اسسٹنٹ انجینئر نلگنڈہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ انجینئر الیکٹرسٹی ، مٹم پلی منڈل ضلع نلگنڈہ ایم کوٹیشور راؤ کو کھیتوں میں برقی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے درخواست گذار سے کمپیوٹر آپریٹر ایس جتندر کے ذریعہ سے 20 ہزار شوت قبول کرنے کے دوران کمپیوٹر آپریٹر کو اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رشوت کی رقم کو کمپیوٹر آپریٹر کی جیب سے برآمد کرلیا گیا ۔ اسسٹنٹ انجینئر اور کمپیوٹر آپریٹر دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے روبرو پیش کیا جارہا ہے ۔