ملالہ اور مصباح الحق کو پاکستان کے سیول ایوارڈس

اسلام آباد۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کمسن حقوق انسانی کارکن ملالہ یوسف زئی اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اُن 103افراد میں شامل ہیں جنہیں ملک کے لئے نمایاں خدمات پر پاکستان کا سیول ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ صدر مامون حسین نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ ملالہ اور مہلوک پاکستانی طالب علم اعتزاز حسن کو بہادری پر ’’ستارہ شجاع ‘‘ایوارڈ دی

پاکستان بحرین یا سعودی عرب کو فوج نہیں بھیج رہا: نواز شریف

اسلام آباد، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان بحرین یا سعودی عرب کیلئے اپنی فوج بھیج رہا ہے۔ نواز شریف نے یہ بات کل صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ایم ایم عالم ایئربیس پر منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔ اخباری نمائندوں کے ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نہ تو ان د

ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ‘ دفاعی ضروریات کا خیال لازمی

اسلام آباد ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ان کا ملک علاقہ میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں رہا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنے دفاعی اور علاقائی سالمیت پر قیام امن کی کوششوں کے نام پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور نہ نظر انداز کرسکتا ہے ۔ نواز شریف نے میان والی فضائی اڈہ کو 1965 کی جنگ کے افسانوی لڑ

پاکستان ‘ ہندوستان سے برقی خریدے گا : رپورٹ

اسلام آباد 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے برقی خریدنے پاکستان کی کوششیں اب حقیقت بنتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ پاکستان نے برقی تجاریت معاہدہ کا مسودہ ہندوستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے ہندوستان سے 1,200 میگا واٹ برقی خریداری کے معاہدہ کو رقم فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ایک نا معلوم سرکا

پاکستان میں دھماکے، 7 افراد بشمول چار خواتین ہلاک

پشاور ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمالی وزیرستان اور پشاور میں آج دو علیحدہ دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکہ میں خواتین اور بچہ سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ شوال میں ایک شخص اسے ملے مارٹر گو

پاکستان میں زلزلہ کا جھٹکا کوئی جانی نقصان نہیں

پشاور ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما نے بتایا کہ یہ زلزلہ 5.3 شدت کا تھا جس سے پاکستان کے صوبہ سوات گجھر اور ملکھنڈ کے بشمول بلتستان صوبہ متاثر ہو

پاکستان ،بحرین کے درمیان مزید 2 سمجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد محمد خلیفہ نے آج افرادی قوت اور پیشہ ورانہ تربیت کے دو سمجھوتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستانی افرادی قوت کو پیشہ ورانہ تربیت دے گا

’غیر عسکری‘ قیدیوں کی فہرست کمیٹی کے حوالے کر دی: طالبان

اسلام آباد ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی طالبان کی کمیٹی کو ’غیر عسکری قیدیوں‘ کی فہرست فراہم کر دی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان پر کہ سکیورٹی فورسز کی تحویل میں کوئی بھی خاتون اور بچہ نہیں ہے، کہا کہ خواجہ آصف خفیہ حراس

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ لاکھوں غیر رجسٹرڈ سِمس بلاک

اسلام آباد ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ موبائل فون سِمس بلاک کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ سموں کے استعمال کی شکایات کے بعد ان کی روک تھام کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ پی ٹی اے نے محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں کم و بیش 40 لاکھ ایسی سمس فوری طور پر بلاک کردی ہیں ج

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقہ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے ممنوعہ تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماؤں کے گھروں کے باہر دستی اور کریکر بموں سے حملے کئے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیاآباد میں ممنوعہ تنظیم

امن مذاکرات کیلئے طالبان کی جانب سے تین امکانی مقامات کے ناموں کی پیشکشی

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے اس ممنوعہ گروپ اور حکومت پاکستان کے درمیان دوبدو امن بات چیت کیلئے قبائیلی علاقوں میں تین امکانی مقامات کی سفارش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے لیڈر ابراہیم خان نے کہا کہ لاڈھا، میراںشاہ اور ماکین امن مذاکرات کے تین امکانی مقامات کی حیثیت سے پیش کئے گئے ہیں۔ میراں شا

پاکستان میں مندروں اور گردواروں پر حملے

کراچی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی صوبہ سندھ میں ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی پر عوام کے برہم ہجوم نے کئی ہندو مندروں اور سکھ گردواروں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان ان دونوں اقلیتی طبقات کی عبادت گاہوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسیس تعینات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ روز بھی احتجاجی

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے کو آج پاکستانی وزارت خارجہ نے طلب کرتے ہوئے 15 مارچ کو 13 پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے ۔ پاکستان کی فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے مطابق یہ ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ پاکستانی آبی حدود میں تھے کے انھیں ہندوستانی بحریہ نے گرفتار کرلیا۔ پاکست

سندھ کے ہندو علاقوں میں سخت سیکوریٹی

کراچی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ نے ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے پیش نظر ہندو اقلیتی طبقہ کے محلہ جات میں سیکوریٹی انتظامات کو مزید سخت ترین بنادینے کا حکم دیا ہے۔ لاڑکانہ شہر میں ایک ہندو مندر اور دھرمشالہ کو ہفتہ کی شب جنونی ہجوم نے نذرآتش کردیا تھا۔ مقدس کی مبینہ

پاکستان میں قرآنِ مجید کی مبینہ بے حرمتی پر مندر نذرآتش

کراچی۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک غصہ سے بپھرے ہوئے ہجوم نے ایک ہندو مندر اور دھرم شالہ پر حملہ کرکے نذرآتش کردیا۔ مبینہ طور پر قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے انتقام پر یہ کارروائی کی گئی۔ مقامی عہدیداروں نے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے مندر اور دھرم شالہ پر کل رات حملہ کیا اور انھیں نذرآتش کرد

دنیا کا 6 واں سب سے بڑا کوئلہ کا ذخیرہ

اسلام آباد۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ریگستانی تھار میں قائم تھار کوئلہ کی کانیں پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں دنیا کی چھٹے سب سے بڑے کوئلہ کے ذخائر 1991ء میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور امریکہ کے محکمہ برائے قومی ترقی کی دریافت ہے۔

مشرف کی آج پیشی کا حکم برقرار

اسلام آباد ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے وکیل صفائی کی علالت کے باعث مشرف کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے ملزم کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے اور جمعہ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ آج غداری مقدمہ کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