شادی

بھالکی۔ /19مئی، ( راست ) جناب محمد اعجاز میاں ( پی ڈی او ) کی دختر کی شادی جناب محمد نورالحسن کلیانی کے فرزند مسٹر محمد سراج الحسن ( ایم کام ) کے ساتھ 18مئی بروز دوشنبہ کو ساڑھے نو بجے صبح کھٹک چنچولی تعلقہ بھالکی ضلع بیدر شریف میں انجام پائی۔ محفل عقد کی سرپرستی حضرت مولانا محمد نور اللہ شاہ چشتی مرزائی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ قبلہ ؒ آغا پورہ نے کی اور نگرانی حضرت محمد عثمان خا ںمرزائی رکن وقف بورڈ نے کی۔ جناب محمد رفیع الدین ،عبدالوحید نے خیرمقدم کیا۔

** زیر سرپرستی جناب محمد میر عثمان علی و اہلیہ ، جناب محمد عبدالعظیم ساکن بانسواڑہ کی دختر کے ساتھ جناب محمد ممتاز علی نوبل ہارڈ ویر اینڈ فیبریکٹر نوبل انٹر پرائزس پٹلم کے فرزند محمد سراج کے ساتھ 17مئی بروز اتوار بعد عشاء مینا گارڈن فنکشن ہال بانسواڑہ میں بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ عقد نکاح کے فرائض مقامی قاضی نے انجا م دیئے۔ 19مئی بروز پیر کو سائی گارڈن فنکشن ہال بانسواڑہ روڈ پٹلم میں استقبالیہ منعقد کیا گیا جس میں رشتہ داروں، اکابرین، سماجی و سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال محمد عبدالمجیب، محمد محسن، محمد قدیر، محمد فرحان ، محمد فیضان، محمد امان، محمد عمیر عبداللہ، محمد تاج الدین، محمد کلیم الدین، سید نعیم نے کیا۔