ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سعودی عرب سے واپسی

شمس آباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی جدہ ایر پورٹ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رباط کا مسئلہ جو گزشتہ تین سال سے چل رہا تھا سعودی حکومت سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل جنرل ای

ٹیکساس میں ہوا کے طوفانی جھکڑوں سے تباہی پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق

وین 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ٹیکساس اور ارکنساس میں آئے زبردست طوفانی جھکڑوں نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا تاہم اس میں جانی نقصان کا ابتدائی طور پر کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا تھا بعدازاں پانچ ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی جس کی طوفانی جھکڑوں سے تباہ شدہ مکانات کے ملبہ سے نعشیں برآمد ہونے کے بعد توثیق ہوئی ۔ ایک ایسا جوڑا جس کی عمر 20 تا 30 سال کے

سمندری طوفان کا رخ جاپان کی طرف

ٹوکیو12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان جاپان کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے کے بعدشمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواووں اور تیز بارش نے شہریوں کو گھروں پر رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ خراب موسم کے باعث اندرون او کیناوا جزیرے سے ناہا شہر جانے والی پروزوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل سمندری طوفان Noul سے فلپائ

اُسامہ کو سمندر برد نہیں کیاگیا :صحافی کا انکشاف

واشنگٹن 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک تحقیقاتی صحافی نے ایک ایساانکشاف کیا ہے جو یقیناً چونکا دینے والا ہے ۔ اُس کا ادعا ہے کہ اُسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے بعد سمندر برد نہیں کیاگیاتھا جیساکہ امریکہ یہ د عوی کرتا آرہا ہے۔ اسامہ کے جسم کو گولیاں مار مار کر چھلنی کردیاگیا تھا اور یہاں تک کہ اس کے جسم کے ٹکڑوں کو کوہ ہند وکش پر ا

لاپتہ بنگلہ دیشی اپوزیشن قائد ہندوستان کی قید میں : شریک حیات

ڈھاکہ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی کے ترجمان اعلیٰ جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ ہوگئے ہیں ، گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ہندوستانی سرحدی ریاست میگھالیہ کے پاگل خانہ میں ہیں ، ان کے ارکان خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ بی این پی کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل صلاح الدین احمد 10 مارچ سے لاپتہ تھے۔

شام کے شہر حلب میں بیارل بم حملہ ، 20 ہلاک

بیروت۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بیارل بم حملے سے شام کے شہر حلب میں جو باغیوں کے قبضہ میں ہے ، ایک منی بس اسٹانڈ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہیلی کاپٹرس قتل عام کے پابند ہیں۔ انہوں نے منی بس اسٹیشن پر بیارل بم گرایا ہے جس سے 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ نے کہا کہ ہلاک ہون

امریکہ میں 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا

واشنگٹن 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پہلے بین الاقوامی یوم یوگا کا انعقاد یہاں کے تاریخی نیشنل مال میں 21 جون کوکیا جائے گا جہاں یوگا ماہرین اپنے مظاہرے پیش کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی رقص و موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوگا ۔ ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ارون کے سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے اس پروگرام کا ان

غزہ کے استحکام کیلئے حماس ضروری اسرائیلی جنرل کا بیان

یروشلم۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی سرحد پر تعینات ایک فوجی جنرل نے کہا کہ غزہ پٹی کے استحکام کیلئے اسلامی عسکریت پسند گروپ ’’حماس‘‘ ضروری ہے۔ اتوار کے دن فوج کے ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر حکمرانی کیلئے حماس کا کوئی متبادل نہیں ہے اور حماس کے بغیر غزہ پٹی میں استحکام برقرار نہیں رہ سکتا۔

فرانس کے صدر کی کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات

ہوانا12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ہوانا میں کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات کی اور کیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند1986 کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپ کے پہلے حکومتی رہنما ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے پر ہوانا پہنچے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ن

دہشت گردی سے مشترکہ مقابلہ کرنے پاکستان اور افغانستان کا عہد

کابل۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مشترکہ خطرے ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف جو دونوں ممالک میں سرگرم ہیں، مشترکہ مقابلہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کی زیرقیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد کابل کا دورہ کررہا ہے جس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ملک کی طاقت

