آٹور کو لاری کی ٹکر ‘ ڈرائیور شدید زخمی

مکہ راج پیٹ ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران کے قریب موضع کالا کل میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ 44پر ٹھہرے ہوئے ایک آٹو کو پیچھے سے تیز رفتار لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ زخمی شخص کو قریب میں موجود افراد نے فوری طور پر میڑچل کے میڈی سیٹی ہاسپٹل پہنچادیا گیا ۔

مسلم بیروزگارنوجوانوں کو سبسیڈی قرض کی فراہمی

سرپور ٹاون /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے BPL اور غریب اور مستحق بے روزگار نوجوانوں جس کی سالانہ آمدنی 60 ہزار کے اندر ہو ایسے بے روزگار نوجوانوں کو سرپور ٹاون منڈل میں 10 نوجوانوں کو 50 فیصد سبسیڈی لون کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاون

درگاہ اجمیر کیلئے غلاف مبارک کی روانگی

قاضی پیٹ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دنیا کے مشہور بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غڑیب نواز اجمیر شریف کے سالانہ عرس شریف کے سلسلہ میں کل اقلیتی کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے پارٹی آفس ہنمکنڈہ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک کی روانگی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و سابقہ صدرنشین وقف بورڈ آندھراپردیش حضرت خسرو پ

تلنگانہ میں تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت سنجیدہ

محبوب نبر /22 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) ریاستی حکومت اپنے قیام سے ہی تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور چیف منسٹر صاحب کو ابتداء سے ہی تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت سے محبت ہے ۔ وہ چاہتے بھی ہیں کہ قدیم تہذیب روایات کو پروان چڑھایا جائے تاکہ ریاست میں امن و امان اتحاد و اتفاق کی فضاء عام ہو اور یہ ریاست اپنے خواب ’’ سنہر

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی گورننگ باڈی کی تشکیل کا مطالبہ

جگتیال۔ 22 ۔ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی صدر تحریک اردو تلنگانہ خان ضیاء نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ اردو اکاڈمی کی گورننگ باڈی تشکیل دیتے ہوئے کسی حرکیاتی شخصیت کو چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی نامزد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 سال کے دوران اردو اکیڈیمی کو گورننگ باڈی اور چیرمین ک

کیمیائی پانی سے زراعت کو نقصان

گلبرگہ21اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) : تعلقہ الند کے گنے کے کاشت کاروں نے این ایس ایل شوگر لمیٹیڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شکر کارخانہ کے کیمییائی باقیات امرجا پراجکٹ کی لفٹ بینک کنال میں چھوڑ رہی ہے ۔ جو ایک غیر قانونی عمل ہے ۔ یہ آلودگی بھسنور گائوں تعلقہ الند ضلع گلبرگہ کے امرجا پراجکٹ کے پانی میں شامل ہورہی ہے۔ گنا کاشت کاروں کے ن

پینے کے پانی کی قلت دور کرنے اقدامات

یلاریڈی /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کی غرض سے تلنگانہ سرکار نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے منطور کی ہے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مزید بتایا کہ اس میں یلاریڈی منڈل کی 29 لاکھ روپئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کو 31 لاکھ 20 ہزار روپئے ۔ گندھاری منڈل کو 33 لاکھ 75 ہزار روپئے ۔ لنگم پیٹ منڈل ک

اپریل 26کو حیدرآباد کرناٹک احتجاجی کمیٹی کا کنوینشن

گلبرگہ22اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : حیدرآبادکرناٹک احتجاجی کمیٹی جناسنگرام پریشدکے اشتراک سے رائچور میں26 اپریل کو ایک خصوصی کنوینشن منعقدکرے گی ۔ اس کنوینشن کے انعقادکا مقصد علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے پسماندہ اضلاع ، گلبرگہ، رائچور ، بیدر ، یادگیر ، کوپل اور بلاری کی ترقی کیلئے دستور ہندکی ترمیم شدہ دفعہ 371Jکے موثرنفاذ پر زور دین

کلواکرتی میں مفت ختنہ کیمپ

کلواکرتی /22 اپریل ( ذریعہ ای میل ) صدر صفا بیت المال مولانا محمد مزمل حسامی کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کلواکرتی کی جانب سے 3 روزہ فت ختنہ کیمپ کا 20 اپریل بروز پیر سے ڈاکٹر انور پاشاہ کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا جوکہ خاص طور پر عرباء اور مساکین کے لڑکوں کیلئے رکھاگیا ہے ۔ شہر کلواکرتی میں ختنہ کیمپ کا انعقاد پہلی مرتبہ عمل

محبوب نگر سے غلاف مبارک کی اجمیر شریف کو روانگی

محبوب نگر /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید عبدالکریم کی اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان خواجہ کی جانب سے بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک اجمیر شریف کو روانہ کیا گیا ۔ پورگرام کے مطابق بتاریخ 21 اپریل بروز منگل بعد نماز ظہر فاتحہ خوانی و دعوت طعام عام و خاص انتظام کیا گیا ۔ بعد نماز مغرب غلاف مبارک کا جلوس بمقام گولڈن سپلائی کمپن

