عرب دنیا
شام میں 11 صدارتی امیدواروں کا اعلان
دمشق 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے مارٹر حملہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار نئے صدارتی امیدواروں نے آئندہ ماہ مقرر صدارتی انتخابات کیلئے اپنے نام درج کروائے۔ اس طرح 3 جون کے انتخابی مقابلہ میںحصہ لینے والوں کی جملہ تعداد 11 بشمول موجودہ صدر بشارالاسد ہوگئی۔ نئے امیدواروں کے ناموں کے پارلیمانی
عراق میں حملے ،15 ہلاک ، انتخابات سے قبل کشیدگی
بغداد 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دو سلسلہ وار بم دھماکوں سے بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی فوج کے تخلیہ کے بعد عراق میں پہلی بار پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیںلیکن اس سے پہلے خودکش بم حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملک گیر سطح پر کشیدگی پھیل گئی ہے اور یہ سوالات کئے جارہے ہیں کہ کیا عراق کی فوج دو کرو
یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی
عدن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )یمنی افواج نے بڑے پیمانے پر القاعدہ جنگجووں کو جنوبی قصبوں سے نکال باہر کرنے کیلئے تیز رفتار فضائی حملہ اور جارحانہ فوجی کارروائی شروع کردی ہے جن سے گذشتہ ہفتہ تقریبا 60 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ نے جہادی تنظیمیں قائم کرکے بعض قصبوں کو اپنا مستحکم گڑھ بنالیا ہے ۔ ناقابل عبور پہا
عراق میں مراکز رائے دہی پر عسکریت پسندوں کے حملے ،18 افراد ہلاک
نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے عراقی فوج اور پولیس فورس کی رائے دہی مکمل ،آج عوامی رائے دہی مقرر
بحرین کی اولین خاتون کیپٹن فضائوں میں پہنچ گئی
دبئی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بحرین کی قومی ایر لائنس گلف ایر کی اولین خاتون کیپٹن یاسمین فریدون اپنی پہلی تجارتی پرواز کیلئے فضاؤں میں پہنچ گئی۔ کیپٹن یاسمین فریدون 2008 میں گلف ایر میں سیکنڈ آفیسر کی حیثیت سے ملازم ہوئی تھیں ۔ قبل ازیں انہوں نے قطر ایروناٹیکل کالج سے گریجویشن کیا تھا ۔ ضروری پرواز کی مدت کی تکمیل کے بعد انہوں نے ضرور
بنگلہ دیش میں موسمی طوفان سے چودہ افراد ہلاک
ڈھاکہ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وسیع پیمانے پر دیرپا اور راست متاثر کرنے والے موسمی طوفان سے بنگلہ دیش کا شمالی اور شمال مغرب علاقہ بری طرح متاثر ہوا ۔ دوپہر میں طوفان کالبوئی شاکھی سے ضلع نوٹرو کونا شدید متاثر ہوا ۔ مہلوکین میں ایک ماہ اور اس کے تین نا بالغ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے مکان کی چھت جو ٹین کی تھی طوفان کے دوران منہدم ہوگئی
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی آخری مہلت ختم
دمشق۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ شام کے قبضہ میں اب بھی 8 فیصد کیمیائی ہتھیار کا ذخیرہ موجود ہے جب کہ ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کی قطعی آخری مہلت آج اختتام پذیر ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اب بھی ایک مخصوص مقام پر 7.8 فیصد کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خط
متحدہ عرب امارات کی ایک عمارت سے ہندوستانی لڑکی نے چھلانگ لگادی
دبئی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی ایک 19 سالہ لڑکی دواخانہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، مبینہ طور پر شارجہ میں پیسوں کے سلسلہ میں اس کی اپنے آشنا سے تکرار ہوئی تھی جس کے بعد اس نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ مبینہ طور پر لڑکی کا آشنا اسی عمارت
عراق میں بم دھماکوں کے مہلوکین کی تعداد 37 تک پہنچ گئی
بغداد ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت میں انتخابی مہم کے دوران ایک شیعہ تنظیم عصائب اہل الحق کی حمایت میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر متعدد بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے اُس وقت ہوئے، جب قریب دس ہزار افراد بغداد کے مشرق میں واقع ایک اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اس گروپ نے جلسے م
فلسطین کیساتھ امن مذاکرات اسرائیل نے معطل کردیئے
یروشلم ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج فتح زیرقیادت فلسطینی اتھاریٹی اور اسلام پسند حماس کے مابین ’’مفاہمتی معاہدہ‘‘ کے تناظر میں فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردیئے۔ واضح رہے کہ جون 2007ء سے غزہ پٹی پر حماس کا اقتدار ہے۔ اسرائیل کے سرکردہ فیصلہ ساز باڈی کے 7 گھنٹے طویل اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی قیاد
عراق میں خودکش حملہ ،کم از کم 11 افراد ہلاک
بغداد ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں ایک خودکش بمبار نے اپنی دھماکو مادے سے لدی کار آج صبح ایک پولیس چیک پوائنٹ میں گھسادی ، جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ عراق میں آئندہ ہفتہ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تازہ ترین واردات ہے ۔ یہ حملہ صبح کے مصروف اوقات کے دوران کی
شامی اپوزیشن کی سعودی عہدیداروںسے ملاقات
ریاض ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن کی نمائندہ نیشنل کونسل کے چیئرمین احمد الجربا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں شام کی موجودہ صورت حال بالخصوص جنگ سے متاثرہ شہریوں کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس” کے مطابق شامی نیشنل کونسل کے سربراہ احمد