گونج کے مئی کے شمارے کی اشاعت

نظام آباد /5 مئی ( راست ) نظام آباد سے شائع ہونے والے دکن کے نامور ادبی رسالے گونج کا مئی کا شمارہ مشہور شاعر و صحافی جناب جمیل نظام آبادی کیک ادارت میں شائع ہوگیا ہے ۔ اس شمارہ میں حیدرآباد کے 13 سالہ مزاحیہ شاعر جناب شاہد عدیلی کا گوشہ اور سرورق پر شاہد عدیلی کی تصویر شائع کی گئی ہے ۔ اس گوشے کے قلمکاروں کے علاوہ اس شمارے کے دیگر قلمکار

ضلع محبوب نگر میں بارش فصلوں کو نقصان

محبوب نگر /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں تیز ہواؤں اور چند مقامات پر بارش سے دھان کے کھیتوں کے ساتھ آم کے باغات کو بھاری نقصان پہونچا ۔ ضلع میں کئی مقامات پر برقی پولیس گرجانے سے برقی سربراہی مسدود ہوگئی ۔ ہفتہ کی رات بارش اور اتوار کی شام زوردار ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے مطابق 18460 ہیکڑ اراضی کو غیر موس

سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک

نظام آباد:5؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے کمر پلی منڈل کے موضع سکندرا پور قومی شاہراہ نمبر 44 پر آج صبح ہوئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع عادل آباد کے ایجوڑہ سے تعلق رکھنے والے کرشنا وینو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے ایجوڑہ ذریعہ کار جارہے تھے کہ قومی شاہراہ نمبر 44 سکندرا پور کے قری

کے انا ریڈی ، بی جے پی شاستری کو لیڈر شپ سرٹیفکیٹ

کریم نگر /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف لائنس کلب کی منعقدہ تقریب میں لائینس ای آر کولا انا ریڈی اور لائنس ای آر بی جی شاستری کو لیڈر شپ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں مختلف ممالک سے 96 لائینس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹی وینکٹیشور راؤ ، بی ترمٹی ریڈی پروفیسر بوھال ریڈی ، وینو مورتی ، ایم نارائن ٹنڈن و دی

طلبہ کو تعلیم کیساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینا ضروری

محبوب نگر۔ 5 مئی (فیاکس) بروز منگل 8 بے دن مہاتما گاندھی اور ہائی اسکول مستقر محبوب نگر میں کنگ بوڈوکان کراٹے کلب محبوب نگر کے زیراہتمام کرائے فری سمر کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ کیمپ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رادھا اور میونسپل چیرپرسن، کرشنا مورتی (ڈی ایس پی)، مشتاق رشید کونسلر، گوپال ریڈی نے

برائیوں کے خلاف کمر کس لینے خواتین کو تلقین

اوٹکور۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی وی ، معاشرہ میں برائی پھیلنے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ حافظہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند محبوب نگر نے جامع مسجد پنچ اوٹکور میں کثیر تعداد میں جمع خواتین حضرات سے کیا ۔ جلسہ عام کی نظامت محترمہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے کی۔ محترمہ حافظ معراج سلطانہ نے اپنے خطاب

مسلمانوں کی غیرسیاسی متحدہ جماعت کے قیام کی کوشش

کریم نگر۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے صحیح رہنمائی وقت کی ضرورت ہے اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کی غیرسیاسی ، غیرمسلکی متحدہ جماعت کے قیام کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ یہاں جماعت اسلامی ہند کریم نگر شاخ کے زیراہتمام 3 مئی کو میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رفیق قاسمی نے مقامی علما

ٹی آر ایس 20برس تک برسراقتدار رہے گی

حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا کہ اگر پارٹی کے عوامی نمائندے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے مشوروں پر عمل کریں تو پارٹی آئندہ 20برسوں تک تلنگانہ میں برسر اقتدار رہے گی۔ ناگر جنا ساگر میں پارٹی کے سہ روزہ ٹریننگ کیمپ کے اختتام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کریت ہوئے چیف منسٹر نے ٹریننگ کیمپ میں حکوم

انتقال

حیدرآباد۔4 مئی ( راست) جناب محمد عبدالخلیل پٹیل ڈڈگی ساکن ظہیرآباد آج مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ‘ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے اور مناسک عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کے طبعیت اچانک بگڑ گئی ‘ جہاں انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ تدفین 5مئی بروز منگل مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان می

آر ٹی سی ملازمین اور انتظامیہ کی آج بات چیت

حیدرآباد۔4مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر دی گئی ہڑتالی نوٹس کی روشنی میں شروع کی جانے والی ہڑتال کو روکنے کے اقدامات کا آر ٹی سی انتظامیہ نے آغاز کیا ہے اور 5مئی کو 10بجے دن بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔4مئی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی یا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دارالحکومت حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے ۔ دونوں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری رہے گا۔

ٹیکساس میںتوہین رسالتؐ کارٹون مقابلہ

ٹیکساس ۔4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر ٹیکساس میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے اور اُنھیں مشتعل کرنے کے مقصد سے اہانت آمیز کارٹون مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر پولیس کے غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے اور نیویارک کے ادارے امریکن فریڈم ڈیفنس انیشیٹیو نے مقابلہ جیتنے والے کیلئے 10 ہزار ڈالر کا انعام رکھا تھ