سچن تنڈولکر اور پروفیسر سی این آر راؤ کو بھارت رتن

نئی دہلی۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی کرکٹ کھلاڑی سچن تنڈولکر اور نامور سائنسداں پروفیسر سی این آر راؤ کو ملک کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن سے نوازاگیا جو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں انہیں عطا کیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک مختصر سی تقریب جہاں دربار ہال میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، مرکزی وزراء، سچن ک

پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیوسینا کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

ممبئی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے درجنوں کارکنوں نے آج ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفیانہ موسیقی کی ایک ٹیم کی پریس کانفرنس کو درہم برہم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شیوسینا کے درجنوں کارکن اِس زعفرانی پارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے پاکستانی واپس جاؤ اور وندے ماترم کے نعرے لگاکر پریس کانفرنس کو درمیان میں درہم ب

سعودی شہریوں کو بیرون ملک لڑنے پر سزا کا حکم

ریاض ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہ عبداللہ کے ایک حکم نامے میں ان سعودی شہریوں کیلئے تین تا بیس برس تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، جو بیرون ملک جہادی گروہوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں مصروف ہیں۔ پیر کے اس فرمان کے بعد سعودی رائل کورٹ نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری شدت پسند، دہشت گرد گروپوں میں شامل ہوا یا ان کی حمایت یا اعا

لوک پال کمیٹی ،وزیر اعظم کی تجویز سے بی جے پی کا اختلاف

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت اور اپوزیشن اولین لوک پال کیلئے انتخابی کمیٹی کے قیام کے سلسلہ میں ایک بار پھر صف آرائی کے مرحلے میں نظر آرہے ہیں۔ بی جے پی نے سینئر قانون دان پی پی راؤ کو کمیٹی کا پانچواں رکن مقرر کرنے کی وزیر اعظم کی تجویز سے اختلاف کیا ہے۔ بی جے پی ،پی جے تھامس کو دو سال قبل چیف ویجلنس کمشنر مقرر کرنے کی بھی مخ

پارلیمنٹ سشن کا کل سے آغاز ‘ تلنگانہ مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کا اندیشہ

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پندرہویں لوک سبھا کے آحری اجلاس کا چہارشنبہ سے آغاز ہو رہا ہے جو امکان ہے کہ انتہائی ہنگامہ خیز ہوگا کیونکہ حکومت کی جانب سے اس سشن میں صرف متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے علی الحساب موازنہ ( عبوری بجٹ ) منظور کیا جائے ۔ حکومت کی ک

مارچ میں اوباما کا دورہ سعودی عرب : شاہ عبداللہ سے ملاقات

واشنگٹن 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیوں پر شاہ عبداللہ سے بات چیت کرینگے ۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے ۔ اوباما شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرینگے ۔ ا

حکومت پاکستان و طالبان کے مابین آج بات چیت

اسلام آباد 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان اور طالبان کی مقرر کردہ کمیٹی کے مابین کل پہلی مرتبہ بات چیت کا آعاز ہوگا ۔ قیام امن کیلئے ہونے والی اس بات چیت میں کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے طالبان کی مقرر کردہ کمیٹی کا حصہ ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی آج یہ واضح کیا کہ ان کی حکومت بات چیت کے

حلب پر شامی فوج کی بمباری ، 121 ہلاکتیں

دمشق ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر حکومتی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 121 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری ہیں، جن میں شامی فورسز بیرل بموں کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صرف اتوار کے روز ان حملوں

تھائی لینڈ میں مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

بنکاک ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوار کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کیلئے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کی ’ڈیموکریٹ پارٹی‘ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتے ہوئے بعض انتخابی حلقوں میں ووٹروں کو پ

عام آدمی حکومت کی تائید سے دستبرداری کا انتباہ : 48 گھنٹے کی مہلت

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی سے خارج کردہ رکن اسمبلی ونود کمار بنی نے ادعا کیا ہے کہ انہیں کم از کم پانچ ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے اور اگر اروند کجریوال کی قیادت والی حکومت نے ان کے مطالبات کی 48 گھنٹوں کے اندر یکسوئی نہیں کی تو وہ حکومت کو زوال کا شکار کردینگے ۔ انہوں نے جنتادل یو کے رکن اسمبلی شعیب اقبال اور ای

مظفر نگر فساد کے ملزم ارکان اسمبلی مودی کے اسٹیج پر

میرٹھ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے آج سونیا گاندھی کے ریمارک’’زہر کی کھیتی‘‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جو ملک بھر میں زہر پھیلارہی ہے اور اپنے پھوٹ ڈالو سیاست کو بروئے کار لارہی ہے ۔ میرٹھ میں جلسہ عام سے خطاب میں مودی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے راہول کو بتایا کہ اقت

