بگدل میں عرس شریف

بگدل۔15مئی ( راست) 458واں سالانہ عرس شریف حضرت قادر ولی گنج سوائی آستانہ قادریہ کا عظیم الشان پیمانے پر منایا جائے گا ۔ بروز پیر 18مئی بعد نماز عصر قادری منزل محلہ گڑھی سے جلوس صندل مالی برآمد ہوگا جس کی سرپرستی ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ ہزاروں محبان اولیاء کے ساتھ جلوس ‘ مختلف محلوں سے گشت کرتا ہو

مالیگاؤں میں اراضیات کا سروے

کوبیر(ضلع عادل آباد) 15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دلت بستی اسکیم کے تحت غریب مستحقین کی معاشی حالت کو مستحکم بنانے بے زمین دلت طبقات کو اراضیات تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ دلتوں کی اس اسکیم کے تحت کوبیر منڈل کے مواضعات میں اراضیات کا سروے کیا جارہا ہے ۔ نرمل آر ڈی او شیوا لنگیا نے

رام مندر مسئلہ پر بی جے پی حکومت کے رویہ سے سادھوسنت ناراض

ایودھیا۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر برہم سادھوؤں اور ہندو مذہبی رہنماؤں نے بی جے پی کو انتخابی وعدہ کی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ان لوگوں سے ’’دغابازی‘‘ نہ کرے ‘ جنہوں نے اسے اقتدار پر لایا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے حالیہ بیان میں رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی سے معذوری کا اظہار کیا تھا ۔ سا

ہند۔پاک کرکٹ روابط کی بحالی کا حالات پر انحصار

جموں۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کرکٹ روابط کی بحالی کے فیصلہ کا انحصار حالات پر ہوگا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے لیکن ایک بات بالکل واضح ہیکہ حالات کی مناسبت سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کسی بھی طرح ک

سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت درخواست گزار کو ایک ہزار روپئے ادا کرنے دہلی عدالت کا حکم

نئی دہلی ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے درخواست گزار کو ایک ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم دیا جس نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو داخل کردہ حلفنامہ میں تعلیمی قابلیت کے تعلق سے غلط اطلاع فراہم کی ہے ۔ عدالت نے یہ رقم ادا کرنے کا حکم اس وقت دیا جب درخواست گ

کالا دھن کے خلاف لڑائی سوئٹزرلینڈ کو ہر سال 1500درخواستیں

برلن/ نئی دہلی ۔14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کالے دھن کے خلاف ہندوستان اور دیگر ممالک کی مدد کیلئے ایک نئے قانونی طریقہ کار کی تیاری کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ نے بتایا کہ ہر سال اسے تقریباً 1500 درخواستیں موصول ہورہی ہیں جن میں انتظامی مدد کی خواہش کی جاتی ہے ۔ سوئس فیڈرل کونسل کے بیان کے مطابق انتظامی اُمور میں مدد کیلئے سوئٹزرلینڈ اس طرح کی درخ

بہار چیف منسٹر امیدوار کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا: شاہنوازحسین

موتی ہری۔14مئی( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات آئندہ سال منعقد ہونے والے ہیں اور بی جے پی کی جانب سے چیف منسٹر عہدہ کیلئے امیدوار کے بارے میں غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی قائدین

’تاج محل‘ کو بابری مسجد ‘ بننے نہ دیا جائے

آگرہ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تاج محل کو شیو مندر قرار دینے کیلئے دائرکردہ درخواست پر قانونی مقدمہ نے آج اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیا جب آگرہ کی کئی سیاحتی تنظیموں و اداروں نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے خواہش کی ہیکہ اس تاریخی یادگار کو ’’بابری مسجد‘‘ بننے نہ دیں ۔ ہری شنکر جین وکیل اور پانچ دیگر نے عدالت سے رجوع ہوکر یہ استدعا کی تھی کہ ہندوؤ

نکسلائٹس تشدد میں کمی‘ راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

ناگپور۔14مئی(سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گذشتہ 10تا 12سال کے دوران نکسلائٹس تشدد میں 20تا 25فیصد کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ترقی کے ذریعہ اس پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے لیکن انتہا پسند اس عمل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے آج مہاراشٹرا کے مشرقی ودربھا علاقہ میں انسداد نکسلائٹس کارروائیوں

مرحوم فخر الدین علی احمد کو صدر جمہوریہ ، نائب صدر ہند کا خراج

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی : ( فیکس ) : قوم نے مرحوم صدر جمہوریہ ہند جناب فخر الدین علی احمد کی 110 ویں یوم پیدائش پر ان کی قومی و ملکی عظیم خدمات کو بھر پور خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ آج کے دن کو گذشتہ 40 سال سے بطور ’ یوم قومی استحکام ‘ منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر صبح 10 بجے مرحوم صدر ہند کی مزار واقع پارلیمنٹ ہاؤس کے روبرو مولانا پیر سید شبیر نقشبندی ا

