چلّی کے جنگل میں آگ نایاب نباتات تباہ

سانٹیاگو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھنے سے نایاب نباتات تباہ ہوگئیں ۔ خشک سالی سے متاثرہ جنوبی چلّی میں سینکڑوں پودے موجود ہیں اور اب جانوروں کی زندگی بھی خطرہ میں پڑگئی ہے جو قومی پارک میں موجود ہیں ۔ جنوبی چلّی میں ماحولیات کے صدر لوئی ماریان نے کہا کہ زبردست ماحولیاتی آفت نے جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سری لنکا کے سابق سفیر کے خلاف تحقیقات

کولمبو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے سابق صدر مہیندا راجہ پکشے کے قریبی ساتھی کو مبینہ طور پر روس حامی یوکرین کے باغیوں کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے کرنے میں ملوث رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ‘ جس وقت باغیوں کے ساتھ ہتھیاروں کے سودے ہوئے وہ روس میں سری لنکا کے سفیر تھے ۔ یوکرین کی حکومت نے وزارت

سوڈانی نژاد 9برطانوی شہری دولت اسلامیہ کی مدد کیلئے شام منتقل

لندن۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے 9نوجوان طبی طالب علم بشمول 4خواتین جو سوڈان میں دواؤں کی تعلیم حاصل کررہے تھے ‘ اندیشہ ہے کہ جنگ زدہ شام منتقل ہوچکے ہیں ‘ تاکہ خوفناک دولت اسلامیہ دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کام کرسکیں۔ یہ تمام افراد 20کی دہائی کے اوائل کی اُمور کے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل شام میں داخل ہوچکے

مودی کی ترغیب پر سری لنکا سی ای پی اے پر دوبارہ غور کرے گا

کولمبو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکاکی نئی حکومت نے ایک حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے طویل مدت سے زیرالتواء سی ای پی اے پر ازسرنو غور کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حکومت سری لنکا کو نرمی کے ساتھ اس کی ترغیب دی گئی تھی ۔ صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا نے حال ہی میں چیمبر آف ینگ لنکن صنعت کاروں کے ایک حالیہ اجلا

امریکی ایئرپورٹ میچٹ پر حملہ کرنے کا مشتبہ ملزم فوت

ہوسٹن ۔ 22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 63سالہ شخص جو تلوار لہراتے ہوئے نیوارلیانس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے صیانتی عملہ پر ٹوٹ پڑا تھاجسے روکنے کیلئے گولی چلانے سے پہلے اُس پر اسپرے کیا گیا تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب مشتبہ رچرڈ وائٹ جو ذہنی طور پر غیر متوازن تھا کل گولیوں کے زخموں کے علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ وہ لوئی آرمسٹران نیو ارلیانس

دیڑھ لاکھ پاؤنڈ قانونی فیس ہندوستان کو ادا کرنے برطانوی عدالت کا پاکستان کو حکم

لندن۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو آج اُس وقت دھکہ لگا جب کہ برطانیہ کی ایک عدالت نے اسے ہدایت دی کہ ہندوستان کو 67سال قدیم حیدرآباد فنڈس مقدمہ کے سلسلہ میں دیڑھ لاکھ پاؤنڈ قانونی فیس کے طور پر ہندوستان کو ادا کرے ۔ یہ رقم نظام کی تھی جو مبینہ طور پر پاکستان کے غیر واجبی رویہ کی وجہ سے ہندوستان کو واپس دلوائی جارہی ہے ۔ عدالت نے کہ

جاپان میں سونامی سے بچنے ساحل سمندر پر دیوار تعمیر

سینڈائی۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونامی سے متاثرہ جاپان کے شمالی ساحل پر کوشش کی جارہی ہے کہ آئندہ اس قسم کی آفات سماوی کا ملک کو سامنا نہ کرنا پڑا ۔ چنانچہ ساحل سمندر پر 400کلومیٹر طویل سمنٹ کی دیواریں ان مقامات پر تعمیر کی جارہی ہیں جن کے قریب پانچ منزلہ بلند عمارتیںموجود ہیں ۔ 820ارب ین(6ارب 80کروڑ روپئے امریکی ڈالر) مالیتی منصوبہ کے مخ

سری لنکا میں 54ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کولمبو۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کی بحریہ نے ملک کی آبی حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے 54ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔ چند دن قبل ہی لنکا کے وفد نے ہندوستان کا دورہ کر کے ماہی گیروں کے حساس مسئلہ پرتبادلہ خیال کیا تھا ۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر انڈیکاسلوا نے کہا کہ 21ماہی گیر گرفتار اور اُن کی پانچ کشتیاں ضبط کرلی گئیں ت

بحرالکاہل کے جزیرہ گوام میںاوسط شدت کا زلزلہ

ہگٹنا(گوام) ۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اوسط شدت کے زلزلے جھٹکے نے بحرالکاہل کے جزیرہ گوام کو دہلادیا ۔ تاہم کسی مشکلات کی کوئی خبر نہیں ملی ۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے بموجب 5.5 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا 4بجے شام محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبداہگٹنا سے 61میل جنوب مشرق اور 6میل سمندر کی گہرائی میں تھا ۔ اس شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں سے نقصانات ہوسکتے

’’گھر واپسی نعرے ‘‘ سے 20 کروڑ مسلمانوں کو ہندو نہیں بنایا جاسکتا

لکھنو 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جمعیۃ العلمائے ہند نے کہا کہ ہندو تنظیمیں محض ’’گھر واپسی‘‘ کے نعرے کے ذریعہ ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمانوں کو ہندو نہیں بناسکتے ۔ ان تنظیموں نے اپنے اس نعرے کے ذریعہ شیطانیت کی سوچ والی ذہنیت کو آشکار کردیا ہے ۔ مفکرین اسلام اور دانشوروں کی تنظیموں جمعیۃ العلمائے ہند کے آئندہ ہفتہ منعقد ہونیو الے اجلاس

لوک پال پر رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمانی کمیٹی نے جس کو لوک پال ترمیمی بل کا جائزہ لیتے ہوئے 25 مارچ تک اپنی رپورٹ داخل کرنی ہے اب تک یہ رپورٹ تیار نہیں کی ہے ۔ اس نے رپورٹ کو قطعیت دینے کیلئے مزید مہلت دینے کی خواہش کی ہے ۔ 31 رکنی محکمہ جاتی پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے پرسونل‘عوامی شکایات انصاف و قانون کی قیادت کانگریس ایم پی ای

نوی ممبئی چرچ پر حملہ ‘ مشتبہ افراد سے تفتیش

نوی ممبئی۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے نئے پانویل کے علاقہ میں ایک چرچ پر حملہ کے بارے میں تفتیش کی ۔ بعض مشتبہ افراد سے سوالات کئے گئے لیکن ہنوز کوئی ٹھوس سراغ حاصل نہیں ہوسکا ۔ اس واقعہ کے عینی شاہدین موجود نہیں ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جھلکیوں کا جائزہ لیا گیا لیکن ان سے حملہ آوروں کی شناخت کا پتہ نہیں چل سکا ۔ کھنڈیشور پولیس

ہمایوں کے مقبرہ کی شان بحال

نئی دہلی۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت دہلی میں واقع ہمایوں کے تاریخی مقبرہ کی شان بحال ہوئی ہے ‘ گذشتہ سال مئی میں طوفان و تیز آندھی کے باعث اس مقبرہ کا کلس منہدم ہوگیا تھا ‘ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں نے مقبرہ کے سونے کے کلس اور دیگر جواہرات سے آراستہ اشیاء کو مقبرہ پر نصب کردیا ہے ۔ آثار قدیمہ دہلی سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آرکیا

دہشت گرد حملوں کے مسئلہ پر جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

جموں 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے ارکان نے عمر عبداللہ کی زیر قیادت میں جموں و کشمیر اسمبلی سے واک آوٹ کردیا ۔ جموں میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک التواء کے بعد اپوزیشن نے ہنگامہ کیا ۔ نیشنل کانفرنس نے چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے جواب طلب کیا کہ آحر انہو ںنے ان دہشت گردوں کو غیر سرکاری عناصر کیوں قرار د

عام آدمی پارٹی کے قومی عاملہ کا آئندہ ہفتہ اجلاس

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) داخلی اختلافات کے باعث مسائل کا شکار عام آدمی پارٹی اپنے قومی عاملہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ منعقد کرے گی ۔ تا کہ 28 مارچ کو اپنے قومی کونسل اجلاس کیلئے ایجنڈہ کو قطعیت دی جاسکے ۔ 21 رکنی قومی عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے اہم قائدین جیسے چیف منسٹر اروند کجریوال اور دیگر قائدین پر شانت بھوشن اور یوگیندر یادو شر

بردوان میں ٹی ایم سی دفتر پر حملہ

بردوان ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بردوان میں ترنمول کانگریس کے دفتر پر چندنامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بم پھینکے ۔ پولیس نے بتایا کہ پارٹی کی تپسی II اچلک آفس کے دروازے اورکھڑکیاں متاثر ہوئے ہیں تاہم آج صبح کئے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹی ایم سی قائدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ پارٹی لیڈر منوجت چٹ اپادھیا نے

مودی کو اپنی کمزوری کا اعتراف کرناچاہیئے:خورشید

نئی دہلی۔22مارچ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریسی قائد سلمان خورشید نے آج نریندر مودی حکومت پر حالیہ فرقہ پرست واقعات کی بناء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو یا تو اس بات کا اعتراف کرناچاہیئے کہ وہ اتنے طاقتور نہیں ہے کہ ایسے واقعات کو روک سکیں یا پھر ان واقعات کو روک کر دکھانا چاہیئے ۔ سلمان خورشید کی تازہ ترین کتاب’’ اپنے وطن ہندوستا