عالیشان عمارتیں بنانے والا بادشاہ…شاہجہاں

بچو! شہنشاہ جہانگیر کا تیسرا بیٹا شاہجہاں اپنے تدبر اور دین اسلام سے بے حد محبت کرنے کے علاوہ بڑی بڑی عالیشان عمارتیں بنانے کیلئے بھی مشہور ہے۔4جنوری1592ء کو پیدا ہونے والے شاہجہاں کے دادا اکبر بادشاہ ابھی زندہ تھے اور اپنے پوتے کو بے حد پسند کرتے تھے۔ شاہجہاں نے علوم اور فنون سپہ گری کی تعلیم حاصل کی۔

ایک سے بڑھ کر ایک !

ایک مرغ کسی درخت کی ایک اونچی سی شاخ پر بیٹھا ککڑ وکوں‘ ککڑوکوں کررہا تھا۔ اتفاق سے ایک لومڑی درخت کے پاس سے گزری اور ککڑوکوں کی آواز سن کر اوپر دیکھنے لگی۔ درخت پر ایک موٹا تازہ مرغ دیکھ کر لومڑی کے منہ میں پانی بھر آیا۔وہ دل ہی دل میں کہنے لگی شکار تو بہت عمدہ ہے، اسے نیچے بلانے کی ترکیب کرنی چاہئے۔

کھانے کے آداب

٭ کھانا داہنے ہاتھ سے کھاؤ۔
٭ کھانے سے پہلے ہاتھ دھولیا کرو۔
٭ کھانا ٹھنڈا کرکے کھاؤ ، زیادہ گرم کھانے سے معدہ کمزور ہوتا ہے۔
٭ کھانے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اس میں پھونک نہ مارو۔
٭ دسترخوان پر گری ہوئی چیز اٹھاکر کھانے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔

نظام شمسی :سورج توانائی کا بڑا خزانہ…!

سورج اور اس کے گرد گھومنے والے سیارے ایک خاندان کی طرح ہیں۔ جس کا سربراہ خود سورج ہے۔ چنانچہ نظام شمسی کا سب سے اہم حصہ سورج خود ہے۔ جس سے مختلف قسم کی توانائی شعاعوں کی حالت میں خارج ہوتی رہتی ہے جس میں روشنی اور حرارت کی شعاعیں بھی ہوتی ہیں۔

اقوال زریں

٭ علم کے بغیر انسان اللہ کو نہیں پہچان سکتا ۔
٭ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے دردپر افسوس کرنے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں ۔
٭ علم سے محبت کرنا عقل سے محبت کرنا ہے ۔
٭ گالی کا جواب نہ دو کیونکہ کبوتر ‘ کوے کی بولی نہیں بول سکتا ۔
٭مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭ میٹھی زبان ہزار دشمنوں سے بچاتی ہے ۔

حیثیت

شیخ سعدیؒ نے لکھا ہے کہ ایک فقیر نے کسی بادشاہ سے ایک دینار کا سوال کیا۔بادشاہ نے اسے ڈانٹ دیا: ’’ بادشاہوں سے اتنی حقیر رقم کا سوال نہیں کرتے۔ یہ ان کی شان کے خلاف ہے۔‘‘ فقیر نے جاگیر کا سوال کیا تو بادشاہ نے پھر ڈانٹ دیا: ’’ یہ سوال تمہاری حیثیت سے بڑھ کر ہے۔ بادشاہوں کے سامنے اپنی حیثیت سے بڑھ کر سوال کرنا گستاخی ہے۔‘‘ حضرت شیخ

کیا چمگادڑ اندھی ہوتی ہے ؟

پیارے بچو! چمگادڑ کو اندھا کہنا صحیح نہیں ہے، البتہ اُس کی آنکھیں بہت کمزور ہوتی ہیں۔ وہ اندھیرے اور اُجالے کا فرق جانتی ہے، لیکن یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ وہ کسی چیز کو دیکھ بھی سکتی ہے یا نہیں؟چمگادڑ بھی ان جانوروں میں شامل ہے جو رات کی تاریکی میں خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں۔

صلہ رحمی کا سلوک

صبا اورحنا کی گہری دوستی تھی، پر حنا کی ایک بہت بری عادت تھی وہ پرندوں اور جانوروں کو بہت تنگ کرتی تھی۔ حنا کے گھر والے بہت پریشان تھے، اور اسے سمجھاتے تھے کہ پرندوں اور جانوروں کو تنگ مت کیا کرو۔

