سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ماں بیٹا ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 29 سالہ سریکانت اور اس کی والدہ 52 سالہ پدما ایک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جو میاں پور کے حدود مدینہ گوڑہ میں پیش آیا ۔ ماں بیٹا اپنے افراد خاندان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد وا

تاریخی مسجد چوک کے اطراف میں کھدائی سے مصلیوں اور تاجروں کو مشکلات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( نمائندہ خصوصی ) : چارمینار کے دامن میں موجود مسجد چوک کو ایک تاریخی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو کہ فن تعمیر کا ایک شاہکار بھی ہے ۔ اس تاریخی مسجد کو 1817 میں خواجہ عبداللہ خان نے اپنے ذاتی صرفہ سے تعمیر کروایا تھا جو کہ مسجد چوک یا چوک کی مسجد کے نام سے کافی مشہور ہے نیز یہاں مبارک راتوں جیسے شب معراج ، شب برات اور ر

ایم ڈی ایف کے ووکیشنل سمر کیمپس ، آج سے جائزہ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے پروگرام کے تحت ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ووکیشنل سمر کیمپ دونوں شہروں کے 45 مراکز میں چلایا جارہا ہے ۔ اس سمر کیمپ میں تقریبا 1500 امیدواروں کے لیے کمپیوٹر کورس ، اسپوکن انگلش ، فزیوتھراپی ، ویڈیو گرافی ، مہندی ڈیزائننگ ، ٹیلرنگ ، موتی

لمبنی پارک میں بیٹری کار کی ٹکر سے کمسن زخمی

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) لمبنی پارک میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں 6 سالہ کمسن بیٹری کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ بریجیش اپنے والدین مہیش اور روچیتا جن کا تعلق مہاراشٹرا پونے سے ہے حیدرآباد گرمائی تعطیلات کیلئے تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ آج شام بریجیش اور اس کے والدین لمبنی پارک پہونچے جہاں پر بریجیش

خاتون سے چھیڑچھاڑ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سی ٹیم نے ریلوے ریزرویشن کاونٹر سکندرآباد پر ایک خاتون سے چھیڑچھاڑ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 32 سالہ اے پرتاب متوطن ضلع ورنگل آج سکندرآباد ریلوے ریزرویشن کاونٹر پہنچ کر قاضی پیٹ کیلئے ٹکٹ کی خریدی کے دوران قطار میں موجود خاتون سے چھیڑچھاڑ کی۔ اتنا ہی نہیں پرتا

چندرائن گٹہ میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ عمر ہوٹل کے روبرو کل رات دیر گئے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا گیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر راما راؤ نے بتایا کہ 30 سالہ محمد عنایت ساکن حافظ بابا نگر کل رات دیر گئے زخمی حالت میں پایا گیا۔ مقامی عوام نے اُسے خون میں لت پت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرت

5 زیردریافت قیدیوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) آلیر انکاؤنٹر میں 5 زیردریافت قیدیوں کو ہلاک کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نامپلی کریمنل کورٹ کے 312 وکلاء نے نامپلی کریمنل کورٹ بار اسوسی ایشن کو یادداشت پیش کی ۔ مسٹر سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ نامپلی کریمنل کورٹ نے صدر کریمنل کورٹ بار اسوسی ایشن مسٹر کونڈا ریڈی کو تحریری نمائندگی کی جس میں بتایا گ

مکان میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر محمد قدیر اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ کل رات شادی میں گئے ہوئے تھے اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہ اپنے مکان نیو سنتوش نگر کالونی کو ل

میڑچل میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی سنگین واردات میں ایک مکان سے طلائی زیورات قیمتی ساز و سامان اور الیکٹرانک اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی وینکٹیشورلو نامی شخص کے مکان میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ یہ شخص گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے سکندرآباد علاقہ گیا تھااور جب واپس ہوا تو اس شخ

ماموں کی بھانجے کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب زندگی کہ گذر بسر میں مشکلات سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنے بھانجے کے ہمراہ خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے گاجولا رامارم تالاب سے آج ان دونوں مامو اور بھانجہ کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سرینواس نے اپنے 10 سالہ ارویند نامی بھانجہ کے ہمراہ

