وقار کے والد کو بیان قلمبند کروانے ایس آئی ٹی کی نوٹس

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی نے مہلوک نوجوان محمد وقار احمد کے والد محمد احمد کو نوٹس حوالہ کرکے تحقیقاتی عہدیدار کے روبرو پیش ہونے اور بیان قلمبند کروانے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے نوٹس میں کہا کہ محمد احمد کل صبح اے سی پی مادھا پور کے اجلاس پر حاضر ہوں۔

شوہر کی بے رخی پر دلہن کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شادی کے بعد شوہر کا اپنے افراد خاندان کو اہمیت دینا سات ماہ کی دلہن کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ شرمناک واقعہ سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک سات ماہ کی دلہن اسماء ثنا نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس خاتون کو شوہر مسلسل نظر انداز کررہا تھا اور بیوی سے بے رخی اختیار ک

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : الحاج شیخ اطہر سیول انجینئر ( سعودی عرب ) ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ کا بعمر 67 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ وہ گزشتہ 35 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور کئی نامور کمپنیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں ۔ وہ دو ماہ قبل حیدرآباد واپس ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ 17 جون

دیامرزا کو ماں دیپا مرزا کی دعائیں اور تحفہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دیا مرزا اور ان کے شوہر ساحل سنگھا کو دیامرزا کی ماں دیپا مرزا نے دعائیں دیں اور جوس الوکاس اسٹور پر انہیں پلاٹنیم ایورا جیولری کا تحفہ پیش کیا جہاں دیا مرزا نے ایورا برانڈ برائیڈل جیولری کا آغاز کیا ۔ دیا مرزا ان کی شادی کے بعد پہلی بار حیدرآباد آئی ہیں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے دیا مرزا نے کہا کہ و