روہت شرما نے دیرینہ دوست رتیکا سے منگنی کرلی

نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار بلے باز و ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اپنی دیرینہ دوست رتیکا سجدیہہ کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ 28 سالہ روہت شرما نے رتیکا کو شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔ منگنی کی تقریب بوریولی اسپورٹس کامپلکس ممبئی میں منعقد ہوئی جہاں سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ روہت شرما

آئی پی ایل ‘ ممبئی نے پنجاب کو 23 رنوں سے شکست دیدی

موہالی ( پنجاب ) 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں آج ممبئی نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اس نے ممبئی کے خلاف 23 رنوں سے کامیابی درج کروائی ۔ ممبئی کی کامیابی میں اس کے بولرس کا اہم رول رہا جنہوں نے پنجاب کے بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹس حاصل کرتے ہوئے رنوں کے ت

ایڈن گارڈنس پر آج کولکتہ ۔ حیدرآباد کا ٹکراؤ

کولکتہ 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں کل میزبان ٹیم کولکتہ کا فارم میں لوٹی سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ مقابلہ مقرر ہے اور ہوم گراونڈ پر نائیٹ رائیڈرس کو قدرے برتری حاصل ہے لیکن حیدرآباد کی ٹیم بھی بتدریج فارم میں واپس ہوئی ہے ایسے میں ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ حیدرآباد کی ٹیم نے گذشتہ چار میچس میں تین م

ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کا موقف کمزور‘ دوسری اننگز میں 39/5

برج ٹاؤن ( بارباڈوس ) 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف برج ٹاؤن میں جاری تیسرے اور آخری ٹسٹ کے دوسرے دن ٹسٹ انتہائی دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے جبکہ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 39 رنوں کے عوض پانچ وکٹس گنوادئے ہیں۔ انگلینڈ نے اس ٹسٹ میں پہلی اننگز میں 257 رنز کا اسکور کیا تھا جن میں الیسٹر کک کی شاندار سنچری

رائل چیلنجرس بنگلور کا آج چینائی سوپر کنگس کے ساتھ مقابلہ

چینائی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمئیر لیگ میں کل دو طاقتور ٹیموں چینائی سوپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کا مقابلہ ہوگا ۔ اس میچ میں چینائی کی ٹیم دوبارہ کامیابیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے اپنے موقف کو مستحکم کرنے کی کوشش کریگی جبکہ رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم اپنی حالیہ کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کریگی ۔ چینائی کی ٹی

منی رام پٹیل نے 20 کیلومیٹر کی واک جیت لی

منگلورو 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے منی رام پٹیل نے 19 ویں فیڈریشن کپ سینئر اتھیلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے زمرہ میں 20 کیلومیٹر کی واک جیت لی اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 51 سکنڈ میں طئے کیا ۔ یہ مقابلے آج صبح منعقد ہوئے ۔ کلدیپ نے ایک گھنٹہ 31 منٹ اور 4 سکنڈ میں پورا کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ج

باکسر عامر خان ‘ مے ویتھر سے مقابلہ کے خواہاں

لاس ویگاس 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے دو مرتبہ کے سابق لائیٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپئن عام خان نے کہا ہے کہ وہ فلائیڈ مے ویتھر کے ساتھ آئندہ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے آج مے ویتھر کے منی پکینو کے خلاف مقابلہ کا مشاہدہ کیا تھا ۔ مے ویتھر نے پکینو کو شکست دیتے ہوئے یہ میچ جیت لیا تھا ۔ پکینو کے خلاف کامیابی کے ذریعہ مے ویتھر نے اپنی

باکسنگ انڈیا کے سکریٹری جنرل جے کاؤلی نے استعفی پیش کردیا

نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) باکسنگ انڈیا سے یقینی علیحدگی کو محسوس کرتے ہوئے اس کے سکریٹری جنرل جے کاؤلی نے باکسنگ انڈیا کے آج ہی ہونے والے خصوصی جنرل اجلاس سے قبل استعفی پیش کردیا ہے ۔ امکان ہے کہ کاؤلی کو جنرل میٹنگ میں ان کے عہدہ سے بیدخل کردیا جائیگا ۔ ان کے خلاف باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ جاجوڈیہ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش

ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کا تیاری کیمپ آج سے

نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے امکانی کھلاڑی کل یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہونگے تاکہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کیلئے تیاری کیمپ میں حصہ لے سکیں۔ یہ مقابلے 20 جون سے 4 جولائی تک بلجیم میں منعقد ہونے والے ہیں۔ بحیثیت مجموعی 32 کھلاڑی کیمپ میں حصہ لیں گی ۔ یہ کیمپ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ ڈائرکٹر ہ

عاجزی کو اپنا شعار بنالو…!!

کسی ویران جنگل میں ایک ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی تھی ، جس میں ایک خدا رسیدہ بزرگ رہتے تھے ۔ وہ بڑے ہی عبادت گزار اور متقی تھے ۔ ہزاروں لوگ ان کے پاس اپنے اپنے مسائل لے کر آتے اور اُن کی دعاؤں اور اﷲ کے کرم سے فیض حاصل کرتے ۔ وہاں کے بادشاہ کو جب یہ خبر ملی ، تو اُسے بہت غصہ آیا ۔

مئی کا مہینہ

آیا جب سے مئی کا مہینہ
تب سے ہی ہے جسم پسینہ
راتوں میں ہیں گرم ہوائیں
راتوں میں آرام نہ پائیں
گرمی میں باہر نہیں جانا
پڑھ لکھ آرام سے سونا
دیواریں ہیں دھوپ سے تپتی
اور فطرت ہے دھوپ سے بچتی
سڑکیں بھی ویران پڑی ہیں
عقلیں بھی حیران پڑی ہیں
گرمی سے بچتے ہیں پرندے
گرمی سے مرتے ہیں پرندے
شکر حق جتنا بھی کریں ہم