بیگم پیٹ ائرپورٹ کی 790 ایکڑ اراضی کے تحفظ کی ضرورت
حیدرآباد /15 مارچ( محمد مبشر الدین خرم ) شہر میں بیگم پیٹ ائرپورٹ کی وسیع اراضی کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے، چونکہ اس اراضی اور اس پر کروڑہا روپئے کے انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔ 1930 میں نواب میر عثمان علی خاں نے حیدرآباد ایرو کلب کے قیام کے ساتھ بیگم پیٹ ایرپورٹ کا آغاز کیا، جو کہ ابتدا میں دکن ایرویز کی پروازوں کیلئے مخصو