متحدہ عرب امارات میںماحولیاتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس

دبئی۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ امارت میں آئندہ ماہ ماحولیات کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ23ستمبر کو نیویارک میں مقرر ماحولیات چوٹی کانفرنس کیلئے تحریک پیدا ہوسکے ۔ اس موقع پر قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ آفات سماوی کے قطروں میں کمی کے ذرائع پر غور کیا جائے گا ۔ زراعت ‘ شہروں ‘ ماحولیاتی مالیہ ‘ توانائی کی کارکردگی ‘ جنگلات ‘ قابل تجدید توانائی ‘ مختصر مدتی ماحولیاتی آلودگی کے عناصر اور ٹرانسپورٹ ‘ سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں کمی اور تعمیرات میں کمی دیگر اہم موضوعات ہوں گے۔