علاقائی پارٹیوں کے ساتھ تیسرا محاذ بنانے کا نظریہ عملاً ترک : سی پی ایم

وشاکھاپٹنم ۔ 15 اپریل (پی ٹی آئی) قومی سطح پر تیسرے محاذ کے قیام کی تجویز کو عملاً ترک کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ وہ علاقائی پارٹیوں کے ساتھ ایک قومی اتحاد نہیں بنائے گی۔ اگرچہ کہ وہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف تنہا جدوجہد کرنے کے علاوہ خصوصی مسائل پر دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرسکتی ہ

دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹیڈ کے چیرمین وینکٹ راما ریڈی اور بھائی کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآبادہائیکورٹ نے آج دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹیڈ کے چیرمین پی وینکٹ راماریڈی اور ان کے بھائی و میڈیا فرمس منیجنگ ڈائرکٹر پی وینکیا روی ریڈی کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے۔ یہ تمام افراد گذشتہ چند ماہ سے مقامی جیل میں محروس ہیں۔ انہیں مبینہ قرض دھوکہ دہی کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی نے گرفتار کیا ت

ٹی آر ایس کو مضبوط و مستحکم بنانے تنظیمی انتخابات

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کی جدوجہد کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اقتدار حاصل کرنے والی تلنگانہ راشٹرا سمیتی اب اپنی تنظیم کو نچلی سطح سے مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تنظیمی انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور دیہی و منڈل سطح کے تنظیمی انتخابات کے ساتھ ساتھ ضلع سطح پر پارٹی کمیٹیوں ک

پروفیسر سائی بابا کی فوری رہائی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکن اور قائدین اب جیلوں میں حکومتوں کو کھٹکنے لگے ہیں اور ان قائدین کے ساتھ جیلوں میں بھی ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیول لبرٹیز کمیٹی نے ناگپور جیل میں غیرمجاز طور پر محروس پروفیسر سائی بابا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری اقدامات اور جیل و پولیس انتظامیہ کے خلاف پروف

سزاء کے خلاف رام لنگاراجو کی اپیل پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پی ٹی آئی) میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ نے آج ملٹی کروڑ کے ستیم کمپیوٹر اسکام کے ملزمین بی رام لنگاراجو اور دیگر کی جانب سے انہیں سنائی گئی سزاء کے خلاف داخل کردہ اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 20 اپریل کو اس کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ ان تمام نے عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ رامالنگا راجو نے دیگر 7 ملزمین کے ہمراہ می

ہونڈا کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے جاپان کی ہونڈا کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ وجئے واڑہ میں واقع کنکا درگا آٹو موبائیل شوروم اور ڈیلر ڈی ایس پی ریڈی نے بنجارہ ہلز پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہونڈا کمپنی کے انتظامیہ نے حیدرآباد کے ایک گودام

بی پی آچاریہ کو کمشنر اطلاعات کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے گذشتہ دو دن قبل انتظامی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر نظم و نسق میں ردوبدل کرتے ہوئے آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لاکر احکامات جاری کئے تھے۔ ان احکامات کی روشنی میں آج کئی ایک آئی اے ایس عہدیداروں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر آر وی چندرا ودن سکریٹری محکمہ محنت

ناگی ریڈی نے تلنگانہ الیکشن کمشنر کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر ناگی ریڈی، ریاست تلنگانہ کے پہلے ایکشن کمشنر کی حیثیت سے آج اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ لے لیا۔ مسٹر ناگی ریڈی اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل پرنسپل سکریٹری محکمہ فینانس کی ذمہ داری نبھارہے تھے۔ مسٹر ناگی ریڈی کا شمار غیر متنازعہ عہدیداروں میں کیا جاتا ہے اور غیر

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے آج شب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ایک بار معمولی کمی کی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پٹرول کی قیمت میں 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1-30 روپئے کی کمی کی گئی اور ان کم کردہ قیمتوں پر آج شب سے ہی عمل آوری ہوگی۔ بتایا جاتا ہیکہ شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب فی لیٹر پٹرو

ریاست تلنگانہ کو تعلیمی شعبہ میں سرفہرست بنانے کا عزم

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) ملک گیر سطح پر تعلیمی شعبہ میں ریاست تلنگانہ کو سرفہرست بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں ہر سطح پر ہر تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ممکنہ کوششوں کا آغاز کردیا گیا اور ان ہی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر چیف منسٹر مسٹ

آلیر انکاونٹر، حکومت اور میڈیا گھرانوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے تحریک مسلم شبان کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) تحریک مسلم شبان نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ آلیر انکاونٹر واقعہ پر تلنگانہ حکومت اور بعض سرکردہ اخبارات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں تحریک مسلم شبان کے صدر محمد مشتاق ملک نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر میں بعض اخبارات اور نیوز چینل کی جانب سے مہلوک مسلم نوجوانوں کے تعل

