امیر قطر نے اقتدار ولیعہد تمیم کے حوالے کر دیا
دوحہ ، 25 جون (اے ایف پی) عرب مملکت قطر پر اٹھارہ برس تک حکمرانی کرنے والے شیخ حمد بن خلیفۃ الثانی نے اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کر دیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے 61 سالہ امیر نے آج اس موقع پر قوم سے خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے حمایت طلب کی۔ شیخ حمد نے تقریر میں قطری عوام سے اپنی شناخت برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔ حکام کے مطاب