پاکستانی قبائلی خطے میں فورسز کی بمباری، 60 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بمباری کر کے کم از کم 60 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ یہ فوجی کارروائی منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ دوسری بڑی کارروائی ہے