حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شہداء پانچ ہیں، جو طاعون، پیٹ کے مرض، ڈوبنے اور دب جانے سے مرے اور جو اللہ کی راہ میں شہید ہو‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور پہلی صف میں شامل ہونے کا کتنا اجر ہے تو قرعہ اندازی کے بغیر نصیب نہ ہو تو یقیناً اس پر قرعہ اندازی ہو‘‘۔ (بخاری شریف)

طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم رول

اوٹکور۔20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائیاسکول اوٹکور میں جماعت دہم کے کامیاب طلبہ اور اولیائے طلبہ ‘ سرپرستوں کے علاوہ اساتذہ کرام کے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری اسلامیہ الحاج محمد منیر احمد فاروقی نے جماعت دہم میں کامیاب ہوئے طلب کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سال جماعت دہم میں لڑکوں سے زائد لڑکیاں سبقت لے

مسلمان اسلامی تعلیمات کا صحیح نمونہ پیش کریں

نظام آباد۔ 20مئی( پریس نوٹ ) موجودہ حالات اصلاح معاشرہ برائی کے خاتمہ کے متقاضی ہیں اور فرض عین بن گئی ہے ۔ سب سے اچھا مذہب سب سے اچھی تعلیمات سب سے اچھے نبی اور سب سے اچھی کتاب قرآن حکیم ہونے کے باوجود ہمارے بگڑے ہوئے کردار ے صحیح نمونہ پیش نہیںکیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی نے اصلاح معاشرہ

بیدر‘ امن و بھائی چارگی کا گہوارہ

بیدر۔20؍مئی۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم شہر بیدر امن و آپسی بھائی چارگی اور محبت کا گہوراہ ہے۔ شہر میں سبھی طبقات کے لوگ ایک دوسرے کیخوشی و غم اور عید و تہواروں کو پرامن مناتے ہیں ۔ان خیالات کا اِظہار جنتادل(ایس) کے سنئیر قائد شاہ سعود قادری سکریٹری مرکزی میلاد کمیٹی بیدر نے ٹائون پولیس اسٹیشن میں بسویشور ہیرا کی بحیثیت سرکل انسپکٹر

شاہین سائنس کالج کے شاندار نتائج

بیدر۔20؍مئی)سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی سطح پر معروف شاہین سائنس کالج بیدر کے پی یوسی سال دوم کے نتائج ہر سال کی طرح امسال بھی شاندار نتائج آئے ہیں۔اس مرتبہ شاہین کالج کے طلباء نے طالبات پر بازی مارتے ہوئے ایک نیا اور شاندار ریکارڈ قائم کیاہے ۔31طلباء و طالبات ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جس میں سے 22لڑکوںنے امتیازی کامیابی حاصل

انیس النساء بیگم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

گلبرگہ ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رجسٹرار ایوالیویشن، گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر محترمہ انیس النسا بیگم اہلیہ جناب واحد علی فاتحہ خوانی ،رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی کو ان کے تتحقیقی مقالہ بعنوان’’ تحتانیہ مدارس میں طلبا کا ترک تعلیم کا رجحان اور اس کا سدباب:ا

ملک میں سیکولرازم کو سنگین خطرہ‘ترقی کا خواب ادھورا

بھینسہ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی و مرکزی حکومت اقتدار پر فائز ہوکر ایک سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن اس ایک سالہ دور حکومت میں ریاستی و مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے سب کی ترقی کا ساتھ ‘ امن اور انصاف اور اچھے دن جیسے نعروں کو بلند کرتے ہوئے ملک میں خوشحالی لانے کا عوام سے وعدہ کیا

روشن بیگ پرسنل اسسٹنٹ بی اے اے موہن کمار کا انتقال

بنگلورو۔20؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر اطلاعات ،انفرااسٹرکچر وحج جناب روشن بیگ کے ایک قدیم وفادار ملازم اور وزیر موصوف کے پرسنل اسسٹنٹ بی اے موہن کمار آج صبح طویل علالت کے بعد فوت ہوگئے۔ کچھ عرصہ سے علالت کے سبب ان کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری رہا۔ آج صبح انہوںنے آخری سانس لی۔ شام میں ولسن گارڈن میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

شادی

جڑچرلہ۔20مئی (ذریعہ ای میل ) جڑچرلہ کے ممتاز شاعرو سنیئر جرنلسٹ جناب جلیل رضاکے خالہ زاد بردارمحمد عمران سلمہ( ایم سی اے )حالمقیم دمام ،فرزند جناب محمد بشیر الدین مرحوم ساکن موتی نگر محبوب نگر کی شادی ہمراہ دختر جناب محمد اطہر الدین مرحوم بندل گوڑہ حیدرآباد کے ساتھ بمقام سوپر فنکشن ہال چندو علی بارہ داری حیدرآبادمیں بحسن خوبی انج