لندن:لیبرپارٹی کی شکست ڈیوڈملی بینڈ کی ایڈملی بینڈپر تنقید

لندن12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)برطانوی عام انتخابات میں ڈیوڈ ملی بینڈ نے لیبر پارٹی پارٹی کی شکست پر چھوٹے بھائی ایڈ ملی بینڈ پر کڑی تنقید کی۔برطانیہ میں7 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں کنزرویٹوز کے ہاتھوں لیبر پارٹی کی شکست کے بعد ایڈ ملی بینڈ نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اراضی بل :ایک اور ہڑتال شروع کرنے انا ہزارے کا انتباہ

لاتور (مہاراشٹرا )12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز سماجی جہد کار انا ہزارے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے زیادہ کارپوریٹ شعبہ کی فکر لاحق ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ اراضی حصولیابی بل میں مخالف کسان حصوں کو حذف نہ کیا جائے تو وہ ایک اور بھوک ہڑتال شروع کریں گے ۔ انا ہزارے نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںکہا کہ مو

ہندوسادھوی کو جیل اور سلمان کو بیل غیر منصفانہ

شملہ۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد لیڈر پروین توگاڑیہ نے ہندوستانی عدلیہ پر انگشت نمائی کرتے ہوئے سال 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں فلمی اداکار سلمان خان کو ضمانت منظور کرنے سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سماج نے سلمان خاں کو ضمانت کی منظوری پر صدائے احتجاج بلند کیا ہے کیونکہ ہندو س

ممبئی میں بکرے کے گوشت کی دکان سے بیف ضبط

ممبئی۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج ممبئی کے علاقہ ورلی میں ایک میٹ شاپ پر دھاوا کرکے بیف ضبط کرلیا جو کہ غیر قانونی طریقہ سے فروخت کیا جارہا تھا۔ مہاراشٹرا میں ماہ مارچ سے قانون تحفظ مویشیان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت گائے، بیل اور بھیڑوں کے ذبیحہ اور اس کے گوشت کے استعمال اور رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ تحفظ گاؤ کیلئے سرگرم بعض تن

کالا دھن مسئلہ پر حکومت جیٹھ ملانی کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نامور قانون داں رام جیٹھ ملانی نے سپریم کورٹ میں الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت سابق یو پی اے حکومت کے قانون کی دفعات کو تبدیل کررہی ہے، لیکن اس کے باوجو د وہ بیرون ملک جمع کالا دھن ہندوستان واپس لانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے تمام قائدین بشمول وزیراعظم ، صدر بی جے پی اور مرکزی وزیر فینانس پر اس سلسلے میں ت

کاشت کاروں کے بحران پر سینا ۔ بی جے پی جھڑپ

ممبئی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت مہاراشٹرا کے سربراہ کے ساتھ کاشت کاروں کی خودکشیوں اور غیرموسمی بارش سے تباہ فصلوںکے مسئلہ پر بات چیت کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ پارٹی کے ترجمان ’’سامنا ‘‘ کے اداریہ میں آج تحریر کیا گیا ہے کہ کاشت کاروں کی زن

جیہ للیتا کیس سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے

چینائی۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) تاملناڈو میں اپوزیشن پارٹیوں بشمول ڈی ایم کے نے آج حکومت کرناٹک سے اپیل کی ہے کہ عدالت میں انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کو بری کرنے کے فیصلہ کے خلاف عرضی داخل کرے۔ ڈی ایم کے صدر کروناندھی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت کرناٹک کے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر بی وی اچاریہ نے فیصلہ کی تفصیلات واقف کروایا ہ

کناٹ پیالیس علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : قومی دارالحکومت کے قلب میں واقع مصروف ترین کناٹ پیالیس علاقہ میں آج دوپہر ایک بینک میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ محکمہ فائر کے بموجب کناٹ پیالیس کے ای بلاک میں واقع ہرشا بھون کی تیسری منزل پر اورینٹل بینک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 11-40 بجے اط

ہیڈ کانسٹبل کے حملہ کا شکار خاتون سے کجریوال کی ملاقات

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج رمنجیت کور کی بہادری کی ستائش کی جنہوں نے ہیڈ کانسٹبل کے حملے کا سامنا کیا۔ دہلی کے پاش علاقہ میں کل پیش آئے واقعہ میں ہیڈ کانسٹبل نے اس خاتون پر اینٹ سے حملہ کیا تھا ۔ کجریوال نے آج اس خاتون سے ملاقات کی اور ممکنہ طبی امداد کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانیوں کے خلاف ج