آر ٹی سی ہڑتال پر ہائی کورٹ کا اظہار برہمی، احتجاج فوری ختم کرنے کا حکم

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال سے عوام کو درپیش مسائل پر ہائی کورٹ نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہڑتالی ملازمین آر ٹی سی سے فی الفور ڈیوٹی پر رجوع ہوجانے کا حکم دیا ۔ دونوں ریاستوں میں آر ٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے واقف کرواتے

روضہ اقدسؐ پر محمد محمود علی کی حاضری

حیدرآباد۔/9مئی، ( سیاست نیوز) مدینہ منورہ میں روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج حاضری دی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعاء کی۔ جناب محمود علی چار روزہ دورہ پر سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ عمرہ کی سعادت اور مدینہ منورہ میں حاضری کے بعد جدہ روانہ ہوں گے جہاں حیدرآبادی رباط میں عازمین حج کے قیام ک

مودی کی سوشل سکیورٹی اسکیموں کا ممتا کی موجودگی میں آغاز

کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سماجی سلامتی کی تین نمایاں اسکیمات کا اعلان کیا جن میں فی یوم ایک روپیہ سے کم کے بدلے بیمہ کروانا شامل ہے، جبکہ اس پُرعزم پروگرام کو اُس ڈائس سے شروع کیا جہاں سخت نقاد اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔ مغربی بنگال کے 2.74 لاکھ کروڑ روپئے کے قرض بوجھ کی مکمل مع

چھتیس گڑھ میں تقریباً 500 دیہاتیوں کو نکسلائیٹس نے یرغمال بنالیا

رائے پور ،9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائیٹس نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سے عین قبل تقریباً 500 دیہاتیوں کو یرغمال بنالیا کیونکہ وہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں واقع تونگپال علاقہ میں برج کی تعمیر کو مقامی عوام کی حمایت پر شدید برہم تھے۔ تقریباً تین دہوں میں ماؤسٹوں کے مرکز کا دورہ کرنے والے مودی پہلے وزیراعظم ہیں۔ انھوں نے نکسلائیٹس س

دینی اجتماعات

حیدرآباد 9 مئی (راست) مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت سلطان الواعظینؒ واقع صوفی منزل مصری گنج میں اتوار بعد نماز مغرب ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے ۔ اس موقع پر محفل درود شریف مجلس ختم خواجگان مجلس حلقہ ذکر اللہ کے بعد نگران اجتماع مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : الحاجہ اقبال النساء زوجہ جناب محمد کاظم علی ذاکر ساکن گولڈن ہائٹس کالونی اپرپلی کا 8 مئی کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد عشاء ادا کی گئی ۔ اور تدفین مسجد قادریہ چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول فرسٹ لانسر کی ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس اور

اردو یونیورسٹی میں جاری بے قاعدگیوںکی عنقریب تحقیقات؟

حیدرآباد۔/9مئی، ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جاری بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں پر آخر کار توجہ مرکوز کی ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق حکومت کو یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں مسلسل نمائندگی اور میڈیا میں انکشافات کے بعد وزارت نے اس سلسلہ میں آزادانہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے

داؤد ابراہیم تنازعہ پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ کا بیان دیں گے

لکھنو ،9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بتایا کہ داؤد ابراہیم کے مسئلہ پر وہ پارلیمنٹ میں دوشنبہ یا منگل کو بیان دیں گے جبکہ ان کے ایک جونیئر وزیر نے یہ استدلال پیش کیا تھا کہ ہندوستان کو مطلوب مجرموں کے سرغنہ داؤد ابراہیم کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے ۔ بی جے پی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت

کنداکرتی کا انتخاب۔ مودی کو خوش کرنے کی پالیسی

حیدرآباد ۔ 9 مئی (این ایس ایس) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے تلنگانہ کی حد تک محدود رہنے والی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) پارٹی کو راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بی ٹیم قرار دیا ہے۔ وہ آج یہاں گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی د

زلزلہ سے تباہ عمارتوں کی اندرون دو سال تعمیر نو ‘ وزیر اعظم نیپال

کٹھمنڈو 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نیپال مسٹر سشیل کوئرالا نے آج کہا کہ ان کا ملک تباہ کن زلزلہ میں زمین بوس ہوجانے والی تمام سرکاری اور عوامی جائیدادوں کی اندرون دو سال تعمیر نو کرلے گا ۔ مسٹر کوئرالا نے نیپال کے شہریوں ‘ پڑوسی ممالک اور تارکین وطن ورکرس سے کہا کہ وہ حکومت سے اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ مسٹر کوئرالا نے کہا کہ ایک