سدی پیٹ میںآج مفت ختنہ کیمپ

سدی پیٹ /20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام جمعرات 21 مئی کو صبح 9 تا شام 5 بجے مدینہ فنکشن ہال قادر پورہ میں مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی محمد فاروق حسین شرکت اور کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ حیدرآباد کے ممتاز ڈاکٹر ملک صدیق

سید اکبر حسینی اسکول کے مسلسل دسویں برس 100%نتائج

گلبرگہ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اولین آئی سی ایس ای نصاب کے حامل سید اکبر حسینی انگلش میڈیم اسکول جماعت دہم کے تعلیمی سال برائے 2014-15کے نتائج 100%رہے۔واضح رہے کہ سید اکبر حسینی آئی سی ایس سی اسکول گلبرگہ کے نتائج مسلسل دس برسوں سے100% رہے ہیں ۔پرنسپل مسٹر بینی کریا کوس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ امسال جملہ 23

آسرا پنشن کی منظوری

مٹ پلی ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی بلدیہ کے کمشنر شریمتی اے شیلاجہ نے بتایا کہ آسرا پنچن کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مستحقین کو ماہ اپریل کے پنشن 5098500 روپئے اور بیڑی مزدوروں کو 8096000 روپئے کی منظوریہوئی ہے ۔ یہ رقم اس ماہ 18تا 23 مئی تک وارڈس واری تقسیم کی جائے گی ۔

نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

مٹ پلی ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم کے آشرم میں دستیاب ایک نامعلوم خاتون کی نعش 16مئی کو مقامی پولیس کو دستیاب ہوئی تھی جس پرپولیس نے دیگر مقامات کے پولیس اسٹیشن میں اس خاتون کی تصویریں روانہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خاتون ضلع نظام آباد بالکونڈہ منڈل موضع چناپور کی متوطن دھنڈوگلہ لکشمی کے نام سے شناخت ہوئی ۔ اس خاتون کے شوہر ا

فیصد 50 سبسیڈی پر تخم دستیاب

مٹ پلی ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی زرعی اے ڈی اے راجیشور نے بتایا کہ زرعی مارکٹ مٹ پلی سب ڈیویژن کے تحت 50فیصد سبسیڈی پر فصلی تخم 750 کنٹل دستیاب ہیں جو کہ کورٹلہ منڈل کیلئے 600 تھیلے ‘ مٹ پلی ‘ ملاپور ‘ ابراہیم پٹنم منڈلس کیلئے بھی فی کس 500 تھیلے کتھلاپور منڈل کیلئے 400تھیلے‘ چندورتی منڈل کیلئے 160 تھیلے متعلقہ مقامی کسانوں کو چاہیئ

ٹی آر ایس حکومت کے عوام دوست اقدامات

جڑچرلہ /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ شہر بادے پلی اولڈ بازار کے علاقے میں 60 لاکھ روپیوں کی لاگت سے وٹرنری ہاسپٹل کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد ڈاجکٹر سی لکشما ریڈی ریاستی وزیر صحت کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے مقامی اخباری نمائندوں سے ۱بات چیت کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کی نااہلی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ک

کرناٹک کے اقامتی اسکولوں میں عنقریب پی یو سی تک کی تعلیم

گلبرگہ ۔20؍مئی:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے تمام اقامتی اسکولوں میں پی یو سی سال دوم تک تعلیم کا انتظام زیر غور ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فی الوقت ریاست میں مرارجی دیسائی ، کتور رانی چنما اور ایکلویا اقامتی اسکولوں میں ص

مدرسہ فیض القرآن کریم نگر کا جلسہ دستاربندی و تقسیم اسنادات

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ سید خلیل محی الدین حسامی ( ناظم مدرسہ ) کی اطلاع کے بموجب مدرسہ فیض القرآن کریم نگر کا دوسرا جلسہ دستاربندی بعنوان قرآن کا پیغام و مدارس دینیہ کی اہمیت بتاریخ 23 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام روبرو مدرسہ فیض القرآن نزد گلف ہائی اسکول خان پورہ کریم نگر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا

بلیک بلٹ حاصل ہونے پر مبارکباد

محبوب نگر /20 مئی ( فیاکس ) محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی فاؤنڈر کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کی اطلاع کے بموجب مہاتما گاندھی روڈ ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب الحاج محمد رفیق احمد قادری ورکنگ پریسیڈنٹ کی صدارت میں مسٹر نتیش کمار کو بلیک بیلٹ جو کراٹے بوڈوکان حیدرآباد کی جانب سے دئے گئے بیلٹ کو اس تقریب عطا کیا گیا ۔ مسٹر نتیش کمار