اچھی اچھی باتیں

٭کسی شخص کے اخلاق اور عادت پر اس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک اسے غصے میں نہ دیکھ لو ۔
٭ اے انسان صبح سویرے پرندوں کا تجھ سے جلدی جاگنا تیرے لئے باعث ندامت ہے ۔
٭ جس شخص کو سال بھر کوئی تکلیف نہ پہنچے وہ سمجھ لے کہ میرا رب مجھ سے ناراض ہوگیا ہے ۔
٭ محبت دور کے لوگوں کو قریب اور نفرت قریب کے لوگوں کو دور کردیتی ہے ۔

عقل کا صحیح استعمال بھی نعمت ہے …

کسی گاؤں میں ایک عقل مند آدمی رہتا تھا۔ وہ جو کچھ کماتا، اپنی ضرورتوں میں اس کو استعمال کرتا مگر لوگ اسے کنجوس کہہ کر تنگ کرتے۔ اس عقل مند آدمی کے محلے کے لوگ چوری کرتے تھے۔ ان کی چوری کی عادت کی وجہ سے گاؤں والے بہت تنگ تھے، مگر کچھ کر نہ سکتے تھے۔

کیا بات ہے !

٭ ملا نصر الدین گائے کے بچھڑے کو باڑے میں لے جانے کی کوشش کررہے تھے، مگر بچھڑا جانے کو تیار نہ تھا۔
نصر الدین بالآخر گائے کے پاس گئے اور اسے بُرا بھلا کہنے لگے۔ یہ ماجرا دیکھ کر کسی نے پوچھا: ’’ تم گائے سے کیا کہہ رہے ہو؟ ‘‘

اچھی اچھی باتیں

٭ کسی شخص کے اخلاق اور عادت پر اس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک اسے غصے میں نہ دیکھ لو ۔
٭اے انسان! صبح سویرے پرندوں کا تجھ سے جلدی جاگنا تیرے لئے باعث ندامت ہے ۔
٭ نیک دل لوگ گائے کی مانند ہیں جو گھاس کھاکر دودھ دیتی ہے اور گنہگار سانپ کی مانند ہوتے ہیں جو دودھ پی کر بھی ڈس لیتا ہے۔

’’جہاں چاہ وہاں راہ‘‘

سمندر کے کنارے ایک مچھیرا رہتا تھا ۔ اس کا ایک لڑکا تھا ۔ لڑکے کا نام شاہ رُخ تھا ۔ ایک دفعہ مچھیرا سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے گیا ۔ اچانک طوفان آیا ۔ مچھیرے کی کشتی اُلٹ گئی اور قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا اور وہ مر گیا ۔

مکڑی۔ جو دنیا کا مضبوط ترین ریشہ بناتی ہے

بچو! کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ مکڑی جب چلتی ہے تو اپنے پیچھے ایک باریک سا دھاگا چھوڑ دیتی ہے ۔ یہ دھاگا یا مکڑیوں کا بُنا گیا یہ ریشم جال کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ بظاہر انتہائی باریک یہ ریشمی جال بہت نازک سا لگتا ہے لیکن یہ پانی میں حل نہیں ہوتا اور اب تک دریافت کیا جانے والا دنیا کا یہ مضبوط ترین قدرتی ریشہ ہے۔

فٹ رہنے کیلئے سائیکلنگ کریں

سائیکلنگ کریں اور فٹ رہیں۔ یہ بہترین ایکسر سائز ہوتی ہے۔ ماضی میں لوگ اتنے سہل نہیں ہوتے تھے اور جسمانی مشقت کے عادی تھے لیکن آج کی نسل بہت سہل ہوگئی ہے۔ ماضی میں لوگ گاڑی کی بجائے سائیکل چلانے کے عادی تھے جو ان کو فٹ رکھتی تھی۔ سائیکل کی مدد سے بہت اچھی ایکسرسائز ہوجاتی ہے۔

کائی – قدیم ترین پودا

کہا جاتا ہے کہ جانوروں کے زمین پر نمودار ہونے سے پہلے ہی پودے وجود میں آچکے تھے۔
سب سے پرانا پودا ملائم کائی (Softmosses) اور بلند سرخس (Fous) برسوں قبل زمین پر آچکے تھے۔ ان کے علاوہ سمندر کی سطح پر بہت ہی باریک خوردبینی پودے تیرتے نظر آتے تھے ان کو کائی کہا جاتا ہے۔ یہ کائی پودے 300 کروڑ سال پہلے سمندر پر تیرتے نظر آئے تھے۔