الجزیرہ پاکستان بیورو چیف القاعدہ کے رکن ‘ امریکہ کا ادعا

واشنگٹن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کی نگرانی کرنے والے ایک صحافی کو القاعدہ کا رکن قرار دیدیا ہے ۔ اس صحافی نے کئی مرتبہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا اور پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کے ذمہ دار ہیں۔ الجزیرہ کے اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے صحافی احمد موفق زیدان کو امریکی انٹلی جنس کے ایک

صومالیہ میں رکن پارلیمنٹ کو گولی مار دی گئی

موگادیشو 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں دہشت گردوں نے ادعا کیا ہے کہ انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کو نیم خود مختار علاقہ پنٹ لینڈ میں ہلاک کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ حسین نور کو اس وقت گولی ماردی گئی جب وہ شام میں نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے ۔ صومالیہ میں القاعدہ سے اشتراک رکھنے والے الشباب نے کہا کہ مجاہدین لڑاکوں نے

عراق کی جیل میں فساد ‘ 40 قیدی فرار ۔ 36 افراد ہلاک

بغداد 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے مشرقی علاقہ میں ایک جیل سے 40 قیدیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں کچھ افراد دہشت گردی کے تحت سزا پاچکے تھے ۔ فرار کی اس کوشش میں فساد پھوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کم از کم چھ پولیس اہلکار اور 30 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ دیالہ صوبہ میں خالص جیل پر حملہ کے تعلق سے متضاد اطلاعات

مصر میں جھڑپیں ‘ 4 افراد ہلاک

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں اخوان المسلمین اور سکیوریٹی فورسیس کے مابین جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپوں کے دوران جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ ذرائع نے کہا کہ چار میں تین مہلوکین کا تعلق اخوان المسلمین سے ہے ۔پولیس نے ع

بغداد کے قریب کار بم دھماکہ سات زائرین ہلاک ‘ 20 زخمی

بغداد 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں بغداد کے قریب زائرین کے قافلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ایک کار بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیوریٹی و میڈیکل حکام نے یہ اطلاع دی ۔ پولیس کے ایک کرنل نے کہا کہ کہرمانا اسکوائر کے قریب پارک کی گئی ایک کار دھماکہ سے پھٹ پڑی ۔ اس دھماکہ کے ذریعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ عراقی وزار

شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کے اندیشے مسترد : وزیر اعظم اوگلو

انقرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے ان اطلاعات کا مسترد کردیا کہ ان کا ملک پڑوسی شام میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دی ۔ اخبار حریت نے داؤد اوگلو کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ایسا نہیں ۔ ابھی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ترکی اس میں مداخلت کرے ۔ اپوزیشن کے کچھ قائدین نے ادعا کی

صفائی اور پانی کی فراہمی میں پاکستان کا ہندوستان سے بہتر مظاہرہ

نیویارک۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان پانی کی فراہمی، صفائی کے انتظامات اور شہریوں کے ساتھ عدم مساوات کے خاتمہ میں ہندوستان سے بہت آگے ہے۔ یونیورسٹی آف نارتھ کرولینا کے واٹر انسٹی ٹیوٹ نے نئے اعداد و شمار جاری کئے جہاں پاکستان پانچویں مقام پر ہے۔ ہندوستان اس فہرست میں 92ویں مقام پر ہے۔

سابق امریکی ملازم کی نیو کلیر راز ایران و چین کو فروخت کرنے کی کوشش

واشنگٹن۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈپارٹمنٹ آف انرجی کے سابق ملازم کو کمپیوٹر ہیک کرتے ہوئے نیوکلیر راز دیگر ممالک چین، ایران اور وینزولا کو فروخت کرنے کی کوشش میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ 62سالہ چارلس باروے ایکسلسن کو ایف بی آئی کے اسٹنگ آپریشن میں پکڑا گیا۔ وہ نیو کلیر ریگولیٹری کمیشن سے بھی وابستہ رہ چکا تھا۔ اس کے خلاف چار الزامات ہیں جو ث

چین میں پہلا گاندھیائی اسٹڈیز سنٹر مودی افتتاح کرینگے

بیجنگ۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں پہلے گاندھیائی اسٹڈیز سنٹر کا شنگھائی کی فیوڈن یونیورسٹی کی جانب سے قیام عمل میں آرہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ سہ روزہ دورہ چین کے موقع پر اس سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں یوگا کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ چین میں گاندھیائی اسٹڈیز سے معنون سنٹر قائم

