لیبیا میں اغوا شدہ 2 تیونس کے شہری رہا

طرابلس ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کا ایک سفارت کار اور سفارت خانہ کا ایک رکن عملہ جنہیں لیبیا سے جاریہ سال کے اوائل میں اغوا کیا گیا تھا،آج کئی ماہ کی قید کے بعد رہا کردیئے گئے۔ وزیراعظم تیونس مہدی جمعہ نے ان کی رہائی کی توثیق کی اور کہا کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں۔ سفارت خانہ کے ملازم محمد بن شیخ کو 21 مارچ اور سفارت کار العروسی کونتاسی کو 17 اپریل کو طرابلس سے اغوا کیا گیا تھا۔