انتقال

٭ جناب محمد عبدالرحمن ساکن نور خان بازار ولد جناب سیٹھ محمد اسمعیل مرحوم محبوب نگر کا انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ چنام مسجد دارالشفاء میں 9:30 بجے شب ادا کی گئی اور تدفین کرماگوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9347501815 پر ربط کریں۔

مسلم تحفظات پر اسمبلی میں کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا

کاغذ نگر /22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رضی حیدر سینئر ایڈوکیٹ و قومی نائب صدر مہاجنا سوشلسٹ پارٹی نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا آغاز 7 مارچ کو ہوا، لیکن تعجب کی بات ہے کہ اب تک کسی نے بھی اسمبلی میں مسلم تحفظات کے سلسلے میں آواز نہیں آٹھائی، حالانکہ مسلم ارکان اسمبلی کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر بھی وہاں مو