دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے بیمسٹک قائدین کا عہد
نے پی تا۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سات ممالک بیمسٹک سے تعلق رکھنے والے قائدین نے آج عہد کیاکہ وہ دہشت گردی، بین قومی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے بڑھتے خطرات کا مشترکہ مقابلہ کریں گے۔ ان قائدین نے اس بات سے بھی اتفاق کیاکہ تجارت، توانائی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں رابطہ کاری اور تعاون کو بھی فروغ دینے کی کوشش میں شدت لائی جا