نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی ذرائع کی اطلاع پر جنا پریہ اپارٹمنٹ کے قریب واقع جھونپڑپٹی کے علاقہ کے قریب ایک دو دن کے نومولود لڑکے کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ کوکٹ پلی پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

شمس آباد میں خاتون نے پھانسی لے کر خود کشی

شمس آباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے معین محلہ میں آج صبح ایک خاتون نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب شاکرہ بیگم 30 سالہ زوجہ محمد طاہر علی نے آج صبح گھر میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ شاکرہ بیگم کے شوہر سعودی میں ملازم ہے ۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔۔

مرضی کے خلاف شادی والدین کیلئے مہنگی ثابت

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں ایک لڑکی نے اپنی شادی کو خود واٹس اپ کی مدد سے رکوا دیا ۔ لڑکی جو شادی سے ناخوش تھی اور صاف طور پر شادی سے انکار کردیا ۔ لڑکی کی مرضی کے خلاف شادی والدین کو مہنگی ثابت ہوئی ۔ لڑکی نے عین منڈپ میں بیٹھنے سے قبل واٹس اپ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دے دی اور پولیس نے والدین کو تاکی

پانی کے سمپ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق تین سالہ پرنیتا جو کشن نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ کل یہ لڑکی کھیل کے دوران پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس بیگم پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔

سڑک حادثہ میں بھائی بہن ہلاک

نظام آباد:31؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ 44 جکران پلی منڈل کے سکندرا پور کے علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب موڑتاڑ منڈل کے موضع دونکل کے شرد چندر ریڈی اور اس کی بڑی بہن ششمیتا ریڈی نے بی ٹیک مکمل کیا تھا۔ ذریعہ کار حیدرآباد سے شرد چندرا ریڈی، ششمیتا ریڈی موڑتاڑ کے دونکل ا

اسسٹنٹ انجینئر نلگنڈہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ انجینئر الیکٹرسٹی ، مٹم پلی منڈل ضلع نلگنڈہ ایم کوٹیشور راؤ کو کھیتوں میں برقی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے درخواست گذار سے کمپیوٹر آپریٹر ایس جتندر کے ذریعہ سے 20 ہزار شوت قبول کرنے کے دوران کمپیوٹر آپریٹر کو اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رشوت کی رقم کو کمپیوٹر آپریٹر کی جیب سے برآ