پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بھوانی نگر پولیس کے بموجب 18 سالہ صالحہ بیگم ساکن نشیمن نگر امان نگر 7 جون کو پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔بھوانی نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

انتقال

حیدرآباد 14 جون (راست) جناب میر علی جعفر ولد جناب میر علی زماں کا انتقال 13 جون کو ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز رات 10 بجے ادا کی گئی اور دائرہ میر مومنؒ میں تدفین عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز منگل بعد نماز مغرب الاوہ سرطوق میں ہوگی جس میں مولانا وحیدالدین حیدر جعفری اخباری بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8790754706 پر ربط کریں۔

رمضان المبارک کے پیش نظر مکہ مسجد اور شاہی مسجد نامپلی میں انتظامات کی ہدایت

حیدرآباد۔14جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو د علی نے بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی عہدیداروں کے ہمراہ مکہ مسجد‘ شاہی مسجد نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے رمضان کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ سید عمر جلیل او ر سی ای او وقف بورڈ تلنگانہ جناب ج

عازمین حج کسی بھی مرحلہ پر صبر و سکون کا دامن نہ چھوڑیں

حیدرآباد 14 جون (پریس نوٹ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے انکشاف کیا ہے کہ مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے اس بات کا تیقن دیا ہے کہ اس سال ایر انڈیا کو سختی کے ساتھ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی پروازوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ کرے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عابڈز فنک