الطاف حسین کا ایم کیو ایم کی صدارت سے استعفی ‘ پھر دستبرداری

کراچی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی متحدہ قومی تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے آج پارٹی صدر کی حیثیت سے اپنے استعفے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈرامائی انداز میں استعفی واپس بھی لے لیا ہے ۔ الطاف حسین 1991 لندن میں سے خود معلنہ جلا وطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہو ںنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج پارٹی چھو

پاکستان میں کشتی اُلٹ گئی ‘12غرقاب

اسلام آباد۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے شہر ملتان کے قریب ایک بچاؤ کاری خدمات انجام دینے والی کشتی اُلٹنے سے کم از کم 12افرادغرقاب ہوگئے ۔ اس میں دولھا دلہن اور دو بچے شامل ہیں۔ شادی کی بارات کو لیجانے والی یہ کشتی شیرشاہ بریج کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔

عمران خان کی پارٹی جشن منائے گی

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ان کے حامی مخالف حکومت احتجاج کے ایک ماہ مکمل ہونے کا ہفتہ کو بڑے پیمانے پر جشن منائیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے روبرو کل رات اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف اور ان کے حاشیہ برداروں کو بے نقاب کرکے رہیں گے جو مبینہ طور پر کرپشن میں م

مسجد کی چھت گرنے سے 24 نمازی جاں بحق

لاہور ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے داروغہ والا میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے 24 نمازی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر نماز ظہر کے وقت پیش آیا ۔ نماز کی باجماعت ادائی کے دوران مسجد کی دومنزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہوگئی اور نمازی اس کے ملبے تلے

پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نیم قبائلی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئ

وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ ناقابل قبول : حکومت پاکستان

اسلام آباد 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں بحران کا شکار حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی قیادت والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہونچ گئی ہے اور اس کے بیشتر مطالبات کو قبول کرلیا گیا ہے تاہم ایک مطالبہ قبول نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے جو حکومت کی مصالحتی ٹی

پاکستان کے سیلاب میں تقریباً نصف ملین افراد متاثر

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لگ بھگ نصف ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں اور حکام دریائے چناب کے پاس بعض بڑے ٹاؤنس کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، جو پہلے ہی زبردست تباہی مچا چکی ہے۔ دریائے جہلم اور چناب کی وجہ سے شدید نقصان ہوچکا ہے جبکہ یہ دریائیں گذشتہ ہفتہ مانسون کی زبردست بارشوں کے بعد ابل پڑی ہیں۔ سیلابی پان