آر جے ڈی ایم ایل سی بی جے پی میں شامل

پٹنہ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی ایم ایل سی نول کشوریادو جنہیں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے گذشتہ سال نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی سے معطل کردیا تھا، نے آج اپنے متعدد حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی آفس میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ریاستی یونٹ صدر منگل پانڈے کی جانب سے یادو کو پارٹی کی رکنیت دینے

سیما آندھرا وزراء کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے وزراء کے ایک وفد نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کو تقسیم کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ کے قیام کے پس منظر میں سیما آندھرا کیلئے بہترین پیاکیج کی خواہش کی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

اوپنین پول پر پابندی کے بجائے نظر رکھنے کانگریس عام آدمی پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایجنسیوں کی جانب سے اوپنین پولس میں دھاندلیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایجنسیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرے جبکہ عام آدمی پارٹی نے اوپنین پول پر نظر رکھنے کیلئے ریگولیٹری اتھاریٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اوپنین پول کے تعلق سے اسٹنگ آپریشن میں بتا

آر جے ڈی ایم ایل ایز پر بہار اسپیکر کا فیصلہ برقرار ، لالو چراغ پا

پٹنہ ۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے 13 ایم ایل ایز کو علحدہ گروپ کے طورپر تسلیم کرنے سے پیدا شدہ سیاسی طوفان کے درمیان بہار کے اسپیکر اودے نارائن چودھری نے آج اس فیصلے کی مدافعت کی اور اپنے مکان پر اپوزیشن پارٹی کی طرف سے سنگباری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اعلیٰ دستوری عہدہ پر فائز دلت کی تذلیل سے تعبیر کیا ۔ اسپیکر

کرپشن پر آرڈیننس جاری ہو تومخالفت کریں گے

دوڈابلاپور(کرناٹک) ۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مرکز دو انسداد کرپشن بلوں سے متعلق آرڈیننس لانے کی تیاری کرچکا ہے ، بی جے پی نے آج کہا کہ اگر اس طرح کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے تو وہ اپنے احتجاج سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو واقف کرائے گی ۔ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں وارڈ سطح کے پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرڈی

ذمہ داری انجام نہ دینے والا بھی ’’نامرد‘‘ کہلاتا ہے

نئی دہلی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سلمان خورشید جنھوں نے نریندر مودی کو ’’نامرد‘‘ کہہ کر ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے، کہاکہ وہ آج بھی اپنے اُس ریمارک پر قائم ہیں کیونکہ 2002 ء کے گجرات مسلم کش فسادات کے تناظر میں مودی کے لئے اُنھیں اِس سے بہتر کوئی اور ’’لقب‘‘ نظر نہیں آیا۔ اُنھوں نے کہاکہ 2002 ء کے مسلم کش فسادات میں مود

پاسوان بی جے پی سے اتحاد کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی تیاری پوری کرلی ہے جس کی وجہ سے ایل جے پی اور آر جے ڈی کے ساتھ مل کر سیکولر اتحاد قائم کرنے کانگریس کی کوششوں کو زبردست دھکہ پہنچا ہے۔ واضح رہیکہ ایل جے پی نے 2002ء میں این ڈی اے سے علحدگی اختیار کرلی تھی۔ بی جے پی اور ا

اوپنین پول کے تعلق سے فیصلہ حکومت کا کام:الیکشن کمشنر

نئی دہلی ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اوپنین پول کے تعلق سے حالیہ انکشافات کے پس منظر میں چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپتھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اوپنین پول کے بارے میں سفارشات پہلے ہی پیش کردی ہیں اور اس پر عمل آوری حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک ٹی وی نیوز چیانل کے اسٹنگ آپریشن میں کئے گئے انکشافات کا جائزہ لے رہا ہے

یو پی اے کو ترقیاتی کاموں کا ثمر نہیں ملا : آزاد

بھوبنیشور 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ یو پی اے حکومت نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ملک کی ریاستوں کے لئے جو ترقیاتی کام انجام دیئے۔ ریاستوں نے اُس کا سہرہ کبھی بھی یو پی اے حکومت کے سر باندھنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ بھوبنیشور میں ایمس کی افتتاحی تقریب کے دوران اخباری نمائندوں س

کسانوں کے مسائل پر بی جے پی اور کانگریس کا واک آؤٹ

لکھنؤ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور کانگریس ارکان نے آج اسمبلی سے یہ کہہ کر احتجاجی واک آؤٹ کیاکہ حکومت اترپردیش بندیل کھنڈ کے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے جبکہ حکومت کا ادعا ہے کہ بندیل کھنڈ میں کسانوں کی خودکشی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران کابینی وزیر شیوپال یادو نے ایوان کو بت

