نام ِمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے گرامی ’’احمد‘‘ اور ’’محمد‘‘ ہیں۔ دونوں اسمائے گرامی کا مادہ ’’حمد‘‘ ہے اور حمد کا مفہوم یہ ہے کہ کسی کے اخلاقِ حسنہ، اوصافِ حمیدہ، کمالاتِ جمیلہ اور فضائل کو محبت، عقیدت اور عظمت کے ساتھ بیان کیا جائے۔ اسم پاک محمدﷺ مصدر تحمید (باب تفعیل) سے مشتق ہے۔ لفظ ’’محمد‘‘ اسی مصدر سے اسم مفعول