عسکریت پسندوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے

بغداد 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )عراق کی انسداد دہشت گردی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرکاری فوج نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے ہیں جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے تیل صاف کرنے کے کارخانے پر قبضہ کرلیا تھا سرکاری فوج کے فضائی حملوں سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شباب النعمان نے کہا کہ سرکاری طیاروں نے تقریباً 8 گاڑیوں پر حملہ کی

قاہرہ اور اطراف میں 3 بم دھماکے

قاہرہ 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں دارالحکومت قاہرہ اور اطراف کے علاقوں میں آج تین علیحدہ بم دھماکے ہوئے ۔ یہ دھماکے صدر محمد مرسی کی فوجی بغاوت کے ذریعہ علیحدگی کے ایک سال کی تکمیل سے قبل ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ قاہرہ کے قریب گیزہ گورنریٹ کے ایک گاوں کے مکان میں ایک بم تیار کرنے کی کوشش کے دوران ایک مشتبہ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگ

کویت میں اپوزیشن جلوس روکنے آنسو گیس کا استعمال

کویت سٹی 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور اسٹن دستی بم استعمال کئے تاکہ اپوزیشن کے جلوس کو منتشر کیا جاسکے جو نامور ناراض قائد مسلم ال براق کی رہائی کا مطالبہ کررہا تھا۔ وکیل استغاثہ نے کل سابق رکن پارلیمنٹ براق کو 10 دن کے لئے حراست میں لے لینے کا حکم دیا تھا۔ کیونکہ اُنھوں نے مبینہ طور پر عدلیہ کے خلا

وزیراعظم عراق کی مصالحتی روش، عام معافی کی پیشکش

بغداد ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نوری المالکی نے مصالحتی قدم اٹھاتے ہوئے آج عام معافی کی پیشکش کی ہے تاکہ جنگجوؤں کی تائید میں کمی واقع ہو جنہوں نے عراق کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا اور ملک کو تقسیم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نئی پارلیمنٹ کے آغاز کے بعد انہوں نے آج اس پیشکش کا اعلان کیا حالانکہ بین الاقوامی قائدین عراق کے مخت

تکریت میں ہندوستانی نرسوں کی عمارت کے قریب بمباری و فائرنگ

نئی دہلی ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ عراقی شہر تکریت کی جس عمارت میں 46 ہندوستانی نرسیں مقیم ہیں اس کے آس پاس بمباری اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن یہ نرسیں بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی گزند نہیں پہونچی ہے ۔ ہندوستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشکل صورتحال سے ان نرسوں کو باہر نکالنے میں کامیابی ملے گی ۔

تین مغویہ اسرائیلی لڑکوں کی نعشیں دستیاب

یروشلم۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے تین مغویہ کمسن لڑکوں کی نعشیں آج دستیاب ہوئیں۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ حلحول دیہات کے قریب یہ نعشیں اسرائیلی فوج کو ملی جن کا 12 جون کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی۔

صدر یوکرین کی پوٹن ، میرکل اور اولاند سے بات چیت

کیف۔ 30 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر یوکرین پیٹرو پوروشنکوف نے آج صدر روس ولادیمیر پوٹن ، صدر فرانس اولاند اور چانسلر جرمنی انجیلا میرکل سے بات چیت کی۔ یوروپی یونین نے روس کیلئے قطعی آخری مہلت کا اعلان کردیا ہے اور اس کے بعد علیحدگی پسندوں کے خلاف مسلسل کئی اقدامات کا انتباہ دیا ہے۔ جن میں روس پر تحدیدات عائد کرنے اور تعزیری اقدامات ب