ویم نریندر ریڈی پر اے سی بی کا شکنجہ ، 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ
حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام کی تحقیقات کررہی تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے تلگودیشم کے ایم ایل سی امیدوار ویم نریندر ریڈی سے 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔ کل رات دیر گئے اے سی بی عہدیداروں نے نریندر ریڈی کے مکان واقع آدرش نگر پہونچ کر سی آر پی سی کے دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے بیورو کے دفتر واقع بنجارہ ہلز میں آج