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہرگز نہیں روک سکتے۔ تلنگانہ کے معاملے میں جت

اقلیتی بہبود کا بجٹ ڈرائی فروٹس پر خرچ

حیدرآباد۔ /2جنوری، ( سیاست نیوز) عام طور پر سال نو اور دیگر تہواروں کے موقع پر خانگی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے اہم شخصیات کو تحفے تحائف پیش کئے جاتے ہیں لیکن اقلیتوں کی بھلائی کیلئے قائم کردہ ایک ادارہ نے نئے سال کے موقع پر اعلیٰ عہدیداروں کی خوشنودی کیلئے ڈرائی فروٹس، مٹھائی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے دیگر اقلیتی اداروں کو حیرت م

تلنگانہ کے وزراء کو شور نہ مچانے کا مشورہ

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) علاقہ رائلسیما سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی ٹی جی وینکٹیش نے تلنگانہ کے وزراء کو سریدھر بابو کے قلمدان کی تبدیلی پر شور نہ مچانے یا وزارت چھوڑ دینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کی تقسیم اور ردوبدل چیف منسٹر کا اختیار تمیزی ہے۔ انتظامی امور کا کنٹرول او

ادارہ انیس الغرباء میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) ادارہ انیس الغرباء نامپلی کی صورتحال بہتر بنانے اور وہاں مقیم غریب و یتیم بچوں کو بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ریاستی وقف بورڈ نے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ کمشنر اقلیتی بہبود و اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبال نے انیس الغرباء کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور ملازمین اور وہاں

بی ایس این ایل ، ٹی ٹی اے 2012 نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل اے پی ٹیلی کام سرکل کے راست ریکروٹمنٹ کوٹہ کے تحت ریاست کے تمام 22 اضلاع میں 14 جولائی 2013 کو ٹیلی کام ٹکنیکل اسسٹینٹس کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔

امتحانات کے نتائج کو بی ایس این ایل کی ویب سائٹ ap.bsnl.co.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔۔

مرکز میں کانگریس کے اقتدار پر کانگریس قائدین کی شرط

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا پی گووردھن ریڈی اور رائلسیما کے کانگریس رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی کے درمیان مرکز میں تیسری مرتبہ کانگریس کے اقتدار کے مسئلہ پر بحث چھڑ گئی اور دونوں نے آپس میں شرط لگائی۔ آج سی ایل پی آفس میں پی گووردھن ریڈی اور جے سی دیواکر ریڈی کا جیسے ہی سامنا ہوا گوور

چیف منسٹر کانگریس ہائی کمان کے اعتماد سے محروم

حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو کے جذبہ کا احترام کرتے ہوئے انھیں مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کانگریس ہائی کمان کے اعتماد سے محروم ہو چکے ہیں، جب کہ تلنگانہ مسودہ بل پر بحث سے قبل سریدھر بابو کا وزارتی قلمدان کی تبدیلی

اقلیتوں کے بشمول مختلف طبقات کو خود روزگار اسکیم کے لیے سبسیڈی

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتوں، پسماندہ طبقات، درج فہرست اقوام و قبائیل اور دیگر کمزور طبقات کیلئے خود روزگار اسکیم کے تحت سبسیڈی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط طئے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی وزراء کے گروپ کی کمیٹی نے حکومت کو سفارشات پیش کی۔ گروپ آف منسٹرس کی سفارشات کے مطابق حکومت نے اس اسکی

ملک میں اقلیتوں کے لیے علحدہ سب پلان کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سابق وزیر اور رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے آج مطالبہ کیا کہ مرکز کی جانب سے ملک میں ایس سی ، ایس ٹی سب پلان کی خطوط پر اقلیتوں کے لیے ایک علحدہ سب پلان متعارف کیا جائے ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن مون

حیدرآباد میں بھی پانی مفت فراہم کیا جاسکتا ہے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : دہلی میں اروند کجریوال کی جانب سے عوام کے لیے مفت پانی کی سربراہی اور رعایتی شرح پر برقی کی فراہمی جیسی اسکیمات کے اعلان کے بعد اب حیدرآباد میں فورم فار گڈ گورنینس کی جانب سے حیدرآباد میں اس طرح کے اقدامات کی مانگ کی جارہی ہے ۔ فورم فار گڈ گورنینس نے آج اس احساس کا اظہار کیا کہ جب اے اے پی حکومت دہلی

ٹکنالوجی کے میدان میں لیاپ ٹاپ قصہ پارینہ ثابت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹکنالوجی میں ہورہے تیزی سے اضافہ نے کمپیوٹر کی فروخت میں نمایاں کمی درج کروائی ہے ۔ چند برس قبل تک بھی کمپیوٹر کے بغیر انٹرنیٹ کے استعمال کا تصور محال تھا لیکن آہستہ آہستہ جب اسمارٹ فون نے عصری مارکٹ پر غلبہ حاصل کرنا شروع کیا تو کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کا استعمال بتدریج کم ہونے لگا اور لوگ اپنے موبائی

بازاری کھانوں سے صحت پر مضر اثرات ، امراض شکم لاحق ہونے کا اصل سبب

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : محنت کے لئے طاقت ضروری ہے اورطاقت کے لئے غذا ضروری ہوتی ہے۔عام طور پر لوگ تین وقت کھانہ کھاتے ہیں ۔جس میںروٹی ،چاول ،دال ،ترکاری ،گوشت وغیرہ شامل ہوتا ہے ۔گھر کے کھانے کے علاوہ بازار کا کھانہ بھی استعمال کر تے ہیں۔اس کے علاوہ پانی پوری اور اسناکس وغیرہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔شہر حیدرآباد میں ب

جدوجہد تلنگانہ میں طلبہ کی غیر معمولی حصہ داری

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے آج تلنگانہ بھون میں جاگرتی کے شعبہ طلبہ کی جانب سے تیار کردہ 2014 کے کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جدوجہد میں طلبہ نے غیر معمولی حصہ ادا کیا ہے لہذا تلنگانہ ریاست میں نوجوانوں اور طلبہ کے تابناک مستقبل کو یقینی بنا

حیدرآباد میں نیشنل سلک ایکسپو جاری

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گرامین ہستاکلا وکاس سمیتی کے سارے ملک سے کاریگر حیدرآباد میں نیشنل سلک ایکسپو میں شرکت کریں گے ۔ اس نمائش کے دوران سلک اور کاٹن کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔ یہ نمائش 28 دسمبر تا 5 جنور صبح 11 تا 9 بجے شب سری ستیہ سائی نگامگمم سری نگر کالونی جاری ہے ۔ سلک اور ہینڈلوم پراڈکٹس 50 روپئے تا 20 ہزار روپئے د

اسمبلی میں تلنگانہ بل پر مباحث میں کوئی رکاوٹ نہیں

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وزیر اُمور مقننہ کی حیثیت سے تلنگانہ کے وزیر سریدھر بابوکی تبدیلی علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ پروفیسر کودنڈا رام نے تلنگانہ کے وزیر کے ساتھ چیف منسٹر کے اس رویہ پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ک