تحویل اراضی بل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

گلبرگہ22اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) :مرکزی حکومت کے تحویل اراضی بل کے خلاف کسانوں اوردلتوںکی مختلف تنظیموںکی جانب سے اسمبلی چلو احتجاج 28 اپریل کوکیا جائے گا ۔ احتجاجی کسان نرگند ضلع گدگتا بنگلورو پدیاترا کریںگے۔ اتوار کوگلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحویل اراضی ایکٹ 2013 میں ترمیم کے معاملہ میں مرکزی این ڈی اے

۔350 عازمین عمرہ شمس آباد ایرپورٹ پر پھنس گئے

شمس آباد 21 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے جدہ روانہ ہونے والے ایر انڈیا فلائیٹ کی اچانک منسوخی کے سبب احرام باندھتے ہوئے عازمین عمرہ 17 گھنٹوں تک ایرپورٹ پر پھنس گئے جس کے نتیجہ میں اُنھیں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے بموجب ایر انڈیا فلائیٹ نمبر AI-965 کو آج شام 6 بجکر 35 منٹ پر شمس آباد ا

تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے گذشتہ ماہ مارچ میں منعقدہ امتحانات انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج کا کل یعنی 22 اپریل کو صبح 11 بجے اعلان کیا جائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم مسٹر کے سری ہری توقع ہیکہ 22 اپریل کو 11 بجے دن انٹر میڈیٹ سال اول کے نتائج جاری کریں گے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایج

انکاؤنٹر کے مہلوکین کی نعشوں پر سیاسی سودا بازی

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاری مصلحت پسندی کی سیاست ہر دن اپنا نیا رُخ ظاہر کررہی ہے۔ ریاست میں 5 مسلم زیردریافت قیدیوں کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد اس سیاست نے اپنا اصل چہرہ ظاہر کردیا ہے۔ حالانکہ ان نوجوانوں کے بارے میں جو دہشت گردی و دیگر سنگین الزامات کا سامنا کررہے تھے تاہم عدالت نے اپنا فیصلہ ابھی نہیں

اے پی ایمسیٹ کیلئے 2.5 لاکھ امیدواروں کی درخواستیں

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے انجینئرنگ و میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے ایمسیٹ 2015 (آندھراپردیش) میں شہر حیدرآباد سے تقریباً 20 ہزار طلباء شرکت کررہے ہیں اور ان طلباء کو ایمسٹ میں شرکت کے لئے ممکنہ سہولت فراہم کرنے شہر میں تین زونس بناتے ہوئے ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ کنوین

جے بی پٹنائک کو کے سی آر کا خراج

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اڈیشہ کے سابق چیف منسٹر جانکی بلبھ پٹنائک کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا۔ 89 سالہ جے بی پٹنائک ماضی میں تین مرتبہ اڈیشہ کے چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔ وہ آسام کے سابق گورنر بھی ہیں۔ تروپتی میں قلب پر حملہ کے سبب آج ان کا ان

شادی مبارک ، کلیان لکشمی، گرین چینل میں برقرار

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) محکمہ فینانس نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کو گرین چینل میں برقرار رکھنے کا تیقن دیا ہے۔ اس طرح ان دونوں اسکیمات کی منظورہ درخواستوں کیلئے امدادی رقم کی اجرائی میں سہولت ہوگی۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کو ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے

واٹر گرڈ پراجکٹ دیگر ریاستوں کیلئے قابل تقلید کے سی آر کی اسکیم پر مرکز کی ستائش، مکمل تعاون کی پیشکش

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہر گھر کے لئے محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت کے روبہ عمل لائے جانے والے انتہائی اہمیت کا حامل واٹر گرڈ پروگرام کی مرکزی حکومت نے زبردست ستائش کی ہے اور مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے مرتب کی جانے والی پینے کے پانی کی اسکیم کا دیگر ریاستوں کو بھی مش

حیدرآباد میں عالمی اُردو کانفرنس کے انعقاد سے چیف منسٹر کا اتفاق

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کی نمائندگی پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر عالمی اُردو کانفرنس سرکاری طور پر منعقد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ مسٹر محمد فاروق حسین نے اپنی یادداشت میں بتایا کہ اُردو داں طبقہ نے علیحدہ تلنگانہ ریاست تحریک میں ک

حیدرآباد کو طبی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ طبی مصارف میں کمی کیلئے جدید آلات کی تیاری پر چیف منسٹر کا زور

حیدرآباد 21 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج یہاں کہاکہ ان کی حکومت شہر حیدرآباد کو ’صحت و طبابت کے مرکز‘ کے طور پر فروغ دینے سے غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہے۔ مسٹر راؤ نے سرکردہ ڈاکٹرس اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں ریاست میں ’’اسٹینٹس‘‘ جیسے طبی آلات کی تیاری کی حمایت کی اور کہاکہ ایسے آلات