مسلم خاتون سائنسدانوں میں 2سعودی سرفہرست

جدہ ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی سطح پر شعبہ سائنس میں مسلمانوں کا اہم رول دیکھا جارہا ہے ۔ 20مسلم خاتون سائنسدانوں میں سعودی عرب کی دو خاتون سائنسدانوں کو سرفہرست بتایا گیا ہے ۔ سائنس کے شعبہ میں سب سے بااثر مسلم خواتین کی فہرست مرتب کی گئی ۔ برطانیہ کے آن لائن میگزین کی جانب سے تیارکردہ اس فہرست میںسعودی عرب کی دو خواتین س

شام میں القاعدہ کے ہاتھوں باغی قائد اور دیگر 25 افراد کا قتل

بیروت۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے انسانی حقوق کے علمبردار کارکنوں نے کہا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں نے حریف اسلامی بریگیڈ کے ایک فوجی قائد کو دو کار بم دھماکوں کے ذریعہ شام کے شمالی شہر حلب میں قتل کردیا۔ امکان ہے کہ اس حملے سے باغیوں کے ساتھ خانہ جنگی میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی۔ برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کل ر

ملک میں میوزیم پسندی ایک نظرانداز کردہ شعبہ : وزیراعظم

کولکتہ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں میوزیم پسندی کو نظرانداز کردہ شعبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ کولکتہ میں انڈین میوزیم، ایشیا میں سب سے زیادہ قدیم ہے۔ اس کیلئے بہتر سے بہتر تبدیلی عمل میں لانے کوشش کی جانی چاہئے۔ یہاں میوزیم کی 200 سالہ تقاریب کا کا افتتاح کرنے کے بعد منموہن سنگھ نے کہا کہ بدبختی کی بات ہے

بی جے پی و نریندر مودی پر’ زہر کی کھیتی ‘ کرنے کا الزام : سونیا

گلبرگہ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کا ) بی جے پی اور اس کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ یہ لوگ زہر کی کھیتی کرتے ہوئے تقسیم پسندانہ سیاست کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈر اقتدار کی اپنی بھوک کو مٹانے تشدد کیلئے اکسا رہے ہیں۔ گ

سی اے جی رپورٹ میں ڈسکامس کی حقیقت ظاہر ہوجائیگی : کجریوال

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں کو فنڈز کے فقدان عذر بتاتے ہوئے برقی کٹوتیوں کا اعلان کردینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ اُن کی مالی حالت کے بارے میں سچائی سی اے جی رپورٹ برائے ڈسکامس میں ظاہر ہوجائے گی۔ ’’وہ (پاور کمپنیز) کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس رقم

ایس پی مرکز میں تشکیل حکومت کیلئے اہم رول ادا کرنے تیار

لکھنو ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کی تشکیل کا اشارہ دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی دہلی میں حکومت کے قیام میں اہم رول ادا کرے گی۔ ہم نے اترپردیش میں کامیابی حاصل کی ہے، اب دہلی میں فتح حاصل کرنے کا وقت ہے۔ مرکز میں تشکیل حکومت کے عمل میں سماجوادی پارٹی (ایس پی)

بنگلہ دیش میں امیرجماعت اِسلامی کو سزائے موت کیخلاف کل بند

ڈھاکہ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں بنیاد پرست جماعت اسلامی نے اپنے سربراہ کو آسام کے علیحدگی پسند لیڈر پریش بروا کے ساتھ اسلحہ کی اسمگلنگ کے ایک مقدمہ میں سزائے موت دیئے جانے کے خلاف پیر کو ملک گیر عام ہڑتال منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ’’جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی ہلاکت کیلئے

مرسی، دیگر 14 ملزمین کی عدالت میں حاضری

قاہرہ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو 2012ء کے مخالف حکومت احتجاجیوں کی ہلاکت کیلئے اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت ایک مقدمہ کی سماعت کی غرض سے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ مرسی کے علاوہ ان کے 14 ساتھیوں پر بھی الاتحادیہ قصر صدارت کے باہر احتجاجیوں کے قتل اور تشدد کیلئے اپنے حامیوں کو بھڑکانے کے الزامات ہیں۔ 62 سالہ

ممبئی میں سافٹ ویر انجینئر ایسٹر انوہیا کے قتل کے خلاف کرسچین برادری کی جانب سے ایک بڑی ہمہ مذہبی احتجاجی ریالی سی ایس آئی ویزلی

ممبئی میں سافٹ ویر انجینئر ایسٹر انوہیا کے قتل کے خلاف کرسچین برادری کی جانب سے ایک بڑی ہمہ مذہبی احتجاجی ریالی سی ایس آئی ویزلی چرچ کلاک ٹاور سے نکالی گئی ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خواتین کے تحفظ کو ممکن بنائے ۔ تصویر میں جناب عامر علی خاں سکندرآباد حلقہ پارلیمنٹ وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد ، اسکولس و کالجس کے طلبہ ک