پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنے پر زور

کراچی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کابینی فیصلہ کا عاجلانہ اطلاق کریں ۔ ڈان نیوز کے مطابق کہ سرکاری محکمہ جات میں ایک سرکلر بھی گشت کروایا گیا ہے جہاں سربراہان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ایسی تجاویز پیش کریں جن کے تح

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں 9 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان صوبہ میں امریکہ کے ایک ڈرون حملہ میں کم از کم 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک بے پائلٹ سی آئی اے ڈرون نے شاول علاقہ میں باغیوں کے ایک ٹھکانہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ ‘ 4 پولیس اہلکار ہلاک

گلگت ۔ بلتستان میں فوج متعین

اسلام آباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے گلگت اور بلتستان میں انتخابات پر ہندوستان کے اعتراضات کے باوجود اس علاقہ میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو رائے دہی کے پیش نظر امن و سلامتی برقرار رکھنے کے مقصد سے آج فوج تعینات کردیا ہے ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ ’’ انتخابات کے دوران امن و سلامتی کی برقرا

ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے 8 عسکریت پسند بری

پشاور ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک چونکا دینے والی دریافت میں 10 افراد میں سے 8 جو ملالہ یوسف زئی پر گولی چلانے کے جرم میں قید تھے، پاکستانی طالبان کے ارکان کو خفیہ طور پر رہا کردیا گیا ہے۔ انہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں مجرم قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں قید کردیا گیا تھا۔ تاہم ذرائع کے بموجب بی بی سی نے توثیق کی ہیکہ صرف دو افراد کے خلا

سندھ میں دہشت گردی کے موئید مدرسوں کیخلاف کارروائی

کراچی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی صوبہ سندھ حکومت نے ان 48 مدرسوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو ملک میں دہشت گردی کے فروغ میں ملوث رہے ہوں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ قاسم علی شاہ کی صدارت میں کل ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے اخباری نمائندوں

پاکستان میں پانچ ماہ میں 135 پھانسیاں

اسلام آباد ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن نے ملک میں سزائے موت دیے جانے کے عمل میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعداد سال کے پہلے پانچ ماہ میں 135 تک پہنچ گئی ہے۔انسانی حقوق کے کمیشن نے پھانسی کی سزائیں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں میں ایک سال کے دوران اتنی بڑی تعداد می

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ

اسلام آباد ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج اپنے دفاعی مصارف کو 700 بلین سے بڑھا کر 780 بلین روپے کردیا، جو گزشتہ مالی سال سے 11 فیصد کا اضافہ ہے، تاکہ ملٹری اور سکیورٹی ضروریات سے نمٹا جاسکے جبکہ اسے شمال مغرب میں طالبان شورش پسندی کا سامنا ہے۔ ڈیفنس بجٹ میں یہ اضافہ سالانہ بجٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے

ممبئی حملے : سماعت 10 جون مقرر

اسلام آباد 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملوں کیساتھ ملزمین بشمول کلیدی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کیخلاف معاملہ کی سماعت کو 10 جون تک ملتوی کردیا ہے کیونکہ متعلقہ جج رخصت پر ہیں۔ دریں اثناء استغاثہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں جج کی رخصت کی وجہ سے معاملہ کی سماعت نہیں

مسئلہ کشمیر، ہند ۔ پاک تقسیم کا غیرمختتم ایجنڈہ : راحیل شریف

اسلام آباد ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سربراہ افواج جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر اپنے سخت ترین ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ (مسئلہ کشمیر) 1947ء میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کا ایک غیرمختتم ایجنڈہ ہے۔ نیز کشمیر اور پاکستان ناقابل علحدگی ہیں۔ جنرل راحیل نے نیشنل ڈیفنس یونٹ (این ڈی یو) کیڈٹس سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’کشمیر، ت

نواز شریف ہندوستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں

اسلام آباد۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ اپنے تمام پڑوسی ممالک بشمول ہندوستان سے خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مشیر برائے وزیراعظم اور سابق سفیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

پاکستان کے بلدی انتخابات میں خواتین کی رائے دہی پر پابندی

اسلام آباد ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خیبر ۔ پختونخواہ صوبہ کے بلدی انتخابات میں قبائیلی سرداروں نے خواتین کو حق رائے دہی سے محروم کردیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس شورش زدہ علاقہ میں دوبارہ رائے دہی کا حکم جاری کیا ہے۔ گلگت اور باتستان میں منعقد شدنی انتخابات پر ہندوستان کے ریمارک پر پاکستان نے شدید اعتراض کیا

امریکی ڈرون حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک

پشاور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسند جس گاڑی میں سفر کررہے تھے، اس کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں سفر کررہے چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ پاکستان کے قبائیلی علاقہ وزیرستان میں پیش آیا۔ شاوال نامی علاقہ سے گذر رہی گاڑی کو ڈرون نے نشانہ بنایا جو افغان سرحد کے قریب ہے۔ ڈرون سے دو میزائیل فائر کئے گئے جس نے گاڑی کے پ

پاکستان میں انتخابی دھاندلی پر جھڑپ ، 3 ہلاک

پشاور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3 افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے حامی کارکنوں نے مجالس مقامی انتخابات کے دوران قبائیلی صوبہ خیبرپختون خواہ کے مجالس مقامی کے انتخابات میں دھاندلی کے ادعا پر باہم جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ کا آغاز ضلع ایبٹ آباد میں اس وقت ہوا جبکہ دون

بلاول بھٹو 7 ماہ بعد وطن واپس

کراچی ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور بھٹو خاندان کے وارث بلاول بھٹو زرداری آج تقریباً 7 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس ہوگئے جبکہ اطلاعات کے بموجب ان کے اور ان کے والد آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ کراچی آنے کے بعد انہیں فوری سخت حفاظتی انتظامات میں جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ

بیرونی جاسوسی اداروں کی سرگرمیوں پر نواز شریف کا اظہارتشویش

اسلام آباد ۔ /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ملک میں مبینہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں بیرونی انٹلیجنس اداروں کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت منظر عام پر آئے ہیں جس سے قبل پاکستان کے دیگر کئی سینئر قائدین نے بھی ہندوستانی انٹلیجنس ادارہ ’’راء ‘‘ کو اس ضم

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہورہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہیں۔اجلاس میں آپریشن ضرب

سات پاکستانی قیدیوں کو پھانسی سپریم کورٹ میں درخواست رحم مسترد

اسلام آباد ۔ 26 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے آج 7 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں پاکستانی صوبہ پنجاب میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب مجرم امجد علی دو خواتین اور ایک بچے کے قتل میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ دو مجرموں افتخار اور آصف کو فیصل آباد میں پھانسی دی گئی۔ نوراحمد کو ضلع ٹوبا ٹیک سنگھ کی جیل میں اور محمود