جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی

بھینسہ۔/23اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل کے موضع اولا میں ایک نوجوان خاتون نے شوہر اور ساس کی جانب سے جہیز کے لئے ہراساں کئے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب کمبولی سروجنا عمر 25سال نرمل منڈل کے موضع ون کی شادی 2013ء میں کنٹالہ منڈل کے موضع اولا کے بی سرینوا

سید محمد حسینی انویٹیشن کرکٹ کپ ٹی 20ٹورنامنٹ کا آغاز

گلبرگہ:/23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میگا اسپیڈ براڈ بینڈ کرکٹ انویٹیشن کپ ٹی 20ٹورنامنٹ کا 22اپریل کی صبح سید اکبر حسینی اسکول سنگتراش واڑی کے سرسبز میدان پر میگا اسپیڈ براڈ بینڈ(ایم ایس بی)اور اے سی سی واڑی کے درمیان افتتاحی میچ سے آغاز ہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی مسٹر وجئے مڈیالکر نے ٹاس اڑایا ۔ایم ایس بی کے کپتان جناب سید محمد علی

کلماتِ تصوف کی رسم اجرا

کرنول /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر وحید پاشاہ کوثر مدیر اعلیٰ بزم آئینہ کرنول آندھرا پردیش کی تصنیف کلمات ِ تصوف کا رسم اجرا بزم اردو کرنول کی جانب سے ڈاکٹر حق ایڈیڈ اسکول میں منعقد کیا گیا۔یہ رسم اجرا ڈاکٹر سید اسمعیل پیر قادری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر بزم اردو کرنول فاروق باشاہ ،کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے ڈ

ریاستی و ضلعی سطح پر نمایاں کامیابی

عادل آباد ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل کرنیٹ جونیر کالج محمد بلال کی اطلاع کے بموجب اپنی روایت کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کرنیٹ جونیر کالج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ اس کالج کی طالبہ پراجی اگروال دختر انیل کمار اگروال نے ایم پی سی گروپ سے 470 کے منجملہ 464 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر نمایاں اور ضلعی سطح پ

عصری اسکولوں کیلئے اسلامی بنیادوں پر نصابی کتب

بھٹکل ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ ای میل ) مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈیمی پوسٹ باکس نمبر 30 بھٹکل کرناٹک کے زیراہتمام عصری اسکولوں کیلئے اسلامی نقطہ نظر سے نصابی کتابوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ دیومالائی تہذیب اور غیراسلامی ثقافت وغیرہ سے ہماری عصری نصابی کتابوں کو پاک رکھا جائے اب تک L.K.G اور U.K.G اور 1s

ہنمکنڈہ میں گرمائی دینی کلاسس

ہنمکنڈہ ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ نعمانیہ رائے پورہ ، ہنمکنڈہ جلسہ فیضان غریب نواز و جشن تعلیمی و جلسہ افتتاح 40 روزہ گرمائی کوچنگ کلاسس زیرصدارت مولانا ابوالخیر سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین قاضی پیٹھ ورنگل 25 اپریل 5 رجب المرجب 1436 ھ 9 بجے دن بمقام مسجد نعمانیہ رائے پورہ مقرر ہے ۔

سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام کاماریڈی میں فنی تربیتی کلاسس کا آغاز

کاماریڈی ۔ 23 ۔ اپریل ( راست ) محترمہ ریحانہ بیگم انچارج ووکیشنل سنٹر اجمیری زگ زاگ کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب روزنامہ سیاست اور یم ڈی ایف کے زیراہتمام ووکیشنل سمر کیمپ کے سلسلہ میں مختلف کورسس کی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، موتی کا اونگ ، فیشن ڈیزائننگ ، چوڑیوں کا کام ، ٹوپی کی تیاری ، پگڑی او

انتقال

مٹ پلی ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر محلہ خان پورہ کی معزز و معروف شخصیت جناب محمد خواجہ معین الدین (69) موظف ہیلت ڈپارٹمنٹ کی طبیعت کے بگڑنے پر کریم نگر اپالوریج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا علاج کے دوران قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی بڑی دختر محترمہ نور جہاں ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں بحیثیت اسکول

حاملہ خواتین اور نومولود کی بہتر نگہداشت کا مشورہ

محبوب نگر ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حاملہ خواتین اور نومولودوں کی بہتر نگہداشت کیلئے ریاستی حکومت کئی ایک اقدامات روبعمل لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے کیمپ آفس میں منعقدہ طبی عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو پابند کیا کہ تمام حاجت مندوں تک ان تمام سہولتوں کو پہونچایا جائے ۔ خ

