عمرہ کیلئے روانگی

بودھن ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی ایڈ اذاں کالج بودھن کے پرنسپل جناب محمد صلاح الدین منشی آج جمعہ کے روز عمرہ و زیارات مقدس مقامات کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں موصوف ماہ مئی کے پہلے ہفتہ میں وطن واپس ہونگے انہوں نے عزیز و اقارب و دوست احباب سے ان کے آسان سفر کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

اوپن انٹر و دسویں کے امتحانات کے نظام الاوقات

کریم نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلعی مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا نے اوپن انٹر و اوپن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات مئی 2015 ء کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق I اوپن دسویں جماعت کے نظام الاوقات : 4 مئی 2015 پیر بوقت دوپہر 2 بجے تا 5 بجے شام مضمون تلگو ، ہندی ، اردو ، 5 مئی منگل بوقت دوپہر2 بجے تا 5 بجے شام انگریزی ، 6 مئ

اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد

نارائن کھیڑ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم نے کل دوپہر گورنمنٹ ہائی اسکول نارائن کھیڑ میں منعقدہ ٹیچرس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک آئیٹا اپنی کارکردگی کے اعتبار سے دیگر تنظیموں سے بہت آگے نکل چکے ہے ۔ وہ مائناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک کے بھرپور تعاون سے اپنے کام کو جا

یتیم و یسر لڑکے کو سرکل انسپکٹر رمیش بابو کا اتعاون

ویملواڑہ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماں باپ دونوں گذر جانے پر یتیم و یسر لڑکا چند ہوٹلوں اور سڑکوں پر پھرتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا اس یتیم یسر لڑکے کو ویملواڑہ ٹاون کے سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے اپنے پاس لاکر یتیم خانے کو پہونچایا ۔ کنوراؤ پیٹ منڈل وینکاٹا راؤ پیٹ دیہات کے مقامی سائی نامی کاری ایک کمسن لڑکا ہے ، ماں باپ گذر جان

علم و عمل اور اخلاص سے ایمان میں پختگی

بودھن ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع مسجد شکر نگر بودھن میں وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ مجالس ذکر و سلوک سے حضرت مولانا شاہ محمد نورالحق قاسمی قطب دکن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلم مرد و عورت پر فرض ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اللہ تعالی جس شخص کو علم دین سے نوازتا ہے وہ ثابت قدمی سے اپنی

محمد اکبر علی ، ٹی آر ایس مائناریٹی صدر آرمور منتخب

آرمور ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید ظفر علی آرمور میں ٹی آر ایس پارٹی کے آرمور منڈل کے انتخابات گڈم نارائنا فنکشن ہال میں منعقد ہوئے ۔ اس طرح مائناریٹی منڈل صدر کی حیثیت سے سینئر لیڈر محمد اکبر علی کو بلامقابلہ منعقد کیا گیا ۔تفصیلات کے بموجب آرمور گڈم نارائنا فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کے منڈل کے انتخابات عمل میں لائے گئے

اگریکلچر پالی ٹیکنیک کالج کا عنقریب سنگ بنیاد

یلاریڈی ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کو تخم پیداوار کے مرکز میں تبدیل کرنے ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچام رام سرینواس ریڈی نے عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں مالتمیت تخم سنٹر پر زرعی پالی ٹیکنیک کالج کے قیام کیلئے ضروری اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ت

ٹی آر ایس نارائن پیٹ کے تنظیمی انتخابات

نارائن پیٹ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی نارائن پیٹ کے تنظیمی انتخابات پارٹی آفس میں مسٹر شیو کمار ریڈی ، ضلع جنرل سکریٹری محبوب نگر و انچارج اسمبلی حلقہ نارائن پیٹ کی نگرانی میں عمل میں آئے جس میں یہ غلبہ آراء مسٹر بنڈی وینوگوپال کو صدر ٹی آر ایس ، نارائن پیٹ ٹاون منتخب کر لیا گیا جبکہ نائب صدور کے طور پر جناب محمد

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا آج مشاعرہ

کریم نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرح و غیرطرحی مشاعرہ 17 اپریل بروز جمعہ بوقت 9.15 بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد جعفر جری ، پروفیسر ساتہ واہانہ یونیورسٹی مشاعرے کی صدارت کریں گے ۔ محمد مصطفی علی انصاری معتمد مسلم سینئر سٹیزنس کریم نگر مہمان خصوصی ہوں

محبوب نگر میں آج جلسہ بہ یاد حضرت صدیق اکبرؓ

محبوب نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) سید ابراہیم حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام سالانہ مرکزی جلسہ فضیلت امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ آج 17 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد خضری محلہ شاہ صاحب گٹہ زیرنگرانی حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری ، سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید مردان علی شاہ قادری منعقد

محبوب نگر میں عرس شریف

محبوب نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) حضرت سید عبدالقادر شاہ صاحب مجذوبؒ مستقر محبوب نگر زیرسرپرستی ڈاکٹر محمد اسمعیل پیر شاہ قادری الحسینی رضوی ، زیرنگرانی محمد عبدالنصیر متولی درگاہ حضرت ممدوح عبدالحفیظ قادری ، 18 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء غسل شریف منعقد ہے جلسہ عظمت اولیاء جس کو حضرت سید عزیز اللہ شاہ قادری نقشبندی جامعہ نظا

مدرسہ صفۃ الصالحین محبوب نگر میں دینی گرمائی کورس

کریم نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) محمد خالد رشادی ناظم مدرسہ کی اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ صفۃ الصالحین نیو ٹاون محبوب نگر میں مڈل کلاس ہائی کلاسس کے طلباء و طالبات کیلئے دینی گرمائی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ، نیز بڑی طالبات کیلئے اور خواتین کیلئے بھی پردہ کے نظم کے ساتھ بہترین معلمات کی نگرانی میں تعلیم کا نظم کیا گیا ہے ، قرآن

ممتاز اردو تلگو شاعر رحمت اللہ کی خدمات ناقابل فراموش

کڑپہ ۔ 16 ۔ اپریل ( راست ) اردو تلگو زبان و ادب کے ممتاز شاعر اور ادیب یونسف ایوارڈ یافتہ دانشور رحمت اللہ تخلص سشی سری کا انتقال یکم اپریل کی صبح کڑپہ میں ہوا ۔ جن کے جنازے میں کثرت سے لوگوں نے شرکت کی ۔ مغفرت کی دعا کی ۔ رائلسیما اردو رائٹرس فیڈریشن کے زیراہتمام بروز جمعہ بتاریخ 3 اپریل کو فیڈریشن کے دفتر میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد

گوداوری کھنی میں دینی جلسہ کا انعقاد

گودواری کھنی ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) خدا کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق زندگی گذارنا ہے ۔ اس کے اندر احساس جوابدہی پیدا ہوتا ہے ۔ تب ہی برائیوں سے پاک پرامن معاشرہ وجود میں آسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد رفیق ، سکریٹری دعوۃ جماعت اسلامی نے جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے دل عبادت کی روح سے خالی ہ

اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے حکمت عملی کا جائزہ

حیدرآباد ۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بہت جلد ریاست میں اقلیتی بہبود کی کارکردگی کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیں گے۔ اقلیتوں کی بھلائی اور ترقی کے سلسلہ میں چیف منسٹر نے اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جو اہم اعلانات کئے تھے، ان پر عمل آوری کی حکمت عملی طئے کرنے کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اقلیتی بہبود کے

تلنگانہ میں ژالہ باری اور بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔ 15 اپریل (آئی این این) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز بارش یا ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، کریم نگر، ورنگل، میدک، نظام آباد، نلگنڈہ، سنگاریڈی، کھمم، محبوب نگر کے علاوہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں جمعرات کو بارش ہوسکتی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے تلنگانہ میں شد

انکاونٹر کے خلاف چنچل گوڑہ جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز) وقار احمد اور اُس کے 4 ساتھیوں کو آلیر میں فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کئے جانے کے خلاف چنچل گوڑہ جیل میں قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انکاؤنٹر معاملہ کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بعض قیدیوں نے آج بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔ نوجوانوں کو اچانک فرضی انکا

چیف سکریٹری سے عالمی بینک وفد کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے حیدرآباد کا دورہ کرنے والے عالمی بینک کے وفد پر مشتمل ٹیم سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک ٹیم کے عہدیداروں کو ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف فلاح و بہبودی اسک

حیدرآباد میں پھربرڈفلو وباء کی دہشت

حیدرآباد۔15 اپریل ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں حیات نگر منڈل کے دیہات تھرور میں پہلا برڈ فلو کیس پائے جانے کے بعد اس علاقہ کے دس کلومیٹر احاطہ میں انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ اور ریاستی حکومت کے عہدیدار برڈ فلو صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ دریںاثناء علاقہ تلنگانہ میں حکام نے حیدرآباد کے قریب جہاں پر برڈ فلو کے پہلے کیس کی اطلاع

وقاراحمد کے والد کی ہائیکورٹ میں درخواست رٹ

حیدرآباد 15 اپریل (سیاست نیوز) وقار احمد اور اُس کے 4 ساتھیوں کو نلگنڈہ کے آلیر میں مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کئے جانے کے خلاف آج ہائیکورٹ میں رٹ درخواست داخل کی گئی۔ مہلوک نوجوان وقار احمد کے والد جناب محمد احمد نے آج ایک رٹ درخواست داخل کی جس میں اُن کے فرزند اور دیگر نوجوانوں سید امجد علی، ڈاکٹر حنیف، محمد ذاکر اور اظہار خا