جگدیوپور میں دھان خریدی سنٹر کا قیام

گجویل۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیوپور منڈل مستقر میں پی اے سی ایس کے اشتراک سے آج صبح دھان خریدی سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت (سی ای او) نے کہا کہ کسان اپنی اپنی فصلوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال موسم خریف کی فصلوں A گریڈ دھان کی

ورنگل میں دین تربیتی کیمپ کا آغاز

ورنگل۔ 4 مئی (فیاکس) مفتی بلال احمد قاسمی استاذ جامعہ ہذا کی اطلاع کے بموجب جامعہ القرآن للبنات ورنگل میں 27 اپریل 2015ء سے 27 مئی تک بوقت 9 بجے صبح تا12 بجے دوپہر خواتین و طالبات کے لئے دینی و تربیتی سمر کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں طہارت، اذکار، نماز، نماز کا عملی مشق، دعائیں، احادیث، اُردو اور دین کی ضروری و اہم باتیں سکھائی جائیں گی لہ

مشن کاکتیہ کے کام میں ڈاکرا خواتین کی شرکت

یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے سومارپیٹ گرام پنچایت حدود میں کوتوال تالاب پر ڈاکرا گروپ خواتین نے مشن کاکتیہ کے کام میں حصہ لیا۔ ان کے ساتھ ساتھ اندرا کرانتی پدم APM ناگراج نے بھی اسکیم کے کام میں حصہ لیا۔ ان لوگوں نے تالاب کی مٹی باہر نکالی اور ہر جمعرات گروپ خواتین اسکیم کے کام میں حصہ لینے کی بات کہی۔ اس طرح ڈاکر

یلاریڈی میں محکمہ پولیس کے زیراہتمام آبدار خانہ کا افتتاح

یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر بس اسٹانڈ احاطہ میں پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے آبدار خانہ کا سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے پیش نظر پولیس اپنی جانب سے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہونچانے کیلئے آبدار خانہ کا قیام عمل میں لایا جس سے کسی حد تک عوام کی خدمت ہوسک

وعدوں کو پورا کرنے حکومت سے لوک ستہ کا مطالبہ

یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے دوران ٹی آر ایس جو عوام سے وعدے کئے تھے، تمام کو پورا کرنے کا ضلع لوک ستہ پارٹی صدر مسٹر مری رام ریڈی نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نیک نیتی سے کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے ہر منڈل میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا انتظا

گجویل سرکاری ڈگری کالج میں داخلوں کا آغاز

گجویل۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل میں موجود سرکاری ڈگری کالج میں پہلے سال کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج گجویل پرنسپل مسٹر وینکٹیشور راؤ نے نامہ نگار سیاست گجویل محمد اقبال کو ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سال برائے 2015-16ء کیلئے کورسیس بی اے، بی کام کے علاوہ بی ایس سی پہلے سال میں داخلہ لین

مدن پلی ٹاؤن تلگو دیشم مائناریٹی سیل کی تشکیل

مدن پلی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدن پلی تلگو دیشم پارٹی مائناریٹی سیل کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اسٹیٹ ابزرور قادر باشاہ اور گنگا دھر ریڈی کے موجودگی میں مائناریٹی سیل کے لئے بلامقابلہ کمیٹی کو نامزد کیا گیا ۔ کمیٹی صدر اور ارکان کے نام یہ ہیں۔ پی دادا پیر خان صدر ، پی محبوب خان نائب صدر ، نمن پلی ساجد جنرل سیکریٹری ، امام قاسم

بیواؤں و معذو رین میں وظائف کی تقسیم

کریم نگر۔4 مئی (فیاکس) حافظ محمد اسمعیل کی اطلاع کے بموجب ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 5 تاریخ کو صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے دفتر پر بیوگان و معذورین میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئے گی لہذا مولانا محمد کاظم الحسنی (صدر شاخ کریم نگر) نے وظیفہ یافتگان سے گذارش ہے کہ وہ منگل کے دن عصر سے پہلے اپنے شناختی وظیفہ کارڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر دفتر پہ

ادب سے لگاؤ اور دین سے واقفیت کیلئے اردو تعلیم ضروری

میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب غلام صمدانی مرحوم ٹیکمالی ہمیشہ اپنی جانب سے قائم کردہ مدرسہ اردو ماڈل اسکول کی ترقی کیلئے کوشاں رکہتے تھے ۔ صمدانی صاحب محب اردو تھے ۔ انہیں ادب سے بڑی دلچسپی تھی وہ ہمیشہ مسلم نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرتے تھے ۔ اردو ماڈل اسکول میں موجودہ کمیٹی کی جانب سے غریب

انٹرمیڈیٹ میں امتیازی کامیابی

پٹلم /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آفرین کوثر بنت جناب محمد منیرالدین ( سیفل انجینیئرنگ ورک ) مستقر پٹلم 2014-15 یشودھا جونئیر کالج بودھن میں انٹرمیڈیٹ سال دوم BiPc میں 863 گریڈ سے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ جن کا ہال ٹکٹ نمبر 1516228691 ہے ۔ آفرین کوثر طالبہ کے والدین اور رشتے داروں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کی

انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی

میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے منڈل مستقر رامائم پیٹ کے اسنہا جونئیر کالج میں زیر تعلیم طالبہ میں عظیمہ خانم بنت محمد معین خان نے ماہ مارچ 2015 ء میں منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایر میں Bipc گروپ سے 1000 نشانات میں سے 981 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع ٹاپر مقام حاصل کیا ۔ جن کا ہال ٹکٹ نمبر 151431672 ہے ۔ عظمہ خانم کی نمایاں کامیابی پر

خاکستر ٹیلر شاپ کا پنچنامہ

پٹلم /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی شاہراہ پٹلم میں کل اتوار کو شارٹ سرکٹ سے بھوانی ٹیلرنگ شاپ میں آگ لگ گئی تھی ۔ آج صبح 11 بجے آر آئی مسٹر راج اپا ، وی آر او مسٹر ماروتی نے سابقہ سرپنچ مسٹر وی رمیش ، سینئیر لیڈر مسٹر سورت ریڈی ، ایم پی ٹی سی نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، ایم پی ٹی سی مسٹر لکشمن مسٹر جگن اور ٹیلرنگ شاپ کے مالک مسٹر ناگیش کی م

بزم شاہین کریم نگر کا سنجیدہ و مزاحیہ غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر /4 مئی ( ذریعہ فیاکس ) سید سلیمان توکلی ( منصور ) سرپرست بزم شاہین کریم نگر ) کی اطلاع کے بموجب بزم شاہین کریم نگر کا سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بتاریخ 9 مئی بروز ہفتہ بوقت 9 بجے شب بمقام مانیر فنکشن ہال ریتو بازار محلہ اشوک نگر کریم نگر بصدارت قاضی احمد منقبت شاخاں ( صدر قاضی کریم نگر ) منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی ونود کمار ( ایم پی کری

ملک کی حفاظت کیلئے نوجوان دلیری کا مظاہرہ کریں

عادل آباد /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کی حفاظت کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے بہادر فوجی کے طور پر ملک کی سرحد پر مورچہ سنبھالتے ہوئے دشمنوں کے ارادوں کو ناکام بنانا ہر نوجوان کا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار برگیڈیر سنگرام والوی نے مستقر عادل آباد کے پریہ درشنی اسٹیڈیم میں منعقدہ پرہجوم میڈیا نمائندوں کے اجلاس میں کیا اور زیادہ سے زیاد

شادی

میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد فہیم فتح نگر میدک کی دختر سلمی صدیقہ بی اے کی شادی محمد جاوید بی کام کمپیوٹر فرزند جناب محمد چاند پاشاہ مالک جے ایم ایس ٹریڈرس میدک کے ساتھ جی کے آر گارڈنس پر یکم مئی کی شام انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عروس کے بھائی محمد فیض ، محمد اویس ، محمد شع

عبدالمصور کو ’’ بیسٹ اسٹوڈنس آف دی ائیر ‘‘ ایوارڈ

بیدر /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرالا کے کاسرگوڈ میں واقع عالیہ انٹرنیشنل کالج میں منگلور سے تعلق رکھنے والے عبدالمصور بن عبدالقادر کو بیسٹ اسٹوڈنس آف دی ائیر 2014-15 کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ جمعرات کے ہوئے کالج کے سالانہ جلسہ میں عبدالمصور کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ ان کے اساتذہ کے مطابق عبدالمصور پورے کالج کیمپس میں انتہائی شریف الن

محبوب نگر میں Edcet-2015 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

محبوب نگر /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائنیرٹیز عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے Edcet2-15 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے محبوب نگر مستقر پر این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں 9 مئی 2015 تا 4 جون مفت کوچنگ ( فری کوچنگ ) کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ای

مشرق وسطیٰ خطرہ میں ‘ خلیجی ممالک کی چوٹی کانفرنس

ریاض۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) خلیجی بادشاہوں کی سالانہ چوٹی کانفرنس منگل کے دن منعقد کی جائے گی جس میں اس علاقہ کو درپیش خطرات کا حل تلاش کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہوسکتا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کو جہادیوں سے سخت خطرہ درپیش ہے جب کہ یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ مرکز برائے دفاعی و بین ا

این آئی اے کو افغانی شہری کی تلاش

نئی دہلی ۔ 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی( این آئی اے ) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک افغانی بزنسمین مبینہ طور پر مہاراشٹرا کے نوجوانوں کو خوفناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا ۔ اس ضمن میں این آئی نے نے افغانستان سے اس شخص کے بارے میں ابتدائی عدالتی درخواست رجوع کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی ہے ۔ سرکا

کانگریس کو بی جے پی یا پی ڈی پی نے شکست نہیں دی

جموں۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست جموں و کشمیر میں کانگریس کو بی جے پی یا پی ڈی پی نے شکست نہیں دی بلکہ پارٹی کی داخلی گروہ بندی اور پارٹی کارکنوں کو برسراقتدار ہونے کے دوران نظرانداز کرنے کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ صدر پردیش کانگریس جموں و کشمیر غلام احمد میر نے آج ایک روزہ کنونشن برائے ضلعی صدو