اقلیتوں کو چار فیصد تحفظات پر تلنگانہ و اے پی سے سپریم کورٹ میں وکلاء کی عدم نامزدگی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے تحفظات کے معاملہ میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمہ میں وکیل کی عدم نامزدگی ریاست کے 4 فیصد تحفظات کو جو مسلمانوں کو حاصل ہورہے ہیں نقصان پہنچنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علمائے ہند آندھرا پردیش و تلنگانہ نے آج دونوں ریاستوں کے ضلع

سی ای او وقف بورڈ کے تقرر میں حکومت کی تساہلی

حیدرآباد ۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) اقلیتوں کے مسائل سے حکومت کی دلچسپی اور حکومت و اعلیٰ عہدیداروں کے احکامات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حالیہ عرصہ میں کئی احکامات کو ماتحت عہدیداروں نے نظر انداز کردیا۔ اگرچہ اس طرح کے احکامات کی طویل فہرست ہے، تاہم صرف دو اہم احکامات سے قارئین کو واقف کراتے ہیں۔ حکومت نے وقف بور

ڈگری ، انٹر اور ایس ایس سی کے بعد کیرئیر کے بے شمار مواقع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، ڈگری کے بعد اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے بے شمار مواقع ہیں ۔ کیرئیر پلاننگ معلومات حاصل کرتے ہوئے ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ایم اے حمید نے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں کیا ۔ راست سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے طلبہ نے سو

پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر حیدرآباد سمر میلہ کا افتتاح

حیدرآباد۔15اپریل(سیاست نیوز) پیپلز پلازہ ‘ نکلس روڈ پرحیدرآباد سمر میلہ 2015کاڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منتظمین میلہ مرزا رفیق بیگ‘ ماجد بیگ‘ اعجاز بیگ ‘ محمد مسیح اور دیگر بھی موجود تھے ۔ بعدازاں میلہ منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ شہر حیدرآباد آصف جاہی دور کی قائم کردہ سالانہ ن

تلنگانہ میں پراگ ملک فوڈس کا گوردھن فریش اور ٹی اسٹار ملک متعارف

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پراگ ملک فوڈس ( پی ) لمٹیڈ ہندوستان کی سب سے بڑی خانگی ڈیری نے ریاست تلنگانہ میں گوردھن کا تازہ ملک رینج بازار میں متعارف کیا ہے ۔ گوردھن فریش اور گوردھن ٹی اسٹار ملک ، گوردھن ملک کی طلب اس کی تازگی ، حفظان صحت سے اصولوں کو اپنانے اور خالص ہونے کے لیے بہت زیادہ ہے ۔ گوردھن ٹی اسٹار ملک کو خصوصی طور پر چا

تلنگانہ حکومت کے وائی فائی پراجکٹ کا آج افتتاح

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : وزیر پنچایت راج و آئی ٹی تلنگانہ مسٹر کے تارک راما راؤ نے حیدرآباد وائی فائی ۔ تلنگانہ حکومت کے بامقصد پراجکٹ کا ہوٹل میروٹ کنونشن سنٹر ٹینک بنڈ پر 16 اپریل کو 5-15 بجے شام افتتاح کریں گے ۔ کمشنرس جی ایچ ایم سی ، ایچ ایم ڈی اے ، بی ایس این ایل سی ایم ڈی ، کواڈجین چیرمین شرکت کریں گے ۔ وزیر پنچایت راج و

اویر گوبل ہاسپٹلس پر ری کنسٹرکٹیو مائیکرو سرجری کی انجام دہی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : دیکھ بھال صحت کے شعبہ میں اختراعی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اویر گلوبل ہاسپٹلس ، ایل بی نگر نے فیاکٹری ورکر کے کرشڈ رائیٹ فورئیرم کے کامیاب تحفظ کے لیے کامپلکس ری کنسٹرکٹیو مائیکرو سرجری انجام دی ۔ 9 فروری کو 54 سالہ شخص وشوا کا انتہائی شدید حادثہ میں دایاں بازو علحدہ ہوا جس میں کہنی کے جوڑ کے ساتھ

زیورات کا سارق اسکراپ تاجر گرفتار

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے اسکراپ تاجر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 70 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 29 سالہ رتلاوت نریش نائیک متوطن ضلع محبوب نگر ساکن مغلپورہ پیشہ سے اسکراپ کا تاجر ہے۔ 8 مارچ کو نریش نائیک اسکراپ کی خریدی کیلئے منوج کمار

سڑک حادثہ میں ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں سڑک حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ سائیلو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ کل رات اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کو ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