نظام آباد میں دینی گرمائی کورس کا افتتاح

نظام آباد ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد مظہر الحق حسامی کے اطلاع کے مطابق گرمائی کورس کا تعلیم و تربیت زیرانتظام ہمہ مسالکی تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات صبح دس تا شام 9.30 بجے مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد پر رکھا گیا ہے جس کا افتتاح بروز جمعہ دس بجے دن تاریخ 24 اپریل بذریعہ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح و معاشرہ و ازالہ

کرنول میں دینی گرمائی کورس کا انعقاد

کرنول ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ ای میل ) سید ہاشم عارف بادشاہ قادری حیدری خلیفہ اکبر سجادہ نشین بارگاہ سرکار اُجالے و ناظم مدرسہ فیضان لطیف کرنول کی اطلاع کے مطابق مدرسہ فیضان لطیف روبرو عثمانیہ کالج کرنول میں 21 اپریل سے 30 مئی تک روزانہ صبح نو بجے سے بارہ بجے تک چالیس روزہ دینی گرمائی کورس منعقد ہورہے ہیں جس میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء

موسم گرما میں قلت آب دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

کریم نگر ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے دشواری نہ ہواس تعلق سے فوری اقدامات کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے میونسپال کمشنرس کو ہدایت دی ۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام میونسپال کمشنرس و ضلعی عہدیداران کے ساتھ اربن ڈے ڈسٹرکٹ لیول میٹنگ منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ خاص کر کورٹل

انٹرمیڈیٹ سال اول میں نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں ضلع نظام آباد کے 49 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی لڑکوں پر لڑکیوں نے سبقت حاصل کی۔ ضلع میں جملہ 27,499 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کیاتو ان میں سے 13,399 طلباء و طالبات کامیابی حاصل کی۔ضلع کے 31 جونیئر کالجوں میں سب سے زیادہ پٹلم گورنمنٹ جونیئر کالج م

نظام آباد میں مستعفی ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستعفی ٹی آر ایس قائدین و حامیوں کا ایک ہنگامی اجلاس میربشارت علی کی صدارت میں بعدنماز عشاء بمقام آٹو نگر منعقد ہوا۔ جس میں حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر نظام آباد Iٹائون میں شیخ حیدر کی پولیس اذیتوں سے موت اور آلیر فرضی انکائونٹر میں وقار الدین سمیت5مسلم نوجوان

میرے شوہر کا پولیس نے سفاکانہ قتل کیا

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن نے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں سہ روزہ ’’کھلی سماعت‘‘ اور ’’کیمپ نشست‘‘ کا اہتمام کیا ۔ آلیر میں حالیہ انکاؤنٹر میں وقار اور 4 دیگر زیردریافت قیدیوں کی مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے خلاف مہلوکین کے ارکان خاندان نے کمیشن سے رجوع ہ

ووٹر آئی ڈی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے سلسلہ میں اجلاس

حیدرآباد۔/22اپریل، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، حیدرآباد نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے سلسلہ میں اجلاس طلب کیا ہے۔ مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس 23اپریل جمعرات 10:30بجے، فیس ٹو فیس ہال گراؤنڈ فلور جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس ٹینک بنڈ پر منعقد ہوگا۔

سرخ صندل کی اسمگلنگ روکنے سخت قانون، اے پی کابینہ کا فیصلہ

حیدرآباد۔/22اپریل، ( پی ٹی آئی) سرخ صندل کی اسمگلنگ کو روکنے اور جنگلاتی وسائل سے متعلق دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے حکومت آندھرا پردیش نے موجودہ قانون کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات پی رگھوناتھ

چتور فائرنگ: دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش

حیدرآباد۔/22اپریل، ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش نے 7اپریل کو ضلع چتور میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 20افراد کے منجملہ 6 مہلوکین کی دوبارہ پوسٹ مارٹم رپورٹ مہربند لفافہ میں حیدرآباد ہائی کورٹ کو پیش کردی۔ چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے 24اپریل کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ بنچ کو آج مط

تلنگانہ میں بین ریاستی ٹیکس کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی۔/22اپریل، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش ٹراویلس اسوسی ایشن کی جانب سے آندھرا پردیش سے تلنگانہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر بین ریاستی ٹیکس کے خلاف دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اس ضمن میں حیدرآباد ہائی کورٹ کو مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو اے پی ٹراویلس