جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ

نظام آباد۔/19مئی ، ( فیکس ) مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹھائیسواں سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ 23مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ جامعہ منایا جارہا ہے۔ جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولاناالشاہ مفتی محمد سلمان رضا خاں کے علاوہ مولانا سی

دھان خریدی مرکز کا افتتاح

بھینسہ۔/19مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڑ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اندرا کرانتی پدکم کے تحت دھان کی خریدی کیلئے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اندرا کرانتی پدکم (IKP) سی سی مسٹر رمیش اور ایم پی ٹی سی نرسا ریڈی نے کسانوں سے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے فصل کے ذریعہ حاصل شدہ اجناس کو مناسب قیمت میں

حکومت پر اقلیتوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام

کوہیر /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے اپنے انتخابی وعدوں کو یکسر فراموش کردیا ہے اور ریاست تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کو ہتھیلی میں جنت دیکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ہوا مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا کتنے بے روزگاری کو روزگار دیا گیا کتنے تعلیم یافتہ بے روزگار مسلمانوں کو نوکریاںدی گئی ۔ کیوں مسل

آروگیا شری کارڈ کو کارکرد بنانے کا مطالبہ

کریم نگر /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ وظیفہ یاب اسوسی ایشن کے ریاستی صدر گاجولا نرسیا نے کہا کہ ریاست کے برسر خدمت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو خانگی کارپوریٹ دواخانوں میں رقم کی ادائیگی کے بغیر علاج پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ یہاں اتوار کے روز کریم نگر ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے

عازمین کو صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین

محبوب نگر /19 مئی ( ای میل ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے تیسرا عازمین حج کا تربیتی اجتماع بتاریخ 18 مئی بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر پر ٹھیک 10.30 بجے جناب محمد بشیرالدین نائب صدر کی کلام پاک کی تلاوت سے شروع ہوا ۔ جلسہ کی صدارت جناب محمد اکبر الماس صدر سوسائٹی نے انجام دی اور جلسہ کی کارروائی جناب محمد عبدالرحمن صوفی نا

راہول گاندھی کی بھروسہ یاترا غیر معمولی کامیاب

نظام آباد /18 مئی ( فیاکس ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرحدی ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے اس بات کا ادعاء کیا کہ نائب صدر راہول گاندھی کی تلنگانہ میں تلنگانہ رعیتوں بھروسہ یاترا غیر معمولی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے متاثرہ خاندانوں سے راہول نے پد یاترا کے دوران ان کے گھروں پر پہونچکر انہ

دارالخیر اسٹیڈی سنٹر کریم نگر پر گرمائی کیمپ جاری

کریم نگر /18 مئی ( راست ) دارالخیر اسٹیڈی سنٹر کریم نگر پر گرمائی کیمپ کا آغاز 15 اپریل سے کیاگیا جس کا اختتام 30 مئی کو ہوگا ۔ کلاس 1 کے تحت انگریزی بول چال کی تربیت دی جارہی ہے ۔ جس کیلئے معروف انگریزی لکچررز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ کلاس II کے قرآن ناظرہ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ 31 مئی کو اختتامی تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ جس میں طلباء و طالبات س

مساجد کو آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ

ویملواڑہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی کے نزدیک دنیا کی سب سے بہترین مقامات مساجد ہیں ۔ مساجد کی تعمیر کرنا اور ان کو نمازوں سے آباد کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد غیاث محی الدین منیجنگ ٹرسٹی حرا فاؤنڈیشن کریم نگر نے ویمل واڑہ میں مسجد عرفات کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ہے ۔ نیز کہا کہ مساجد کی بنیاد

کوڑنگل میں ایس ایس سی کے شاندار نتائج

کوڑنگل /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرزمین کوڑنگل زمانہ قدیم سے علم و ادب میں اساسی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہاں کے باشندے ہر شعبہ حیات میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ چونکہ یہاں کے لوگوں کو حصول علم سے خاص دلچسپی رہی ہے ۔ ضلع محبوب نگر سے وابستہ یہ مقام جو نظام دور حکومت میں ضلع گلبرگہ کا نمائندہ تعلقہ تھا ۔ علمی حیثیت سے یہاں کی زمین بہت ہی زرخی

تلنگانہ میں توقعات سے زیادہ ترقی

کورٹلہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی کلواکنٹلہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد نے بروز پیر ٹی آر ایس پارٹی آفس کورٹلہ میں ٹی آر ایس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر کیک کاٹا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ایک سالہ دور اقتدار میں عوام کے توقعات سے زیاد

بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے صفائی ضروری

بھینسہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ مہم کے ذریعہ ماحول کو پاک و صاف رکھ کر شہر کو خوشنما بناتے ہوئے تمام بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اطراف و اکناف میں موجود گندگی ہی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اطراف و اکناف میں موجود گندگی ہی بیماریوں اور مہلک امراض کو پیدا کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظ

کوبیر منڈل میں محکمہ ٹرانسکو کی لاپرواہی

کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل میں محکمہ ٹرانسکو عہدیداران کی لاپرواہی سے عوام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ چونکہ جگہ جگہ نسب کئے گئے ٹرانسفارمرس اور برقی کھمبے خستہ حالت میں ہیں ۔ کوبیر منڈل کی عوام کا مطالبہ ہے کہ جہاں جہاں پر برقی کے کھمبے اور برقی تار ناقص ہوچکے ہیں ۔ ان تمام کو بدل کر جدید کھمبوں ، تاروں

واقعہ معراج حضرت محمدؐ کی رفعت و شان کا عظیم شاہکار

ظہیرآباد۔/19مئی، ( فیکس ) موضع گڑپلی ظہیرآباد منڈل میں ماہانہ مجلس تعلیم حلقہ ذکر و فاتحہ کی 44ویں مجلس کا زیر نگرانی مولانا سید خواجہ علی محبوبی قادری انعقاد عمل میں آیا۔ مفتی سید نعیم الدین محبوبی القادری کا مل جامعہ نظامیہ نے دوران خطاب کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے قرآن مجید اور معراج مصطفی ایسے عظیم الشان

ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی

میدک۔/19مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد نثار احمد کی دختر صفاء انم نے امتحان ایس ایس منعقدہ اپریل 2015ء میں لٹل فلاور انگلش میڈیم ہائی اسکول نرسا پور ضلع میدک سے 9.5/10 گریڈ حاصل کرتے ہوئے نرسا پورو ضلع میدک میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اسکول کے 25امیدواروں میں سبقت حاصل کی ہے۔ ان کی نمایاں کامیابی پر کرسپانڈنٹ لٹل فلاور اسکول او

سید وقار الدین کو ظہیرآباد کے عوام کی مبارکباد

ظہیرآباد۔/19مئی ، ( فیکس ) صدر فلسطین جناب محمود عباس کی جانب سے جناب سید وقار الدین چیرمین انڈوعرب لیگ حیدرآباد کو فلسطین کا سب سے باوقار سیویلین ایوارڈ ’’ ستارہ یروشلم ‘‘ پیش کیا گیا۔ کسی بھی ہندوستانی کیلئے صدر فلسطین کی جانب سے عطاء کیا جانے والا یہ پہلا اعزاز ہے۔ حیدرآباد کے صحافی اعظم کو فلسطین کے وقار سیویلین ایوارڈ ستارہ ی

انجمن اتحاد ملت تلنگانہ کا مشاورتی اجلاس

محبوب نگر۔/19مئی، ( فیکس ) جناب بابر شیخ بانی و کنوینر انجمن اتحاد ملت ریاست تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روز نامہ ’ رہنمائے دکن ‘ و چیرمین انڈو عرب لی مملکت فلسطین کی جانب سے انکی گرانقدر ناقابل فراموش خدمات پر اسٹار آف یروشلم ( ستارہ یروشلم ) ایوارلا سے نوازا گیا۔ اس مسرت و خوشی میں مستقر

نونہال ہائی اسکول کورٹلہ کے شاندار نتائج

کورٹلہ ۔/19مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کے بموجب ایس ایس سی کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار رہے۔ ایس ایس سی کے امتحان میں جملہ 40طلبہ نے شرکت کی جن میں 38 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 95% رہا۔ عامرہ خاتون بنت محمد عباس نے 9.2 نشانات حاصل کئے۔ ثناء کوثر بنت م

شادی

بھالکی۔ /19مئی، ( راست ) جناب محمد اعجاز میاں ( پی ڈی او ) کی دختر کی شادی جناب محمد نورالحسن کلیانی کے فرزند مسٹر محمد سراج الحسن ( ایم کام ) کے ساتھ 18مئی بروز دوشنبہ کو ساڑھے نو بجے صبح کھٹک چنچولی تعلقہ بھالکی ضلع بیدر شریف میں انجام پائی۔ محفل عقد کی سرپرستی حضرت مولانا محمد نور اللہ شاہ چشتی مرزائی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ مرزا م

لیفٹننٹ گورنر کے احکام غیردستوری

نئی دہلی۔18مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے صف آرائی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن سے کہا کہ اُن کے ’’غیردستوری‘‘ احکام کی تعمیل نہیں کی جاسکتی ۔ نجیب جنگ کے موسومہ اپنے مکتوب میں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے کہاکہ چیف منسٹر اروند کجریوال وزیراعظم نریندر مودی کو پورے مسئلہ سے تفصیلی