تفریح
’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 8 ویں سیشن کا آغاز
سورت ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج اپنے مقبول عام کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 8 ویں سیشن کا آغاز کردیا ہے ۔ گجرات کے ڈائمنڈ سٹی سے مشہور سورت میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے مخصوص انداز میں شو کا آغاز کیا ۔ 71 سالہ امیتابھ بچن جو گجرات سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں شو کے دوران میں ہوں ڈان اور پارٹی تو بن
سارہ خان کو فلموں میں دلچسپی نہیں : کرینہ کپور
ممبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ کچھ عرصہ سے فلمی حلقوں میں یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ سیف علی خان اور ان کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں داخلہ لے رہی ہیں۔ وہیں ان کی چھوٹی امی (کرینہ کپور) نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کو فلموں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012ء میں شادی کی
سیاست میں داخلہ اور شادی کا منصوبہ نہیں : سلمان خاں
نئی دہلی ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خاں نے کہا کہ وہ سیاست میں داخلہ کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے ۔ اور وہ سماجی خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی میں بہتری کے لیے وہ تنظیم ’ بئینگ ہیومن ‘ کی سرگرمیوں کو وسعت دیں گے ۔ سلمان خاں نے ایک سوال کے جوا
واڈیا نے میرے چہرے پر جلتے سگریٹ پھینکے : پریتی زنٹا
ممبئی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے صنعتکار نس واڈیا کو دست درازی کا موردالزام ٹھہرایا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے ان پر جلتے سگریٹس پھینکے اور 30 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پیش آئے واقعہ سے قبل انہیں ایک کمرہ میں بند بھی کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی
میں تقدیر سے زیادہ محنت پر یقین رکھتا ہوں:نواز الدین
ممبئی 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ میں معمولی خد وخال اور چہرے لیکن فطری اداکاری کرنے والے نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی کیلئے تقدیر سے زیادہ محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان مظفر نگر کے قریب کسانوں کا خاندان ہے ۔ انہوں نے 2001 ء میں ممبئی آنے کے بعد بالی ووڈ میں اپنا قدم جمانے کیلئے کافی جدوجہد کی ۔
میرا نام جوکر کا سیکویل بننا چاہئے : ارمان جین
ممبئی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپور خاندان کے نئے ہیرو ارمان جین جو آنجہانی راجکپور کے نواسے ہیں اور جن کی پہلی فلم ’’لیکر ہم دیوانہ دل‘‘ کوئی خاص بزنس نہیں کرسکی، نے کہا کہ وہ اپنے ناناجی کی کلاسک فلم ’’میرانام جوکر‘‘ کا سیکویل بنائے جانے کے خواہشمند ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ میرا نام جوکر اپنے زمانے کی طویل ترین فلم تھی اور
فلم اداکارہ زہرہ سہگل چل بسیں
نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ و پدم وِبھوشن زہرہ سہگل کا آج قلب پر حملے کی وجہ سے 102 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کی شروعات سے لے کر نئی نسل کی فلموں تک کئی یادگار رول ادا کئے۔ وہ 27 اپریل 1912ء کو سہارنپور (اترپردیش) میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا کریر 1935ء میں ادئے شنکر کیساتھ
پریتی زنٹا پولیس کو اپنے جسم کے خراشوں کی تصویر پیش کی
ممبئی ۔ 9 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے پولیس کو چار تصاویر پیش کئے ہیں جس میں ان کے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے اور دست درازی کے دوران جسم پر آئے خراشوں کے نشان کو بتایا گیا ہے ۔ یہ تصاویرانہوں نے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔
عید کے بعد لوگ ’’بابی جاسوس‘‘ضرور دیکھیںگے :دیامرزا
ممبئی8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ ایکٹر و پروڈیوسر دیا مرزا سے جب ان کی نئی فلم ’’بابی جاسوس‘‘ کو ماہ رمضان میں ریلیز کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے پہلے ٹالنا چاہا لیکن اخباری نمائندوں کے بیحد اصرار پر انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کی تقریبا تمام تاریخوں میں فلم کا ٹکراو بڑی اسٹار کاسٹ اور بڑی بجٹ والی فلموں سے ہورہا تھا۔ انہو
لیونگ لیجنڈ امیتابھ کے سیریل یدھ کی عنقریب شروعات
بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن پہلی بار چھوٹے پردے پر ایک بڑے کردار میں اپنے آپ کو پیش کرنے جارہے ہیں سونی ٹی وی پر پیش ہونے والے ان کے شو ’’ یدھ ‘‘ ( جنگ ) کے پوسٹر کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہندوستانی سینما کے لیونگ لیجنڈ امیتابھ بچن نے انوراگ کیشپ ، ساریکا اور آہانہ کمار کے ساتھ ہزاروں ناظرین کی موجودگی میں شو کے 50 فٹ اونچے پوس
عرفان ’’حیدر‘‘ میں شاہد کے باپ کے رول میں
دیڑھ عشقیہ کے بعد وشال بھردواج نے اپنی نئی فلم ’’ حیدر‘‘ کی شروعات کی ہے یہ فلم ’’ ہملیٹ ‘‘ کا ری میک ہوگی فلم میں عرفان خان ، شاہد کپور کے باپ کا رول نبھارہے ہیں کہانی کے مطابق عرفان کا قتل ہوجاتا ہے اور وہ اپنے قاتل سے بدلہ لینے کیلئے شاہد کپور کو راستہ دکھاتے ہیں۔
میں نے نیس سے پیسہ بٹورنے کیلئے پولیس سے رجوع نہیں کیا : پریتی زنٹا
نئی دہلی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹریس پریتی زنٹا جن کے خود اپنے ہی سابقہ بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے خلاف پولیس میں دست درازی کئے جانے کے معاملہ کو لیکر ان سے پوچھے جانے والے سوالات پر بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کرنے کا مقصد کوئی سستی شہرت حاصل کرنا نہیں تھا ۔ اب جبکہ ممبئی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات