راما گنڈم میں درجہ حرارت 46ڈگری

گوداوری کھنی ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یہ بات مشہور ہے کہ جنوبی ہندوستان میں سب سے زیادہ گرمی راما گنڈم میں ہوتی ہے۔ یہاں پر کوئلہ کی کانیں اوپن کاسٹ اور 4بڑی اہم صنعتیں ہیں اور راما گنڈم کے اطراف دونوں جانب بہت سے پہاڑ ہیں اس لئے یہاں پر شدید گرمی ہوتی ہے۔ راما گنڈم و گوداوری کھنی میں چند دن سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ عوام گھر می

بہار میں این ڈی اے کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی : پاسوان

چینائی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتاپریوار کے اثر میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی صدر اور مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کو بہار میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی۔ اس سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جنتا پریوار کی 6 پارٹیوں پر مشتمل تنظ

وزیر اعظم عراق کا روس پر دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے زور

ماسکو 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم عراق حیدر العبادی نے آج روسی قیادت پر زور دیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے اور روس نے عہد کیا کہ وہ ہتھیار سربراہ کرے گا ۔ حیدر العبادی نے جو روس کے دورہ پر ہیں صدر روس ولادیریمیر پوٹن اور وزیر اعظم دیمتری میڈ ڈیڈیف کو خبردار کیا کہ دہشت گردی پھیل رہی ہے ۔دولت اسلامیہ کے جنگج

راج ٹھاکرے کیخلاف کارروائی پر ہائیکورٹ کا حکم التوا

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف مقدمہ کی کارروائی پر حکم التوا جاری کیا ہے۔ 2008ء میں بہاریوں کے خلاف کئے گئے ان کے مبینہ ریمارکس پر مختلف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ جسٹس سنیل گوڑ کی بنچ نے تحت کی عدالت کے احکام پر حکم التوا جاری کیا اور کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ کس شک

رابرٹ وڈرا نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی :بی جے پی

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاشتکاروں کی اراضی لوٹ لی ہے تا کہ اپنی کمپنیاں قائم کرسکے ۔ ایم جے اکبر ذرائع ابلاغ کی ایک ورکشاپ میںشرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے جو پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس پر گجرات بی جے پی کے زیر اہتمام منعقد

غیر پیداواری مویشی مہاراشٹرا کے کاشتکاروں پر بوجھ:عاپ

ممبئی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) زرعی قرضوں اور فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے پریشان کاشتکاروں کو یہ برداشت کرنے پر مجبور ہونا پڑا کہ غیر پیداواری مویشی اُن کیلئے ایک اور بوجھ بن گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا کے کنوینر سبھاش وارے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ان جانوروں کے چارے کا انتظام کرنا چاہئے ورنہ کاشتکار اپنے ان مویشیوں کو

این ڈی اے برسر اقتدار آتے ہی سیاسی دلال غائب

نئی دہلی۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سالہ جشن منانے سے عین قبل این ڈی اے حکومت نے آج اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ وہ عوام دشمن ہے اور کہا کہ نریندر مودی حکومت ترقی اور سماجی انصاف پر ایقان رکھتی ہے اور یو پی اے دور حکومت میں سرمایہ داروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کا جو سلسلہ تھا اسے ختم کردیا گیا ۔ وزیر ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج

اتر پردیش میں گلقند پر ویاٹ برخاست بنارسی پان مزید میٹھا ہوجائے گا

لکھنؤ۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر میں اپنی مٹھاس کیلئے مشہور بنارسی پان مزید میٹھا ہوجائے گا کیونکہ حکومت اتر پردیش نے گلاب کی خوشبو سے معطر گلقند کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے علاقہ قنوج میں سب سے زیادہ گلقند بنایا جاتا ہے جس میں طبی خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے باعث ریاست میں گلقند کی صنع

دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے سوراج ابھیان

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سے خارج کردہ قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کی جانب سے تشکیل کردہ ایک گروپ سوراج ابھیان نے دہلی حکومت کے اس مطالبہ کی پرزور حمایت کی ہیکہ دہلی کو مکمل طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے۔ گورنر نجیب جنگ کے ساتھ تنازعہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے لیکن اس گروپ نے اروند کجریوال حکومت پر تنقیدکی ک

مظفر نگر میں ایک عالم دین کا قتل

مظفر نگر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مظفر نگر کے علاقہ میملانہ میں نامعلوم افراد نے ایک 50 سالہ عالم دین کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مولانا سہیل کل شب مسجد سے مکان واپس آرہے تھے کہ 3 موٹر سیکل سواروں نے قریب سے گولی مار دی ۔ انہیں فی الفور ضلع ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی مسلمانوں

