تلنگانہ بل پر مباحث کیلئے مہلت میں 30 جنوری تک توسیع

نئی دہلی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج آندھرا پردیش اسمبلی کو مزید سات دن کے ساتھ 30 جنوری تک مسودہ تلنگانہ بل پر مباحث کی مہلت دیدی ہے اور 30 جنوری تک یہ بل مرکز کو واپس کردینے کو کہا ہے ۔ مرکز نے یہ بل پارلیمنٹ کے مجوزہ اجلاس میں جو 5 فبروری سے شروع ہونے والا ہے ‘ پیش کرنے کا عہد کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت

میانمار میں 40 مسلمانوں کا قتل عام‘حکومت تماشائی

یانگون ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بدھ راہبوں نے مسلمانوں کو پھر ایک مرتبہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور گزشتہ ہفتہ مغربی میانمار میں مسلح افراد نے ایک دیہات میں گھس کر مسلمانوں کو بری طرح زدوکوب کیا اور تقریباً 40 افراد کو ہلاک کردیا ۔ یہ لوگ چاقوؤں اور دیگر اسلحہ سے لیس تھے ۔ مقامی ذرائع اور نیٹ ورک کے ذریعہ مصدقہ طور پر انسانی ح

سومناتھ بھارتی کو عام آدمی پارٹی کی بھرپور تائید

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے متنازعہ وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر نصف شب کو کئے گئے دھاوے کے سلسلے میں تنقیدوں اور برطرفی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور تائید کی ہے ۔ پارٹی نے ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل جوڈیشیل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال

ارکان پارلیمنٹ منتخب کریں تو وزارت عظمی سنبھالنے پر غور

امیٹھی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت عظمی امیدوار بنانے کانگریس ورکرس کے مسلسل اصرارکے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ اگر پارٹی مرکز میں برسر اقتدار آجائے اور منتخب ارکان پارلیمنٹ انہیں اس عہدہ کیلئے منتخب کریں تو وہ یقینی طور پر اس پر غور کریں گے ۔ راہول گاندھی نے حلقہ امیٹھی کے اپنے دو روزہ دورہ کے آخری دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئ

ہر پانچویں امریکی خاتون کی عصمت ریزی: رپورٹ

واشنگٹن ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں لگ بھگ 22 ملین خواتین … تقریباً پانچ میں ایک … کو اُن کی زندگیوں میں عصمت ریزی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، جب کہ لگ بھگ نصف متاثرین کو 18 سال کی عمر سے قبل جنسی زیادتی سہنی پڑتی ہے ، وائیٹ ہاؤس کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔

کرن کمار نے اسمبلی میں بھی تلنگانہ بل کی سخت مخالفت کی

حیدرآباد۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاست کی مجوزہ تقسیم کی آج سخت ترین مخالفت کی اور کہا کہ یہ اقدام ریاست کے تمام علاقوں کیلئے نقصاندہ ہوگا۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013کے مسودہ پر اسمبلی میں جاری بحث میں آج شام حصہ لیتے ہوئے مسٹر کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ ارکان اسمبلی کی زبردست ہنگامہ آرائ

کجریوال ’پاگل چیف منسٹر‘ : شنڈے

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اروند کجریوال کو ’’پاگل چیف منسٹر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ کجریوال کے باعث انہوں (شنڈے) نے ناحق کئی پولیس ملازمین کی رخصت منسوخ کردی۔ ٹی وی چیانل نے رپورٹ دی ہیکہ شنڈے اور چیف منسٹر دہلی کجریوال کے درمیان سردجنگ بڑھ رہی ہے۔ مہاراشٹ

مظفرنگر ریلیف کیمپوں میں ہنوز 20 ہزار فساد متاثرین مقیم

مظفرنگر ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ اضلاع شاملی اور مظفرنگر میں ریلیف کیمپوں کو بند کردیئے جانے سے متعلق سرکاری اعلان کے باوجود ان عارضی کیمپوں میں ہنوز ہزاروں مسلم فساد متاثرین مقیم ہیں۔ ہزاروں مسلمان ان عارضی کیمپوں میں بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ تقریباً 350 خ

شمال مشرقی امریکہ میں ایک اور برفانی طوفان

واشنگٹن ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی امریکہ میں پھر ایک بار شدید برفباری سے آج درجہ حرارت اوسط دردجہ سے نیچے اتر گیا۔ عام زندگی بری طرح متاثر رہی ہے۔ ہزاروں فلائیٹس منسوخ کردی گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک جام رہی۔ واشنگٹن تا نیو انگلینڈ تک انسانی جسم کو منجمد کردینے والی برفباری اور سرد ترین موسم کے ساتھ طوفانی جھکڑ کا سلسلہ دوبارہ

عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس میں بی جے پی اور مودی پر چدمبرم کی تنقید

ڈاؤس 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کے پس منظر میں مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اِس کی معاشی پالیسیوں کو قدامت پرست اور ’’خونی آنکھوں والی‘‘ قرار دیا اور سوال کیاکہ اپوزیشن پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کسی مسلم امیدوار کو مقابلہ میں کھڑا کیوں نہیں

یوپی میں مودی کا اب تک کا سب سے بڑا جلسہ عام

ورکھپور 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے مضافات میں کل نریندر مودی کا اب تک کا سب سے بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ عام اِن تمام عام جلسوں سے بھی بڑا ہوگا جن سے یوپی میں پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار خطاب کرچکے ہیں۔ یوپی بی جے پی کے صدر لکشمی کانت واجپائی نے کہاکہ اِس جلسہ کی راست آڈیو اور ویڈیو نمائش 37 ممالک م

چیف منسٹر کجریوال کا دھرنا ختم،مرکز سے مطالبہ کی نصف تکمیل

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا دارالحکومت کے قلبی علاقہ میں عدیم النظیر دھرنا آج رات یکایک ختم ہوگیا جبکہ دو پولیس عہدیداروں کو رخصت پر بھیج دیا گیا جو ڈیوٹی سے مبینہ غفلت پر پانچ عہدیداروں کی معطلی کیلئے ان کے مطالبے کے بارے میں مرکز کے ساتھ واضح مفاہمت کے تحت کیا گیا اقدام ہے۔ ہائی سیکوریٹی رائ

پاکستان میں عسکری اڈوں پر بمباری، 40 ہلاک

اسلام آباد / پشاور ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے قانون سے عاری شمالی وزیرستان قبائلی خطے میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا، جن میں طالبان کمانڈر عدنان رشید کا مکان شامل ہے، اور اس کارروائی میں جو سیکوریٹی فورسس پر سلسلہ وار مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی، 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ انٹری ذرائع نے آج کہا کہ ش

مسجد نبویؐ میں حاجی محمد کی 37 سال سے نماز پنجگانہ

مدینہ منورہ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان شہری حاجی محمد مدینہ منورہ میں بیحد مقبول ہیں جو گزشتہ ربع صدی سے زائد عرصہ سے سعودی ٹیلی ویژن چیانل پر مسجد نبوی ﷺ کی پہلی صف میں امام کے بالکل پیچھے کھڑے دیکھے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے عربی روزنامہ مکہ سے کہاکہ وہ 19 سال کی عمر میں سعودی عرب پہونچے تھے۔ گزشتہ 37 سال یہاں بحیثیت پلمبر کام کرتے ہیں

گجرات واقعہ کو فراموش یا معاف نہیں کیا جاسکتا

پٹنہ ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو نریندر مودی کی مدافعت کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ گجرات میں 2002 ء میں جو کچھ ہوا اُسے ’’فراموش یا معاف ‘‘ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ’’آپ بھلے ہی کچھ بھی کہہ لیں لیکن گجرات میں جو کچھ پیش آیا اُسے بھلایا یا معاف نہیں کیا جاسکتا

سنندہ کی موت کا سبب ڈرگ کی زیادہ مقدار

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواب آور ادویات کی حد سے زائد خوراک بظاہر مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر کی گزشتہ جمعہ کو پراسرار موت کا سبب معلوم ہوتی ہے ، ایمس کے ڈاکٹروں کی رپورٹ سے یہ بات معلوم ہوئی ، جنھوں نے اُن کا پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ ’’ ڈرگ اوور ڈوز ‘‘ جو باالفاظ دیگر ادویات کے زہریلے حد

پاسوان کا نتیش سے اظہارتشکر ، کانگریس سے وابستگی کا اعادہ

پٹنہ ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کا اُن کے ستائشی تبصرہ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی کانگریس کے ساتھ ہے اور اتحاد کے بارے میں اپنے فیصلے کے مطابق عمل کرے گی ۔ ’’میں چیف منسٹر کا اُن کی جانب سے احترام اور ستائشی الفاظ کے لئے شکریہ ادا کر

کجریوال اور وزراء کا مرکز کیخلاف ریل بھون کے باہر دھرنا

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کے وزراء نے حیرت انگیز اقدام کے طورپر آج یہاں ریل بھون کے باہر دھرنا منظم کرتے ہوئے ان پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنھوں نے جنوبی دہلی میں گزشتہ ہفتے منشیات اور قحبہ گری کے ایک ریاکٹ پر دھاوا کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ کجریوال نے انتہائی سخ