دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز جمعہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد ہری نگر مشیر آباد مسجد رسول گلشن سبزی منڈی اور بعد نماز مغرب مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر و مسجد بلال بھولکپور مشیر آباد کے علاوہ بعد نماز عشاء مسجد زرد علی شاہ پٹیل مارکٹ و جامع مسجد حشمت پیٹ سکندرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ درگاہ شریف حضرت سید شاہ محمد جیلانی قادری کلیمی المعروف قطب صاحب واقع آستانہ جیلانیہ محلہ جیلانی پورہ مادھا پور ہائی ٹیک سٹی میں ہفتہ واری دینی اجتماع بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر نگرانی حضرت سید شاہ محمد غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی مقرر ہے ۔ مجلس ختم خواجگان حلقہ ذکر اللہ کے بعد مولانا مفتی محبوب عالم اشرفی اور نگران اجتماع کا خطاب ہوگا ۔۔