میڈیا پر کانگریس لیڈر ششی تھرور کی تنقید پر تنازعہ

ترونتھاپور ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور پھر ایک بار میڈیا کو دروغ گو قرار دیتے ہوئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں ۔ تاہم ان کے تبصرہ پر بحث چھڑ گئی تھی لیکن یہ وضاحت کردی کہ ان کی تنقید مخصوص میڈیا پر ہے جو کہ المیہ کا استحصال کرتے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ

پیرا میڈیکل ٹسٹ دوبارہ منعقد کرنے کی درخواست مسترد

نئی دہلی۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا پیرا میڈیکل ٹسٹ اکزامنیشن جس میں جوابات کی کلید کے افشاء جیسی بے قاعدگیاں ہوئی تھیں دوبارہ انعقاد آخری اقدام ہوگا، سپریم کورٹ نے آج یہ بات کہی اور ہریانہ پولیس کو ہدایت دی کہ بے قاعدگیوں کے مرتکبین کا پتہ چلائیں ۔ تعطیلاتی بنچ کے جسٹس اے کے سکری اور یویو لکشمی نے بعض والدین کے مطالبہ پر دوبا

بھانجی کے قتل کے الزام میں بی ایس پی لیڈر گرفتار

بلند شہر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک مقامی بہوجن سماج پارٹی لیڈر کو اپنی 16 سالہ بھانجی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سابق ضلع پنچایت رکن لوکیش رانا متوطن پاؤسارا ولیج اگوٹا علاقہ کو اس جرم کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ شادی شدہ لوکیش رانا کے اپنی بھانجی جیوتی متعلم گی

ایک خاتون کو برہنہ کردینے کا واقعہ

پالگھر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): اراضی کے تنازعہ میں 5 افراد کے گروپ نے ایک 45 سالہ خاتون کو بے لباس کر کے زد و کوب کیا ۔ یہ واقعہ ضلع پالگھر کے موضع بوئیسار میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اصل ملزم نریش دھودی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ ملزم اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ چہارشنبہ کے دن خاتون کے مکان پہنچا اور بے لباس کر کے گھسیٹتے ہوئے سڑک

معمول سے کم بارش کے اندیشے ، مرکز کا ہنگامی منصوبہ تیار

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معمول سے کم مانسون کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی کے اندیشوں کے پیش نظر مرکز نے آج کہا کہ معمول سے کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی امکانی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ریاستوں سے بھی اس سلسلے میں تیاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ حالانکہ مانسون اپنے شیڈول سے دو د

چھتیس گڑھ میں خانگی ہاسپٹلوں کے خلاف کارروائی

رائے پور۔ /21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ حکومت نے ہیلت انشورنس اسکیم کے تحت مریضوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر ریاست بھر میں واقع 13 خانگی ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈائرکٹر ہیلت سرویس آر پرسنا نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہیلت اسکیمات پر جائزہ اجلاس کے دوران قصور وار ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس ک

حریت کانفرنس کی ریالی کیخلاف تحدیدات

سرینگر۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے 6پولیس اسٹیشنس کے حدد میں حکام نے آج تحدیدات عائد کردیئے تاکہ حریت کانفرنس کے دو قائدین کی برسی کے موقع پر ریالی نکالنے کی کوشش کو ناکام بنادیا جائے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قدیم شہر کے علاقہ عید گاہ میں حریت کانفرنس کی ریالی سے امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہونے کا ان

گیلانی کی پاسپورٹ درخواست کا مسئلہ میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی : مرکز

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کٹر پسند حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی پاسپورٹ درخواست پر جاری تنازعہ کے دوران مرکزی وزارتِ داخلہ نے آج کہا کہ اس درخواست پر میرٹ کی اساس پر کارروائی کی جائے گی کیونکہ پاسپورٹ کا حصول ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور خارجہ کی جانب سے جموں و کشمیر حکومت سے مشاورت کے بعد اُسی

چیف منسٹر کرناٹک پر دروغ گوئی کا الزام : بی جے پی

بنگلورو۔/21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج حکومت کرناٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دیانتدار آئی اے ایس آفیسر کی پراسرار حالت میں موت کیس میں اس نے اوچھی حرکتیں کی ہیں کیونکہ یہ رپورٹس آئی ہیں کہ آئی اے ایس آفیسر نے اپنی موت کے دن اپنی ہم جماعت خاتون کو 44مرتبہ نہیں بلکہ صرف ایک بار ٹیلی فون کیا تھا۔ بی جے پی کے سینئر

جیہ للیتا کو چیف منسٹر بننے سے روکنے کی اپیل

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں آج داخل کردہ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ جیہ للیتا کو ٹاملناڈو کا چیف منسٹر بننے سے روک دے۔ غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ نے انہیں حال ہی میں بری کردیا ہے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے جیہ للیتا 23 مئی کو حلف لیں گی۔

بہار کے سابق رکن اسمبلی چھت سے گر کر فوت