ہمیں ایک بار آزمائیے ، بی جے پی کی مسلمانوں سے اپیل

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل مسلمانوں سے رجوع ہوتے ہوئے بی جے پی نے آج اسے ایک موقع فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ مسلمان کانگریس کے پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ پارٹی نے مساوات پر قائم رہنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ ماضی کی غلطیوں یا کوتاہیوں پر معذرت خواہی کیلئے آمادگی ظاہر کی۔ بی جے پی صدر راج ناتھ س

مودی پر کانگریس ایم ایل ایز کو رقمی پیشکش کا الزام

نئی دہلی ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے دو ایم ایل ایز پارٹی چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہوجانے کے ایک روز بعد کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نریندر مودی کرپشن کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور لیجسلیچر و دیگر اشخاص کو رقم کے ساتھ لالچ دے رہے ہیں۔ سینئر پارٹی لیڈر دِنشا پٹیل نے یہاں کہا کہ آج گجرات میں بڑے پیمانے پر کرپشن پایا جا

این سی پی ایم ایل سی کی بی جے پی میں شمولیت

ممبئی۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سانگلی کے تاس گاؤں حلقہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل سی آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔ سنجے کاکا پاٹل جنھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل چیرمین شیواجی راؤ دیشمکھ کو پیش کردیا ، انھوں نے ایوان میں کہاکہ وہ این سی پی میں مسلسل ہراسانی کے پیش نظر اپنے عہدہ سے م

مکسی، گرائنڈر،پنکھے ،بکریاں اور گایو ں کی مفت تقسیم: جیہ للیتا

چینائی۔/25فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اے آئی اے ڈی ایم کے نے اب مرکز میں آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومت میں اہم رول ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے جو پارٹی کے انتخابی منشور کے اعلان کے ساتھ ہی سب پر واضح ہوگیا۔ جیہ للیتا اب ملک بھر میں مکسر، گرائنڈر اور یہاں تک کہ گائے اور بکریاں بھی مفت تقسیم کریں گی۔ انتخابی منشور کی اجرائی کرتے ہوئے پ

کانگریس سے ربط والی پارٹیوں سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا: بی جے پی

چینائی۔/25فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی جو دراصل ماقبل انتخابات ایکٹر سے سیاستداں بنے وجے کانت کی ڈی ایم ڈی کے پارٹی کے ساتھ مفاہمت کیلئے کوشاں ہے، نے واضح طور پر کہا کہ وہ ان پارٹیوں کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد کرنا نہیں چاہتی جو پہلے سے ہی کانگریس کے ساتھ ربط میں ہیں۔ سینئر پارٹی لیڈر اور تملناڈو امور کے انچارج مرلیدھر راؤ نے وضاح

اترپردیش میں ترقی، گجرات صرف تشہیر میں آگے : اکھلیش

قنوج 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنی بیوی ڈمپل کے پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم کا آج آغاز کرتے ہوئے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ایس پی حکومت اگرچہ ریاست کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کررہی ہے لیکن گجرات صرف تشہیر میں سب سے آگے ہے۔ اکھلیش نے 17 پراجکٹوں کے آغاز اور دیگر 26 پراجکٹوں

اترپردیش میں ترقی کا فقدان، ریاستی حکومت ذمہ دار

رائے بریلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ترقی کے فقدان سماج وادی پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کہاکہ مرکز، اگرچہ فنڈس مہیا کررہا ہے لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے کام شروع نہیں کئے جارہے ہیں۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ فنڈس مہیا کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے لیکن ترقیاتی کام ریاستی حکومت کی طرف سے شر

مسلم رائے دہندوں کو متحد ہونے سے روکنے، بی جے پی کی شاطرانہ حکمت عملی

نئی دہلی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں کے ساتھ ہی مسلم ووٹروں کو متحد ہونے سے روکنے کیلئے بی جے پی کی پالیسی ساز شعبہ اپنی حکمت عملی کو قطعیت دینے میں مصروف ہے جس کے تحت وہ ایسے پارلیمانی حلقہ انتخابات جہاں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد کے آس پاس ہو وہاں مسلمانوں کے ووٹس کو تقسیم کرنے کیلئے پارٹی مسلم امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہ