جنوبی کوریا میں’مرس‘ سے 6 ہلاک، 87 متاثر
سیول۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپریٹر سنڈروم سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اتوار کو جنوبی کوریائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مزید 23 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے یوں اب ملک میں مرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87 ہوگئی ہے۔