سعودی زیر قیادت طیاروں کی بمباری

صنعا 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے صنعا کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر آج بمباری کی ۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ رن وے کو دو میزائیلس سے نشانہ بنایا گیا ۔ ایک دن قبل ہی ائرپورٹ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا تاکہ انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو حاصل کیا جاسکے ۔

مصر میں چیک پوائنٹس پر عسکری حملے ‘ 6 افراد زخمی

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے مصر کے شرقیہ گورنریٹ کے حدود میں دو سکیوریٹی چیک پوائنٹس پر حملے کئے ہیں جن میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شرقیہ میں الغبہ اور الحمدین ام عثمان گاؤوں میں سکیوریٹی چیک پوس

آسٹریلیا میں دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

ملبورن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی پولیس نے آج کہا کہ اس نے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے جس پر کل یوم مادر کے موقع پر عمل کیا جانے والا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس نے ملبورن میں کئی بم حملے کرنے کا منصوبہ رکھنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس نے اس لڑکے کے بیڈروم سے تین پائپ بم ضبط کئے ہیں ۔ ی

ممبئی : بلڈنگ میں آتشزدگی، دو زخمی

ممبئی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فائر بریگیڈ کے دو آفیسرز شدید زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ جنوبی ممبئی میں آج دوپہر ایک قدیم عمارت مہیب آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد اس کا جزوی حصہ منہدم ہوجانے پر ملبے کے نیچے پھنس گئے ہیں۔ ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس ایس منڈالیک نے کہا کہ زیرم

شہریار خان کو ایرپورٹ پر روکا گیا

کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو آج یہاں نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رات میں ڈھاکہ سے اُن کی آمد پر ایمگریشن عہدیداروں نے منظورہ راستے کے ذریعے ہندوستان میں داخل نہ ہونے پر روک لیا۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ شہریار کو جو انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کرنے والے ہیں،

راہول کا 18 مئی کو دورۂ امیٹھی

نئی دہلی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کا 18 اور 19 مئی کو دورہ کرتے ہوئے غیرموسمی بارش سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ 14/15 مئی کو تلنگانہ میں کسان پدیاترا کے بعد راہول 18 ، 19 مئی کو امیٹھی کا دورہ کریں گے تاکہ کسانوں سے ملاقات اور آئی این سی ورکر

مودی نے علیل گرو کی عیادت کی

کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سوامی اتمستھا نند مہاراج (صدر رام کرشنا مٹھ اینڈ مشن آرڈر) کی عیادت کی، جنھیں وہ اپنا گرو مانتے ہیں۔ مودی شہر میں واقع رام کرشنا مشن سیوا پرتسٹھان گئے جہاں زائد از 90 سالہ سادھو بیماری سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ مودی نے اُن کے چرن چھوئے اور سادھو مہاراج نے انھیں بیلرمٹھ مندر کی مقدس

طلبا سے وزیراعظم کا تبادلۂ خیال

دنتے واڑہ ،9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج طلبہ کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنے حال کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کریں اور مستقبل کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر فکرمند نہ ہوں ۔ نکسلائیٹس کے مضبوط گڑھ میں طلبہ سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے اُن سے کہا کہ وہ 125 کروڑ ہندوستانیوں کو اپنے افراد خاندان تصور کرتے ہیں اور ان کی

صدرجمہوریہ مکرجی کا ماسکو میں ٹیگور کو خراج عقیدت

ماسکو ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کو یہاں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں انسانی آزادی کا عظیم معتقد قرار دیا۔ پرنب مکرجی جو روس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، پارک دروجبے (دوستی کا باغ )گئے، جہاں نامور شاعر کا مجسمہ قائم ہے، اُس پھول مالا ڈالی اور ادب و سماج کے تئیں ٹیگور کے گراں ق

اتفاقی طور پر گولی چلنے سے انسپکٹر زخمی

نلگنڈہ ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پولیس ہیڈکوارٹر نلگنڈہ میں ریوالور صاف کرنے کے دوران اتفاقاً گولی چل گئی جس کی وجہ اسپیشل برانچ انسپکٹر مسٹر بھاسکر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گولی کے چل پڑنے کے موقع پر پولیس عہدیداروں کا اجلاس جاری تھا ۔ زخمی انسپکٹر بھاسکر کو فوری سرکاری دواخانہ سے رجوع کیا گیا اس واقعہ سے انسپکٹر کا ہاتھ زخمی ہ