شادی

جڑچرلہ۔20مئی (ذریعہ ای میل ) جڑچرلہ کے ممتاز شاعرو سنیئر جرنلسٹ جناب جلیل رضاکے خالہ زاد بردارمحمد عمران سلمہ( ایم سی اے )حالمقیم دمام ،فرزند جناب محمد بشیر الدین مرحوم ساکن موتی نگر محبوب نگر کی شادی ہمراہ دختر جناب محمد اطہر الدین مرحوم بندل گوڑہ حیدرآباد کے ساتھ بمقام سوپر فنکشن ہال چندو علی بارہ داری حیدرآبادمیں بحسن خوبی انجام پائی۔ولیمہ کی تقریب نیشنل گارڈن فنکشن ہال محبوب نگرمیںبڑے پیمانے پر انجام پایا۔جس میں دوست احباب‘رشتہ داروں کے علاوہ حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر،صادق علی فریدی،جامی وجودی،تقی احمد تقی،باسط مظہری،قاری ممتاز حسین نقشبندی،عبدالعزیز کویت،محمد اعجاز الدین احمد،محمد سراج الدین،عبدالرحیم خان،مکر م علی حالمقیم سعودی عرب،محمد امجد خان،جلیل رضا،محمد راشد،جعفر کاظمی،محمد مسکین الدین، محمدمحسن،محمد امام الدین سراج،لطیف احمد نے شرکت کی۔جناب عبدالرحیم ،سراج الدین،رحیم خان،تنویرامجد خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

٭٭ جناب محمد عبدالمنان مرحوم موظف ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول درپلی کے فرزند محمد عبدالغوث لکچرر چیتنیہ جونیئر کالج بودھن کیشادی جناب شیخ عمر قادری موظف ہیلت ڈپارٹمنٹ نظام آباد کی دختر عظمت النساء لکچرر کے ساتھ لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں انجام پائی ۔ عشائیہ زینت فنکشن ہال رئیس پیٹ بودھن میں ترتیب دیا گیا جس میں علمائے کرام ‘ معززین شہر ‘ اساتذہ کرام کے علاوہ عزیز واقارب و دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب خطیب معین الدین خان ٹیچر ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول ‘ محمد عبدالنعیم ‘ محمد عبدالفرحت‘ محمد وسیم الدین خان انجنیئر ‘ محمد کریم الدین خان ‘ محمد ابراہیم انجنیئر ‘ محمد یوسف الدین خان جرنلسٹ‘ محمد صبیح الدین خان ‘ محمد سیف الدین خان ‘ عدنان ‘ نعمان ‘ دانش ‘ محمد صدام نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں محمد رحیم الدین خان ‘ محمد برہان الدین خان ‘ محمد مختار ‘ محمد الیاس شامل محفل تھے ۔