کلب کرکٹر کی انگلینڈ میں سینہ پر گیند لگنے سے موت

لندن ۔ 7 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سری لنکائی نژاد کرکٹر کی مقامی لیگ میچ میں گیند سینہ پر لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ سرے میں ہوئے اس میچ کے دوران پیش آئے واقعہ کے بعد ایر ایمبولنس طلب کرلی گئی تھی لیکن 24 سالہ بی پتھماناتھن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ آسٹریلیا کے بیٹسمین فلپ ہیوگس کی دو دن قبل ہی م

یونس کی ریکارڈ سنچری ، پاکستان نے سری لنکامیں ٹسٹ سیریز جیتی

پالی کیلے ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان نے شاندار 171 ناٹ آؤٹ اسکور کئے جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹسٹ میں آج سات وکٹوں سے شکست دے کر اس جزیرے پر 2006ء کے بعد سے پہلی بار سیریز جیت لی۔ دورہ کنندگان نے تاریخ میں چھٹا سب سے کامیاب تعاقب حاصل کیا جب انھوں نے 377 رنز کا ٹارگٹ یہاں پانچویں دن کے کھیل کے مابعد لنچ سیشن میں عبور کرتے ہو

فیڈرر، شاراپوا اور سرینا ومبلڈن کوارٹرز میںداخل

لندن ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن اوپن میں راجر فیڈرر، اینڈی مرے، اسٹانسلاس واورنکا، ماریا شاراپوا اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہاںجاری سال کے سب سے بڑے ٹینس مقابلے میں 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن عالمی نمبر دو فیڈرر نے اسپین کے رابرٹو بیٹسٹا کو سیدھے سٹوں میں شکست سے دوچار کیا۔ فیڈر

یونس کا عالمی ریکارڈ، بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پالی کیلے، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کی سنچریوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ دوشنبہ کو یہاں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے چوتھے دن جب یونس میدان میں اترے تو پاکستان 377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز پر دو اہم

آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ : پاکستان کو ہند، نیوزی لینڈ سے آگے تیسرا مقام

دبئی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف ٹارگٹ کے تاریخی تعاقب کے بعد سیریز میں کامیابی درج کراتے ہوئے پاکستان نے آج آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ مصباح الحق کی ٹیم نے یونس خان کے 171 ناٹ آؤٹ کے بل بوتے پر آج پالی کیلے میں 377 کا تعاقب کرتے ہوئے سات وکٹ ک

بی سی سی آئی دورۂ سری لنکا کو ایک ہفتہ پیشگی کرنے کا مشتاق

ممبئی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کا منصوبہ ہے کہ ہندوستان کے آئندہ ماہ تین ٹسٹ کی سیریز کیلئے سری لنکا کرکٹ ٹور کو کم از کم ایک ہفتہ پیشگی کردیا جائے۔ ہندوستان طئے شدہ پروگرام کے مطابق زمبابوے سے تین او ڈی آئی اور دو T20 کی سیریز کھیلنے والا ہے اور اس ٹور کا آخری میچ 19 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ بی سی سی آئی کے ذریعہ نے کہا:

دھونی کی 34 ویں سالگرہ

نئی دہلی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے او ڈی آئی کپتان مہندر سنگھ دھونی آج 34 سال کے ہوگئے اور دنیا بھر میں کرکٹ برادری کی طرف سے سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 90 ٹسٹ اور 265 ونڈے انٹرنیشنلس کے ویٹرن کھلاڑی دھونی سب سے زیادہ کامیاب ہندوستانی ونڈے کرکٹ کپتانوں میں سے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ سے گزشتہ سال ڈسمبر میں سبکد

بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرایا

ڈھاکہ ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج افریقی ٹیم نے میزبانوں کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی یہ سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ یہاں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں بنگلہ ٹیم جنوبی افریقہ کے مقررہ 170 رنز کے ٹارگٹ پر 19.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزب

اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ کے فٹبال سلیکشن برائے انڈر 16 بوائز

حیدرآباد ، 7 جولائی (ای میل ) اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ بوائز انڈر 16 کیلئے فٹبال سلیکشن منعقد کررہی ہے تاکہ اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اکیڈیمی کیلئے کھلاڑی منتخب کئے جائیں۔ 9 جولائی کو مقررہ سلیکشن کیلئے 31 اگسٹ 2000ء کو یا بعد میں پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہیں۔ خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی عمر کا صداقت نامہ جیسے ایس ایس سی مارکس میمو یا

سلیکٹرز نے عمر اکمل کو نظرانداز کردیا

کراچی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سینئر بیٹسمن عمر اکمل کو سری لنکا میں ونڈے سیریز کیلئے نظرانداز کردیا جبکہ وہ ان کی ہدایات کی تعمیل میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ پر رجوع ہونے میں ناکام ہوگئے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے نیوز ایجنسی ’ پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ عمر اکمل کے طرزعمل اور انداز