شادی

میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد فہیم فتح نگر میدک کی دختر سلمی صدیقہ بی اے کی شادی محمد جاوید بی کام کمپیوٹر فرزند جناب محمد چاند پاشاہ مالک جے ایم ایس ٹریڈرس میدک کے ساتھ جی کے آر گارڈنس پر یکم مئی کی شام انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عروس کے بھائی محمد فیض ، محمد اویس ، محمد شعیب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

بیدر /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز ماہر قانون الحاج محمد ظہور الحق مرحوم ایڈوکیٹ کی دختر ڈاکٹر صغری فاطمہ ثناء بی ڈی ایس کا عقد مسعود محمد ابراہیم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے فرزند محمد عبدالرحمن ( عمران ) ایم ٹیک ڈائرکٹر کچرل انجینئیر سے طئے پایا ۔ نکاح مسجد ابراہیم خلیل اللہ بیدر میں ہوا اور استقبالیہ و عشائیہ رائل پیالیس فنکشن ہال لال واڑی بیدر میں اہتمام کیا گیا ۔ محفل نکاح و عشائیہ میں جناب این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک و سابق رکن پارلیمنٹ بیدر اور مسٹر بھگونت راؤ کھوبا رکن پارلیمنٹ بیدر و دیگر سیاسی قائدین ، صحافی ، وکلاء برادری ، تاجرین اور دوست احباب و مغزمین شہر بیدر نے شرکت کی ۔ حق فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