پارکنگ کی پانچ موٹر سائیکلیں نذر آتش

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں کل رات دیر گئے نامعلوم اشرار کی جانب سے 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گھوکلے نگر کاماکشی نگر اور گنیش نگر کے علاقوں میں 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی جو پارک کی ہوئی گاڑیاں بتائی گئی ہیں۔ نامعلوم اشرار کی اس حرکت کے بعد علاق

بے نامی معاملتیں بل کی لوک سبھا میں پیشکشی

نئی دہلی ۔13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک میں غیر قانونی طورپر پوشیدہ رکھے گئے کالے دھن کو واپس لانے کیلئے ایک قانون وضع کرنے کے بعد حکومت نے اندرون ملک اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے لوک سبھا میں آج ایک بل پیش کیا جس کی رو سے کالا دھن اور غیر محسوب دولت کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کے طورپر تمام بے نامی معاملتوں میں ملوث افراد کی جائیداد ق

امیٹھی فوڈپارک کی منسوخی پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے حلقہ پارلیمان امیٹھی میں میگا فوڈ پارک کے مسئلہ پر آج پھر ایکبار لوک سبھا میں تلخ و تند بحث ہوگئی جب کہ کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ، ترقیاتی مسائل پر انتقامی سیاست اختیار کئے ہوئے ہے ۔ کانگریس لیڈر ملک ارجن کھرگے نے جب نریندر مودی حکومت کی جانب سے فوڈ

بی جے پی حکومت کو لوک سبھا میں اپنے ہی ارکان کے سخت سوالات کا سامنا

نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کو لوک سبھا میں آج ایک بل کی منظوری کے موقع پر اپنے ہی ارکان کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بل چیک باؤنس ہونے کے معاملات میں چیک دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مقصد پر مبنی ہے، جس پر بی جے پی کے چند ارکان نے حیرت کے ساتھ سوال کیا کہ آیا کارپوریٹس بھی عام آدمی کو ہراساں کرنے کیلئ

گرین پیس انڈیا پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک رضا کارانہ تنظیم گرین پیس انڈیا جس کا رجسٹریشن حکومت نے معطل کردیا ہے ۔ ایک سے زائد مرتبہ اپنی رقومات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے اور بیرونی مالیاتی امداد کو غیر رجسٹرڈ اکاونٹ میں منتقل کیا ہے اور 50 فیصد سے زائد بیرونی فنڈ کو انتظامی اخراجات پر صرف کئے ہیں ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج را

لوک سبھا میں زلزلے کے مہلوکین کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : لوک سبھا نے آج نیپال اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں منگل کے دن پیش آئے زلزلے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جب کہ زلزلہ کے جھٹکوں میں 57 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے اور بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی ہوئی ہے ۔ زلزلہ کا مبدا کھٹمنڈو سے 83 کلومیٹر دور واقع تھا ۔ علاوہ ازیں ات

تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف آج سی پی آئی کا احتجاج

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ پارٹی نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ دہلی میں ایک ریالی نکالی جائے گی اور اس طرح کے مظاہرے ملک بھر میں کئے جائیں گے۔ جبکہ دہلی کی ریالی سے جنرل سکری

پولیس ملازمین کیلئے غصہ اور برہمی مناسب نہیں: کمشنر دہلی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے سربراہ بی ایس بتی نے آج پولیس اہلکاروں کو یہ نصیحت کی ہے کہ ذہنی دباؤ اور کشیدہ حالات میں بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور ہمیشہ اعتدال پسندی پر قائم رہیں کیونکہ حال ہی میں ایک ایک خاتون پر ٹریفک کانسٹبل کی جانب سے اینٹ سے حملہ کے واقعہ کے پیش نظر پولیس فورس پر تنقید و تعریض

پولیس اسٹیشنس میں موبائیل فون لے جانے پر پابندی کی تردید

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت کے پولیس اسٹیشنس میں موبائیل فونس اور پین ڈرائیو جیسے الکٹرانک آلات لانے پر پابندی نہیں ہے۔مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ایک عام آدمی کو پولیس اسٹیشنس کے اندر موبائیل فون اور پین ڈرائیو جیسے آلات لانے پر کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ انہوں نے بت