اقلیتوں کیلئے صرف اعلانات نہیں عمل بھی ضروری
سنگاریڈی ۔ 13؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمہ کے تیقنات ‘ ڈی ایس سی کے تحت اساتذہ کے تقررات اور دیگر محکمہ جات میں تقررات کرنے کے خوش کن اعلانات کے بعد تمام طبقات بے چینی سے حکومت کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ڈی ایس سی میں روسٹر سسٹم کی برخواستگی اور تمام اردو میڈیم اسکولس میں مضمو