آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں ،کوئی مانے یانہ مانے ، قرآن اور احادیث مکمل آئین ہے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے۔ شاہد اللہ ش

مشرف کا مقدمہ فوجی نہیں، خصوصی عدالت میں ہی چلیگا

اسلام آباد ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں آج خصوصی عدالت نے ملزم کی طرف سے دائر تین درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت یہی تین رکنی بنچ کرے گا۔ مشرف کے وکلاء نے درخواست دائر کر رکھی تھی کہ ان کے موکل پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے لیکن خصوصی

پاکستان ۔ ایران سرحد عسکریت پسندوں کیلئے ’’ممنوعہ علاقہ‘‘ قرار دینے کی تجویز

کراچی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ایران نے عہد کیا کہ سرحد کا علاقہ عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کیلئے ’’ممنوعہ علاقہ‘‘ قرار دیا جائے جبکہ پاکستان نے تیقن دیا کہ ایرانی سرحدی محافظین کا اغواء کرنے والے 5 افراد کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں کی ملاقات کا آ

اسلام آباد محفوظ ہے،پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان

اسلام آباد 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی دارالحکومت کو ایک سرکاری رپورٹ میں نہایت خطرناک قرار دیئے جانے کے ایک روز بعد وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج کہا کہ اسلام آباد محفوظ شہر ہے جہاں خطرہ کا امکان گھٹا ہے۔ چودھری نثار نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کو درپیش تمام تر دہشت گردانہ خطرات کے سدباب کیلئے اپنی

وزیراعظم پاکستان کی قیامگاہ کے قریب طالبان جنگجو گرفتار

لاہور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک مشتبہ طالبان جنگجو کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی قیامگاہ کے قریب گرفتار کرلیا۔ پولیس نے رائے ونڈ میں نواز شریف کی قیامگاہ کے قریب ایک مخبر سے اطلاع ملنے پر مشتبہ طالبان جنگجو ساجد مشتاق کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے راہداری
مسئلہ کشمیر میں رکاوٹ نہیں : چین

شمال مغربی پاکستان میں فضائی حملے،40 عسکریت پسند ہلاک

پشاور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے لاقانونیت کے مرکز شمالی وزیرستان اور خیبر پختونخواہ کے قبائیلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 40 سے زیادہ عسکریت پسند بشمول غیرملکی ہلاک ہوگئے۔ چند دن قبل حکومت نے 23 فوجیوں کا سر قلم کرنے کی وجہ سے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے ہیں۔ فضائی

مذاکرات کا راستہ ابھی ترک نہیں کیا گیا : نواز شریف

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی وفاقی حکومت نے طالبان شدت پسندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ فی الوقت منقطع تو کر دیا ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اس بارے میں مشاورت میں شریک بعض قائدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے بارے میں بھی ابھی تک کابینہ یا حکمران جماعت کے ساتھ کس

اسلام آباد ’انتہائی خطرناک‘ شہر

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت کو ممنوعہ دہشت گرد گروپوں جیسے القاعدہ کے سلیپر سل کی موجودگی کے سبب وزارت داخلہ نے ’’انتہائی خطرناک‘‘ شہر قرار دے دیاہے، ایک رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ممنوعہ تنظیموں بشمول القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کے سلیپر سلس کی موجودگ

مشرف کی کتاب کے اقتباسات عدالت کو مطلوب

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی 2006ء کی کتاب سے اقتباسات طلب ہیں تاکہ اسے ان سینکڑوں پاکستانیوں کے حشر کی تحقیقات میں مدد ملے جنھیں امریکہ میں 9/11 حملوں کے بعد پکڑ کر انعام کیلئے بیرونی طاقتوں کے حوالے کردیا گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا، ’’ایک کتاب ’In the Line of Fire‘ ہے جو ت

غداری کے مقدمہ میں مشرف کی عدالت میں حاضری

اسلام آباد 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے پریشان حال سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف آج پہلی بار پاکستانی خصوصی عدالت میں جو ان پر غداری کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے حاضر ہوئے لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا کیونکہ ججوں نے کہا کہ وہ ان کے اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ درخواست کا پہلے فیصلہ کریں گے ۔ پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہے

فوج بھیجنے ایران کی دھمکی پر پاکستان کو تشویش

اسلام آباد ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اج ایران کی وارننگ پر گہری تشویش کااظہار کیا کہ وہ اپنے پانچ مغویہ بارڈر گارڈس کی رہائی کیلئے دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد کے پار فورسس کو بھیج سکتا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اس واقعہ کے بارے میں اپنی طرف سے لاپرواہی کی باتوں پر افسوس ہے، بالخصوص جب

عسکریت پسند کے حملہ میں پاکستانی فوجی ہلاک

پشاور 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی فوجی مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ حملہ شورش زدہ جنوبی وزیر ستان کے علاقہ میں ایک چوکی پر کیا گیا تھا۔ کل رات دیر گئے شمال مغربی علاقہ کے دیہی حصہ میں قائم چوکی پر حملہ کیا گیا۔ صیانتی فوج کی لڈھا چوکی پر فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ ح

سعودی عرب کے ولی عہد کی پاکستانی قائدین سے ملاقات

اسلام آباد ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ان کے وفد نے پاکستانی قائدین سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سعودی ولی عہد کے پاس مملکت کی وزارت دفاع کا قلمدان بھی ہے۔ انہوں نے اتوار کو اپ

بھگت سنگھ کے مکان، اسکول کی بحالی کیلئے 80 ملین روپئے مختص

لاہور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے پاکستانی صوبہ پنجاب میں واقع آبائی مکان، اسکول اور اُن کے گاؤں کو 80 ملین روپئے کے پراجکٹ کے تحت بحال کیا جائے گا۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر نور الامین مینگل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے جنگ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کے مکان اور اسکول کی بحالی کیلئے 80 ملین ر

جبری تبدیلی مذہب پر پاکستانی ہندوؤں کی برہمی

کراچی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ہندو اقلیت ’’جبری تبدیلی مذہب‘‘ کے واقعات پر برہم ہے جیسا کہ اس برادری کے قائدین کا کہنا ہے کہ چھ سال تک کی کم سن لڑکیوں کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ’’کیا آپ قبول کرسکتے ہو کہ آپ کی بیٹیوں کو جبری طور پر ہندو آدمیوں سے بیاہ دیا جائے؟‘‘ یہ الفاظ راج کمار کے ہیں، جس کی

پاکستان میں دھماکہ ، 15 بچے زخمی

پشاور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 اسکولی بچے آج شورش زدہ شمال مغربی پاکستان میں اپنے اسکول کے باہر بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ دھاب میں پیش آیا۔ دھماکہ میں زخمی اسکول پرنسپل اور دیگر افراد کو مقامی اسپتال کو منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ریلوے پٹریوں پر بم دھماکہ‘ 8ہلاک

کراچی۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک ٹرین بم دھماکہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ خوشحال خان ایکسپریس میں ہوا جو کراچی سے پشاور جارہی تھی اور اُنارواہ ریلوے اسٹیشن کے قریب جیکب آباد میں تھی۔ 5 مہلوکین کی نعشیں ڈبوں سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ 30 زخمیوں کو رحیم یار

پاکستانی طالبان جنگ بندی کیلئے تیار

اسلام آباد 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے اصولی طور پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے اس خصوص میں وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اعلان کریں گے۔شمالی وزیر ستان علاقہ سے پاکستانی فوج کی دستبرداری اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق مطالبہ پیش کیا ہے۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے سیاسی شوری یا کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنگ بندی کی

پاکستانی طالبان جنگ بندی کیلئے تیار

اسلام آباد 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے اصولی طور پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے اس خصوص میں وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اعلان کریں گے۔شمالی وزیر ستان علاقہ سے پاکستانی فوج کی دستبرداری اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق مطالبہ پیش کیا ہے۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے سیاسی شوری یا کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنگ بندی کی

پاکستان: پولیو کارکنوں کی حفاظت پر تعینات پولیس ملازم بم دھماکہ میں ہلاک

پشاور۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پولیو ٹیکہ اندازی کی ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک ملازم پولیس ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ پشاور میں ان کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا۔ یہ پولیو کارکنوں پر حملوں کے سلسلہ کا تازہ واقعہ ہے۔ یہ واقعہ ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب پشاور کے مضافات میں پیش آیا۔ بچاؤ خدمات کے عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی ملازم پول