نریندر مودی حکومت، کارپوریٹ اداروں کی حد سے زیادہ خدمت میں مصروف

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت، کارپوریٹ اداروں کی حد سے زیادہ خدمت میں مصروف ہے۔ سی پی آئی نے آج کسان دشمن تحویل اراضی بل سے فی الفور دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے مرکز سے یہ مطالبہ کیا کہ کسانوں کو اپنی مرضی سے ارا

دہی میں کجریوال کی تصاویرکے اشتہارات ہٹادیئے جائیں گے

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تصاویر سے آراستہ بڑے بڑے ہورڈنگ اور اشتہارات بہت جلد سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہٹا دیئے جائیں گے۔ حکومت دہلی نے کل ہی ایک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس میں چیف منسٹر نے عوام سے کہا ہیکہ بدعنوانیوں اور رشوت خوری کے خلاف جدوج

حصول اراضی قانون کی مزید سیاسی پارٹیوں کی مخالفت

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )متنازعہ حصول اراضی قانون مزید پیچیدہ ہوگیا جبکہ کئی سیاسی پارٹیوں نے اس کی مخالفت شروع کردی ۔ برسر اقتدار پارٹی کے ارکان بھی اپوزیشن کی مخالفت میں شامل ہوگئے ۔ کانگریس نے آج کہا کہ اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ حکومت کے مسائل ختم نہیں ہوئے حالانکہ یہ قانون غور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ اب تک

اسلحہ ایکٹ مقدمہ میں سلمان خان کی درخواست مسترد

جودھپور ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے آج فلم اداکار سلمان خان کی اسلحہ ایکٹ مقدمہ میں پانچ عینی شاہدین سے دوبارہ جرح کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ کالاہرن شکار مقدمہ کے سلسلہ میں سلمان خان کے خلاف یہ علحدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ وہ عدالت کے تفصیلی حکمنامہ کا انتظار کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہ

میڈیا کے ادارے، معاشی عدم تحفظ کا شکار

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مناسب معاشی تحفظ کے فقدان سے میڈیا کے اداروں کو حقیقی چیلنج درپیش ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال نہ صرف خبروں کے مشملات کو متاثر کرتی ہے بلکہ پیڈ نیوز جیسی لعنت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے فی الحال فینانشیل ماڈل نہیں ہے، جس کیلئ

مہاتما گاندھی پر ہجویانہ نظم کی اشاعت

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : سپریم کورٹ نے آج ایک بینک ملازم کی ایک عرضی کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے سال 1994 میں ایک میگزین میں مہاتما گاندھی پر فحش اور مخرب اخلاق نظم شائع کرنے پر ان کے خلاف الزامات وضع کرنے کو چیلنج کیا تھا ۔ وہ اس میگزین کے ایڈیٹر ہیں جسٹس دیپک مصرا اور جسٹس پروفلاسی پنت پر مشتمل بنچ نے کہا کہ مہاتما گاندھ

پوشیدہ دولت کے انکشاف کیلئے خصوصی شعبہ کا قیام

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قانون کالادھن کے نفاذ سے قبل حکومت آئندہ دو تین ہفتوں میں ایک خصوصی سیل (شعبہ) کا قیام عمل میں لائے گی تاکہ بیرونی ممالک میں پوشیدہ دولت رکھنے والے 30 فیصد ٹیکس اور 30 فیصد جرمانہ ادا کرکے ہندوستان میں لاسکے۔ پارلیمنٹ میں قانون کالادھن کی منظوری کے ایک دن بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرفینانس ارون جی

اناہزارے کی قدیم گاڑی کا ہراج

ممبئی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے کی جانب سے مختلف احتجاجی تحریکوں بشمول جن لوک پال تحریک میں استعمال کی گئی SUV کار کو ان کے آبائی گاؤں والے گاؤں سدھر میں ہراج کردیا جائے گا۔ اناہزارے کو پیٹھ میں تکلیف کی شکایت ہے اور 8 سالہ قدیم گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ اب اس کی جگہ مہندرا اسکارپیوگاڑی حاصل کرلی گئی ہے۔ اناہزارے کے ای

راجناتھ سنگھ کی سر سنچالک آر ایس ایس سے ملاقات

ناگپور 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج سر سنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت سے تنظیم کے ہیڈ کوارٹرس پر ملاقات کر کے قومی سیاسی منظر پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت اپنی معیاد کا ایک سال مکمل کرچکی ہے ۔ آر ایس ایس کے ذرائع کے بموجب بند کمرے کے اس اجلاس میں جو تقریبا دو گھنٹے جاری رہا جس می