’’عصمت ریزی ‘‘کی دھمکی پر تپس پال کے پارلیمنٹ سے اخراج کا مطالبہ

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین نے آج مطالبہ کیا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تپس پال کو ’’بے حس‘‘ تبصرہ کی بناء پر پارلیمنٹ سے خارج کردینا چاہئے۔ رکن پارلیمنٹ جو ایک مقبول بنگالی اداکار بھی ہیں، سی پی آئی ایم کارکنوں کو دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو فلمبند کئے گئے تھے کہ وہ لڑکوں کو اُن کے مکانوں میں بے

بی جے پی کی حلیف پارٹیوں کا بھی ایندھن کی قیمتوں میں

چینائی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تملناڈو میں بی جے پی کی دو حلیف سیاسی پارٹیوں نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر زور دیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پہلے ہی سے ریل کرایوں میں اضافہ کے ’’بوجھ ‘‘ تلے کراہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بوجھ بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں م

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حیرت انگیز نہیں : نتیش

پٹنہ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر قائد اور سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نریندر مودی حکومت کے دوران پہلے ہی بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے۔ نریندر مودی اب تک اپنے بلند بانگ تیقنات پر عمل آوری کرنے سے قاصر رہے ہیں

وزیر خارجہ فرانس کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ فرانس لارینٹ فیبیوس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اہم شعبوں جیسے دفاع ، تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ، ہندوستان کی صنعتی ضروریات کی تکمیل سے اور باہمی تعلقات میں اضافہ سے گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں

غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا شکار مرکز آج متحرک ہوگیا اور وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری اقدامات کرے اور بلارکاوٹ سربراہی یقینی بنائے۔ مرکز نے ریاستی وزرائے تغذیہ و امور صارفین کا 4 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے جس می

رتھ یاترا میں 2 افراد کچلے گئے

برہم پور (اُڈیشہ)۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اُڈیشہ کے ضلع گنجام کے ایک دیہات میں سالانہ رتھ یاترا کے دوران ایک عمر رسیدہ خاتون اور اس کی 5 سالہ پوتی لارڈ جگناتھ کے متحرک رتھ کے پہیوں کے نیچے آکر کچلی گئیں۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ رکونی ساہو اور اس کی پوتی لکشمی کو دیہات سنگی پور میں کل پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ رکونی برسرموقع ہلاک ہوگئی جبک

کرناٹک وتریپورہ کے گورنرس کی آج سبکدوشی

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر کرناٹک ایچ آر بھردواج اور گورنر تریپورہ دیوآنند کنور کل اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ ٹاملناڈو اور میزورم کے گورنرس کو کرناٹک اور تریپورہ کے گورنرس کے زائد فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔ 77 سالہ بھردواج جو یوپی اے۔ I کے دور حکومت میں وزیر قانون تھے، 29 جون 2009 ء کو کرناٹک کے گورنر کے عہدہ پر فائز ہ