’بہار عرب ‘ کے نتیجہ میں خلیجی حکومتیں بھی تبدیل ہوں گی: تلمیذ احمد
حیدرآباد۔/22اپریل، ( آئی این این ) مغربی ایشیا اُمور کے سرکردہ ماہر جناب تلمیذ احمد نے آج کہا ہے کہ2011 بہار عرب کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلی کی لہر شروع ہوئی ہے اور اس کے نتیجہ میں خلیجی مملکتوں میں حکمرانی بھی تبدیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی یقینی ہے لیکن وہ فی الحال یہ نہیں بتاسکتے کہ ایسا کب ہوگا، اس کے لئے پانچ سال یا دس سال بھی